کیا آپ کو معلوم ہے انٹر نیٹ کا کل وزن کتنا ہے ؟

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

کیا آپ کو معلوم ہے انٹر نیٹ کا کل وزن کتنا ہے ؟

Post by میاں محمد اشفاق »

کیا آپ کو معلوم ہے انٹر نیٹ کا کل وزن کتنا ہے ؟
انٹرنیٹ کے ذریعے ہم روزانہ لاتعداد معلومات حاصل کرتے ہیں جن میں الفاظ ، تصاویراور ویڈیوز بھی شامل ہوتی ہیں۔ امریکہ کے ایک سائنسدان نے اس دل چسپ سوال پر غور کیا کہ دنیا بھر میں پھیلے انٹرنیٹ یعنی الیکٹرانوں کی صورت میں دوڑتی لہروں کا کل وزن کتنا ہو گا۔
اگرچہ روزانہ دنیا کے اربوں انسان ان غیر مرئی لہروں کے ذریعے کروڑوں فائلیں ایک دوسرے کو بھیجتے ہیں لیکن سائنسدان نے اس سوال کا جو جواب نکالا وہ بہت حیران کن ہے۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے کمپیوٹر ماہر پروفیسر جان کو بیا ٹووٹز کے مطابق ہمارے انٹرنیٹ کا وزن ایک سٹرابیری کے وزن کے برابر ہے۔یقیناً یہ بات حیران کن لگتی ہے لیکن پروفیسر جان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی معلومات الیکٹرانوں کی صورت میں سفر کرتی ہیں جن کا وزن غیر معمولی حد تک کم ہوتا ہے۔
اگر کسی بھی وقت رواں دواں تمام الیکٹرانوں کا وزن اکٹھا کیا جائے تو وہ بڑے سائز کی سٹرابیری یا ایک انڈے کے برابر ہو گا۔
اس حساب کے لئے آئن سٹائن کی مشہور مساوات کو استعمال کیا گیا جس کے مطابق مادے اور توانائی کو آپس میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ یہ حساب 2006 کے انٹرنیٹ کے متعلق کیا گیا اور چونکہ اب اس کا پھیلاو¿ب بہت بڑھ چکا ہے تو عین ممکن ہے کہ اب انٹرنیٹ کا وزن دو انڈوں کے برابر ہو چکا ہو۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: کیا آپ کو معلوم ہے انٹر نیٹ کا کل وزن کتنا ہے ؟

Post by محمد شعیب »

یاللعجب
دراصل یہ ایک فرضی اندازہ ہے.
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”