Page 1 of 2

ہوشیار خبردار ہو جایئے جی میل کی سروس بند ہونے والی ہے !!

Posted: Mon Nov 03, 2014 6:55 pm
by میاں محمد اشفاق
جی میل کی سروس بند ہونے والی ہے !! ہوشیار خبردار ہو جایئے

خبروں کے مطابق گوگل کمپنی ’’ان باکس‘‘ کے نام سے ای میلز کے لیے اپنی ایپلی کیشن ازسرنو لاؤنچ کرے گی۔ اس نئی ایپلی کیشن کا مقصد یہ امر یقینی بنانا ہے کہ بہت ساری ای میلز کے ہجوم میں اہم ای میلز نظروں سے اوجھل نہ ہونے پائیں۔
گوگل نے فی الحال تو اپنے کچھ صارفین کو تجرباتی بنیاد پر اس نئی سروس کو استعمال کرنے کی پیشکش کی ہے، لیکن سوشل میڈیا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ’’ان باکس ایپلی کیشن‘‘ آگے چل کر جی میل کی جگہ لے سکتی ہے۔
اس حوالے سے گوگل کمپنی کے ایک اعلیٰ عہدے دار کا کہنا ہے کہ جی میل کے بعد یہ ایپلی کیشن ہمارے لیے ایک بڑی تبدیلی ہوگی اور ہم اس پر بہت خوش ہیں۔
ان باکس ایپ صارفین کو موصول ہونے والے اہم ای میل پیغامات، مثال کے طور پر فلائٹ ٹکٹس کی معلومات، تصاویر اور اہم تقریبات کے بارے میں اطلاعات نمایاں حروف میں پیش کرے گی۔ اس کے علاوہ ان باکس کے ذریعے صارفین کو یہ سہولت بھی حاصل ہوجائے گی کہ وہ اپنے اہم کاموں کی یاددہانی کے نوٹس دیکھ سکیں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ایپلی کیشن کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی، کیوں کہ آج کل ای میل کی بھرمار ہوتی ہے اور اتنی غیرضروری ای میلز آتی ہیں کہ اکثر اہم اور ضروری نوعیت کی ای میلز ہماری نظروں سے اوجھل ہوجاتی ہیں، خصوصاً جب ہم موبائل فون پر ای میلز چیک کر رہے ہوتے ہیں۔ ایسا ہونا کبھی کبھی نقصان دہ بھی ثابت ہوتا ہے۔
دیکھنا یہ ہے کہ گوگل کی نئی ایپلی کیشن ان باکس صارفین کے لیے کس حد تک فائدہ مند ثابت ہوتی ہے اور جی میل پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

Re: ہوشیار خبردار ہو جایئے جی میل کی سروس بند ہونے والی ہے

Posted: Tue Nov 04, 2014 10:20 am
by بلال احمد
معلومات کے لیے شکریہ میاں صاحب ;fl;ow;er;

Re: ہوشیار خبردار ہو جایئے جی میل کی سروس بند ہونے والی ہے

Posted: Tue Nov 04, 2014 4:55 pm
by محمد شعیب
میاں صاحب
ڈراؤ نہیں. ضروری تو نہیں کہ ایپلی کیشن بناکر جی میل کو ختم کریں.

Re: ہوشیار خبردار ہو جایئے جی میل کی سروس بند ہونے والی ہے

Posted: Tue Nov 04, 2014 9:25 pm
by میاں محمد اشفاق
نہیں ختم تو شائد نہ کریں البتہ اتنا کریں گے کہ جیسے مائیکرو سافٹ نے ہاٹ میل کو اوٹ لک میں تبدیل کر دیا اسی طرح اسے بھی مطلب کو دونوں کو ایک ہی سرور سے لنک کر دیا جائے گا!

Re: ہوشیار خبردار ہو جایئے جی میل کی سروس بند ہونے والی ہے

Posted: Thu Nov 06, 2014 12:34 am
by چاند بابو
میاں صاحب ڈرانے کی کوئی ضرورت نہیں یقینا ایسا ہی ہو گا کیونکہ گوگل کبھی بھی اپنے اربوں صارفین کے جی میل اکاؤنٹ بند نہیں‌کرے گا.

Re: ہوشیار خبردار ہو جایئے جی میل کی سروس بند ہونے والی ہے

Posted: Sat Dec 13, 2014 3:15 pm
by چاند بابو
لیجئے جناب آخرکار ہم نے ان باکس ایپ حاصل کر لی اور خاصے مایوس بھی ہو چکے ہیں.
کیونکہ یہ ایک فضول چیز لگی ہے ابھی تک تو.
خیر دیکھتے ہیں اگر اس میں کوئی بہتری آئی ہو تو.
میرے پاس تین دعوت نامے موجود ہیں.
اگر کوئی دوست خصوصا انتظامی اراکین میں نے یہ ایپ حاصل کرنے کا خواہشمند ہو تو مجھے پی ایم کر کے اپنا جی میل ایڈریس دے دے.

Re: ہوشیار خبردار ہو جایئے جی میل کی سروس بند ہونے والی ہے

Posted: Sat Dec 13, 2014 7:43 pm
by میاں محمد اشفاق
مجھے بھی دعوت نامے مل چکے ہیں کچھ دن قبل مگر یوٹیوب پر اسکے متعلق تفصیل دیکھی اور کچھ معلومات بھی کہ ابھی کچھ ایڈ کرنے والے ہیں اس لئے ہم نے ابھی دعوت نامہ قبول نہیں کیا انتظار ہے کہ کب اس میں بہتری لاتے ہیں محترم جی میل والے....!

Re: ہوشیار خبردار ہو جایئے جی میل کی سروس بند ہونے والی ہے

Posted: Sun Dec 14, 2014 3:38 pm
by چاند بابو
میاں صاحب آپ اسے ایکٹو کر لیں جو بھی تبدیلی آئے گی بعد میں‌آپ کے لئے بھی آ ہی جائے گی.
یہ نہ ہو کہ وہ دعوت نامہ منسوخ ہو جائے.

Re: ہوشیار خبردار ہو جایئے جی میل کی سروس بند ہونے والی ہے

Posted: Sun Dec 14, 2014 6:08 pm
by ایم ابراہیم حسین
اسلام علیکم
جاب محترم ماجد بھائی اور میاں محمد اشفاق صاحب اگر ایسا ہوا تو ہم جیسے لوگ کہا جائے گے اور میری تو اتنی تعلیم بھی نہیں آپ جیسے دوستوں کا ساتھ نہ چھوٹ جائے یہ ڈر ہے
ماجد بھائی ہم ساتھ راکھیے گا شکریہ

Re: ہوشیار خبردار ہو جایئے جی میل کی سروس بند ہونے والی ہے

Posted: Sun Dec 14, 2014 8:22 pm
by چاند بابو
ارے بھیا فکر کیوں کرتے ہیں.
اردونامہ ہے نا ہمارا، یہ تو کہیں نہیں جا رہا ہے.
آپ ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے انشااللہ.

Re: ہوشیار خبردار ہو جایئے جی میل کی سروس بند ہونے والی ہے

Posted: Mon Dec 15, 2014 9:03 am
by میاں محمد اشفاق
اصل میں ایسے ایکٹیو نہ کرنے کی ایک وجہ اور بھی ہے وہ کہہ رہے ہیں کہ پہلے موبائل پر کریں اب میں اینڈرائیڈ موبائل کہاں سے لاوں میرے پاس نوکیا لومیا ہے ونڈو والا!

Re: ہوشیار خبردار ہو جایئے جی میل کی سروس بند ہونے والی ہے

Posted: Mon Dec 15, 2014 10:35 am
by افتخار
معلومات فراہم کرنےکا بہت شکریہ

Re: ہوشیار خبردار ہو جایئے جی میل کی سروس بند ہونے والی ہے

Posted: Tue Dec 16, 2014 1:40 am
by ایم ابراہیم حسین
اسلام علیکم
شکریہ جناب محترم شکریہ

Re: ہوشیار خبردار ہو جایئے جی میل کی سروس بند ہونے والی ہے

Posted: Tue Dec 16, 2014 3:29 am
by چاند بابو
میاں محمد اشفاق wrote:اصل میں ایسے ایکٹیو نہ کرنے کی ایک وجہ اور بھی ہے وہ کہہ رہے ہیں کہ پہلے موبائل پر کریں اب میں اینڈرائیڈ موبائل کہاں سے لاوں میرے پاس نوکیا لومیا ہے ونڈو والا!
تو اس میں کیا مشکل ہے میاں صاحب
[link]http://andyroid.net/[/link]
اس لنک پر جائیں اپنے کمپیوٹر میں اینڈرائیڈ موبائل کا ماحول بنائی اور وہاں انباکس ایکٹو کر لیں اور بس کام ہو گیا.
اب چاہے تو اس ماحول میں اینڈرائیڈ گیمز کا مزہ لیں اور چاہیں تو اسے ان انسٹال کر دیں. :P

Re: ہوشیار خبردار ہو جایئے جی میل کی سروس بند ہونے والی ہے

Posted: Tue Dec 16, 2014 8:13 am
by شازل
جی میل کو نئی میل سروس سے تبدیل کردیا جائے گا
آوٹ لک کی مثال سب کے سامنے ہے ہمیں پتا بھی نہیں چلا اور ہوگیا

Re: ہوشیار خبردار ہو جایئے جی میل کی سروس بند ہونے والی ہے

Posted: Tue Dec 16, 2014 1:17 pm
by محمد شعیب
کیا آؤٹ لک پہلے جی میل کی طرح سروس تھی ؟
اور اسے تبدیل کرنے سے لوگوں کا ڈیٹا ضائع ہوا یا نہیں ؟

Re: ہوشیار خبردار ہو جایئے جی میل کی سروس بند ہونے والی ہے

Posted: Tue Dec 16, 2014 3:21 pm
by میاں محمد اشفاق
اوٹ لک پہلے ہاٹ میل کی سروس تھی نہیں ہاٹ میل اب بھی چل رہا ہے اوٹ لک کی تھیم اور سروس پر!

Re: ہوشیار خبردار ہو جایئے جی میل کی سروس بند ہونے والی ہے

Posted: Tue Dec 16, 2014 4:15 pm
by چاند بابو
جی شعیب بھیا اس سے پہلے آؤٹ لک مائیکروسافٹ کی ایک پراڈکٹ تھی.
اس کا اپنا سرور نہیں تھا بلکہ یہ مائیکروسافٹ ونڈوز اور مائیکروسافٹ آفس کا ایک حصہ تھا جو کسی بھی پی او پی ای میل سرور پر چلتی تھی.
اب مائیکروسافٹ نے اسے ہاٹ میل کا ایک حصہ بنا کر تمام ہاٹ میل صارفین کو یہ سروس فراہم کر دی ہے.
البتہ ونڈوز اور آفس کے ساتھ آؤٹ لک اب بھی اسی طرح ایک پراڈکٹ کی صورت دستیاب ہے.

Re: ہوشیار خبردار ہو جایئے جی میل کی سروس بند ہونے والی ہے

Posted: Tue Dec 16, 2014 5:18 pm
by محمد شعیب
میں نے آفس میں موجود آؤٹ لک استعمال کیا ہے. اس میں اپنے کئی ای میل اکاؤنٹس ایک ساتھ لاگ ان کئے ہیں.
لیکن خود آؤٹ لک کا اکاؤنٹ نہیں دیکھا.
میرے پوچھنے کا مطلب یہی تھا کہ کیا @outloock ای میل اکاؤنٹس ہوتے تھے ؟

Re: ہوشیار خبردار ہو جایئے جی میل کی سروس بند ہونے والی ہے

Posted: Wed Dec 17, 2014 9:12 am
by میاں محمد اشفاق
جی شعیب بھائی آوٹ لک کے لئے درج زیل ٹائپ کا ای میل استعمال ہوتا ہے.
username@outlook.com