Page 1 of 1

سلام عليكم ورحمة الله وبركاته

Posted: Wed Sep 09, 2009 4:30 am
by فتاة الخير
[center]سلام عليكم ورحمة الله وبركاته[/center]


[center]نبي كريم صلى الله عليه وسلم كي سنت طيبه[/center]
يہ تهي كہ كسي جماعت کے پاس آتے تو سلام کرتے اور جب واپس ہوتے تو بھی سلام کرتے تھے ۔ نیز آپ نے فرمایا کہ " جب تم میں سے کویی بیٹھے تو سلام کرے اور جب کھڑا ہو تو سلام کرے اور پہلا دوسرے سے زیادہ حقدار نہیں.

جب آپ صلی اللھ علیہ وسلم رات کو اپنے گھر میں داخل ہوتے تو اس طرح سلام کرتے کہ جاگنے والا سن لے اور سویا ہوا نا جاگے ۔( رواہ مسلم)
امام ترمزی نے یہ روایت ذکر کی ہے کہ "کلام سے قبل ہی سلام کیا جاے گا"
امام احمد نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مرفوعا روایت کیا ہے کہ " سوال سے قبل ہی سلام ہونا چاہیے" ۔ اس لیے جو سلام سے پہلے سوال کرے اس کا جواب نہ دو ۔ آپ سے یہ بات منقول ہے کہ " اس شخص کو اجازت نہ دو جو سلام سے ابتدا‎ء نہ کرے "۔

آپ کی سنت مبارکہ یہ تھی کہ آپ سلام کو وبرکاتہ پر ختم کرتے تھے ۔ بخاری میں حضرت انس سے مروی ہے کہ آپ تین بار سلام کرتے تھے ۔ لیکن ایسا شاید اس وقت ہوتا تھا جب لوگ زیادہ ہوتے تھے اور ایک بار میں سب کو سلام نہیں پہنچ پاتا تھا ۔

آپ کی سنت پر غور کرنے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ سلام کا تکرار عارضی چیز تھی
آپ صلی اللہ علیہ وسلم جس سے ملتے تو خود سلام کرتے ، اور جب کویی آپ کو سلام کرتا تو اس کا ویسا ہی یا اس سے بہتر جواب فورا دیتے
۔

[center]کیا اج کا وہ امت محمد اس طرح سلام کرتا ہے ؟؟؟؟[/center]

[center]آج کا جدید مسلمان سلام نہیں بلکہ[/center]
[center]Hi [/center]
[center]Heloo[/center]
[center]By[/center]
[center]Sea you[/center]
وغیرہ وعیرہ
اللہ ہم سب مسلمان ہدایت دے
آمین

Re: سلام عليكم ورحمة الله وبركاته

Posted: Wed Sep 09, 2009 8:50 am
by رضی الدین قاضی
جزاک اللہ

Re: سلام عليكم ورحمة الله وبركاته

Posted: Wed Sep 09, 2009 2:22 pm
by شازل
بہت شکریہ آپ نے ایک انتہائی اہم موضوع کو سپرد قلم کیا ہے
اللہ آپکو جزائے خیر دے آمین

Re: سلام عليكم ورحمة الله وبركاته

Posted: Wed Sep 09, 2009 2:23 pm
by شازل
یہ تو میرے خیال میں ڈبل پوسٹ ہو گئی

Re: سلام عليكم ورحمة الله وبركاته

Posted: Wed Sep 09, 2009 6:36 pm
by فتاة القرآن
[center]جزاک اللہ عناخیر الجزاء
یا فتاۃ الخیر
اللہ یعطیک العافیہ
آپ کو اس نیو فورم میں خوش آمدید

Image[/center]

Re: سلام عليكم ورحمة الله وبركاته

Posted: Wed Sep 09, 2009 6:53 pm
by چاند بابو
شازل wrote:یہ تو میرے خیال میں ڈبل پوسٹ ہو گئی
دونوں کو اکٹھا کر دیا گیاہے۔

Re: سلام عليكم ورحمة الله وبركاته

Posted: Wed Sep 09, 2009 7:55 pm
by فتاة القرآن
چاند بابو wrote:
شازل wrote:یہ تو میرے خیال میں ڈبل پوسٹ ہو گئی
دونوں کو اکٹھا کر دیا گیاہے۔
اس کے لیے
شکریہ

Re: سلام عليكم ورحمة الله وبركاته

Posted: Wed Sep 09, 2009 9:08 pm
by مخلص
جزاک اللہ