Page 1 of 1

مائیکروسافٹ کا نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10

Posted: Wed Oct 01, 2014 12:44 pm
by علی خان
کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی مائیکروسافٹ نے اپنے جدید ترین آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10 کی ابتدائی معلومات پیش کی ہیں۔
یہ ونڈوز کے موجودہ کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 8 کی جگہ لے گا۔
یہ آپریٹنگ سسٹم موبائل فون، ٹیبلٹ، پی سی، ایکس باکس گیمز کنسولز وغیرہ جیسے مختلف قسم کے آلات کے لیے کارآمد ہوگا اور اسے پہلی بار براہِ راست انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔
ونڈوز 10 میں ایک بار پھر سے سٹارٹ مینو واپس آ گیا ہے جو ونڈوز 8 سے ہٹا لیا گیا تھا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ سٹارٹ مینو کی واپسی اور ان سہولتوں کی فراہمی کا مقصد ونڈوز 7 اور ونڈوز 8 کے صارفین کو ہم آہنگی کا احساس دلانا ہے۔
اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں صارفین کی پسندیدہ ایپلیکیشنز کی فہرست کے علاوہ لائیو ٹائلز بھی ہوں گے اور ٹائلز اور مینوز کو مرضی کے مطابق بڑا چھوٹا کرنے کی سہولت دستیاب ہو گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سٹارٹ مینو اہم اور ناگزیر ہے
اس کے ذریعے تازہ ای میلز، فیس بک میسیجز اور موسم کی پیش گوئیوں کی اپ ڈیٹس سے متعلق ایپلیکیشنز کی جاری کردہ تازہ معلومات فوری طور پر حاصل ہو سکیں گی۔
اس آپریٹنگ سسٹم کا رویہ اس بات پر منحصر کرے گا کہ یہ کس چیز میں استعمال کیا جا رہا ہے۔
اپنے پیش رو آپریٹنگ سسٹم کے برخلاف اس کے صارفین کو ڈیسک ٹاپ موڈ سے ٹچ فوکسڈ موڈ کے متبادل میں منتقل کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ونڈوز 8 پر اپنے گذشتہ ورژن سے بہت زیادہ مختلف ہونے کے لیے تنقید ہوئی تھی اور اس وجہ سے بہت سے بڑے ادارے اس سے دور ہی رہے۔
ونڈوز 8 میں ابتدا میں سٹارٹ بٹن نہیں تھا لیکن بعد میں جب اس میں یہ بٹن شامل کیا گیا تو یہ یا تو ٹچ فوکسڈ انٹر فیس پر جاتا تھا یا پھر ماؤس پریس نظام پر جبکہ نئے نظام میں دونوں پر بیک وقت جانا ممکن ہوگا۔
مائکروسافٹ کے نئے چیف ایگزیکٹیو کی خواہش تھی کہ وہ ونڈوز کی تمام خوبیوں کو یکجا کر دیں
فوریسٹر کمپنی کے ڈیوڈ جانسن مائیکروسافٹ پر نظر رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’مائیکرو سافٹ کے لیے یہ انتہائی اہم ہے کہ وہ ونڈوز 10 کو درست رکھے۔ ونڈوز 8 ابھی پانچ میں سے صرف ایک کمپنی میں ملازموں کو فراہم کرایا جا رہا ہے۔ ڈیسک ٹاپ استعمال کرنے والی کمپنیوں میں ابھی بھی ونڈوز 7 ہی اصلی معیار ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’دنیا بھر میں پھیلے ٹیکنالوجی کے صارفین کے لیے بہترین اور جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کراتے رہنے کے لیے مائکروسافٹ کو متبادل کی ضرورت تھی اور ونڈوز 10 ان کی بہترین پیشکش ہے۔‘
تازہ سروے کے مطابق مجموعی طور پر پی سی کی دنیا میں صرف 13 فیصد کمپیوٹروں پر ونڈوز 8 سسٹم استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کے برعکس 50 فیصد کمپیوٹروں پر ونڈوز 7 اور 24 فیصد کمپیوٹروں پر ونڈوز ایکس پی استعمال ہو رہی ہے۔
یاد رہے کہ اب مائیکروسافٹ ونڈوز ایکس پی کو سپورٹ نہیں کرتی۔
نیا آپریٹنگ سسٹم موبائل فون، ٹیبلٹ، پی سی، ایکس باکس گیمز کنسولز وغیرہ جیسے مختلف قسم کے آلات پر یکساں کام کرے گا
مسٹر جانسن کا کہنا ہے کہ سٹارٹ مینو کی از سر نو شمولیت سے ونڈوز 10 کی بہتر کارکردگی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ ’یہ ناگزیر اور اہم ہے۔‘
اس ہفتے کے آخر میں مائکروسافٹ لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ کے لیے اپنے ابتدائی صارفین کو ونڈوز کا ’ٹیکنیکل پریویو‘ فراہم کرے گا۔
امریکہ سے ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے بی بی سی کے نمائندے رچرڈ ٹیلر کا کہنا ہے کہ ’حتمی طور پر ونڈوز 10 کی کامیابی اس کی کارکردگی پر منحصر ہوگی لیکن اتنا ضرور ہے کہ نئی قیادت میں مائیکروسافٹ یہ ظاہر کر رہی ہے کہ وہ لوگوں کی بات سن رہی ہے۔‘
ان کے مطابق ’اگر اسے اینڈروئڈ اور ایپل کی پیش قدمی کو روکنا ہے تو اسے عوام کی بات سننی پڑے گی۔‘

لنک بی بی سی اُردو
[link]http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2014/ ... ndos_10_mb[/link]

Re: مائیکروسافٹ کا نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10

Posted: Wed Oct 01, 2014 2:10 pm
by محمد شعیب
زبردست
ہر ڈیوائس کے لئے ایک آپریٹنگ سسٹم سب سے بڑی پیش رفت ہے. اس کا مطلب یہ ہوا کہ اب ایکزی فائل، ویڈیو، آڈیو فارمیٹس سب جگہ ایک طرح ہونگے. فائلز کو کنورٹ کرنے کا جھنجھٹ بھی ختم ہو جائیگا.
یہ بہت بڑی نیوز ہے. ہو سکتا ہے اب اینڈرائیڈ کو کسی حد تک شکست ہو جائے.

Re: مائیکروسافٹ کا نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10

Posted: Thu Oct 02, 2014 7:53 am
by رضی الدین قاضی
بہت خوب

شیئرنگ کے لیئے شکریہ

Re: مائیکروسافٹ کا نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10

Posted: Thu Oct 02, 2014 11:12 am
by میاں محمد اشفاق
میں کل ہی اسے انسٹال کر چکا ہوں ونڈوز 8 سے کافی بہتر ہے ڈسپلے اور سپیڈ بھی بہت اچھی ہے ونڈوز 8.1 میں ایک سروس تھی کہ سکرین کو 2 حصوں میں‌تقسیم کیا جا سکتا ہے مگر ونڈوز 10 کو چار حصوں میں‌تقسیم کیا جا سکتا ہے مزید تو استعمال کرنے سے ہی معلوم ہو سکے گا مگر میں آج ہی مکہ جا رہا ہوں اس لئے عید کے بعد ہی مزید تفصیل بتا سکوں گا.
اگر آپ بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں‌تو 2.88 جی بی کی فائل ہے اسے ڈاونلوڈ کیجئے لنک آپ مائیکرو سافٹ کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کر سکتے ہیں میں بھی مہیا کئے دیتا ہوں!
یہاں سے ایک مائیکرو سافٹ کا انسٹالر ہے اسے انسٹال کیجئے بعد میں‌خود بخود باقی کام ہوتے رہیں گے بشرطیکہ لائٹ میسر ہو اور نیٹ کے ساتھ ساتھ کمپیئوٹر بھی چل رہا ہو
Image

Image

Image

Image

Re: مائیکروسافٹ کا نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10

Posted: Thu Oct 02, 2014 1:57 pm
by محمد شعیب
میاں صاحب
کیا یہ فل ورژن ہے یا ٹرائل ؟

Re: مائیکروسافٹ کا نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10

Posted: Thu Oct 02, 2014 3:48 pm
by علی خان
اسکا x86 اور x64 ورژن ٹورنٹس میں بھی دستیاب ہے. وہا ں سے بھی اسکوسسٹم میں اُتارا جا سکتا ہے.

Re: مائیکروسافٹ کا نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10

Posted: Thu Oct 02, 2014 3:52 pm
by علی خان
محمد شعیب wrote:میاں صاحب
کیا یہ فل ورژن ہے یا ٹرائل ؟
شیعب بھیا یہ تو اسکا ٹیکنیکل ورژن ہے . مطلب Beta ورژن ہے. اسکو چیک کیا جائے گا. اور اسکے بگز کو رپورٹ کیا جائے گا. تاکہ تمام ایشوز کو کلیر کرکے اسکا فل ورژن لانچ کیا جائے.

Re: مائیکروسافٹ کا نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10

Posted: Thu Oct 02, 2014 4:58 pm
by میاں محمد اشفاق
ابھی تو اسکو آتے آتے 5 ماہ سے زیادہ عرصہ گزر جانا ہے