یونی کوڈ

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
User avatar
عدنان دانی
کارکن
کارکن
Posts: 138
Joined: Wed Nov 24, 2010 7:10 pm
جنس:: مرد

یونی کوڈ

Post by عدنان دانی »

[center]یونی کوڈ[/center]
اسلام علیکم!
امید کرتا ہوں آپ سب خیریت سے ہونگے، عدنان دانی ایک بار پھر آپ کیلے ایک اور معلوماتی آرٹیکل لایا ہے۔
دوستو! یہ آرٹیکل یونی کوڈ کے بارے میں ہے ،اس آرٹیکل میں،میں آپکو یونی کوڈ کے بارے میں اہم معلومات دوں گا۔اور یہ اہم معلوماتی آرٹیکل ضرور آپ کو پسند آئے گا۔
یونی کوڈ کی تعریف: یونی کوڈ ہر حرف کے لئے ایک مخصوص عدد یا نمبر فراہم کرتا ہے،چاہے وہ کوئی بھی آپریٹنگ سسٹم ہویا کوئی بھی پروگرام ہو اور چاہے کوئی بھی زبان ہو۔
یونی کوڈ کی اہم خصوصیات: کمپیوٹر ٹیکنالوجی بنیادی طور پر نمبرز کا کھیل ہے،اور کمپیوٹر حرف یا ہندسے کو محفوظ کرنے کیلے ایک مخصوص نمبر دیتا ہےاور اس کام کو سر انجام دینے کیلے جو طریقہ استعمال ہوتا ہے اسے Encoding system کہتے ہیں۔یونی کوڈ کی ایجاد سے پہلے ہزاروں ایسے طریقے موجود تھے،جو نمبر تفویض کرنے کا کام سر انجام دیتے تھےلیکن اس وقت ایسا کوئی بھی نظام موجود نہیں تھا، جو تمام حروف اور اعداد کیلے نمبرز مہیا کرسکتا تھا۔ہر زبان کیلے الگ الگ Encoding system استعمال ہوتا تھا۔
یہ اینکوڈنگ سسٹم ایک قسم کی شش و پنج کی کیفیت بھی پیدا کرتے ہے۔مثلاََ دو مختلف Encodings ایک ہی نمبر سے دو مختلف اعداد کو ظاہو کرتی ہے۔
تقریباََ ہر کمپیوٹر خاص طور پر Server میں مختلف Encodings کی صلاحیت موجود ہوتھی تھی۔تاہم جب کوئی ڈیٹا مختلف کمپیوٹرز یا Encodings سے گزرتا ہے تو اس میں ذیادہ تر خرابی کے امکانات موجود ہوتھے ہیں۔
لیکن یونی کوڈ نے یہ الجھن ختم کردی ہے۔اور یونی کوڈ کی بدولت یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔یونی کوڈ ہر حر ف کیلے ایک مخصوص عدد یا نمبر فراہم کرتا ہے۔جیسا کہ میں نے پہلے بتایا ہے کہ چاہے وہ کوئی بھی آپریٹنگ سسٹم ہو ،کوئی بھی پروگرام ہو یا کوئی بھی زبان ہو۔یونی کوڈ کا سسٹم تقریباََ تمام بڑی کمپنیوں کے زیرِ استعمال ہے جن میں
IBM,Microsoft,oracle,Apple,sun,sap,Unisys,Sybase
ٹاپ پر ہے۔اور بہت سے دوسرے ادارے بھی شامل ہے۔
یونی کوڈ کمپیوٹر کی بہت سی زبانوں اور سکرپٹس کے ساتھ قابلِ استعمال ہے،جن میں ECMA Scripts,Java Scripts,XML,Cobra اور بہت سے اور بھی شامل ہے۔
اور یہ IEC/ISO 1064 6 کیلے ایک مسلم ضابطہ ہے۔یہ تقریباََ تمام آپریٹنگ سسٹم ، ویب براوزرز، اور بہت سے پروگرام میں استعمال ہوتا ہے۔
موجودہ سافٹ ویر ٹیکنالوجی میں یونی کوڈ کی موجودگی اور اس کے استعمال کو بہت اہمیت حاصل ہے۔Client Server سافٹ ویئرز اور ویب سائٹس میں یونی کوڈ کا نظا م، پرانے نظاموں کی نسبت بہت سستا اور موثر ہے۔یونی کوڈ کی مدد سے ایک ہی پروگرام یا ایک ہی ویب سائٹ کو تمام فلیٹ فارمز، زبانوں اور ملکوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔یہ بغیر کسی فنی خرابی کے ڈیٹا کو ایک پلیٹ فارم سے دوسرے پلیٹ فارم تک منتقل کرتا ہے۔یونی کوڈ Standard حروف اعداد اور علامتوں کی Encoding کا ایک سسٹم ہے۔اور اسے تمام پروگرامز پر عالمگریت رکھتا ہے۔یہ انٹرنیٹ پر ڈیٹا کی منتقلی پروسیسنگ، تکنیکی اصولوں اور مختلف زبانوں کے ٹیکسٹ کو دکھانے کیلئے مدد فراہم کرتا ہے۔اسے دکھانے کیلے UTF- 8 Encoding استعمال کی جاتی ہے۔
چونکہ ہر ٹیکسٹ کو دیکھنے کیلئے ایک مناسب فونٹ کی ضرورت ہوتی ہے،اسی لئے اردو ٹیکسٹ کو دیکھنے کیلے اردو نسخ ایشیا ٹائپ،یا نفیس کے فونٹس استعمال کئے جاتے ہیں۔
اسی کے ساتھ ہی آج کا یہ معلوماتی آرٹیکل اپنے اختتام کو پہنچا،ہو سکتا ہے کہ اس میں مجھ سے کوئی اہم معلومات رہ گئی ہو ،جس کے لئے میں معافی چاہوں گا۔۔
[center]داستاں ختم ہونے والی ہے
تم میری آخری مخبت ہو
[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: یونی کوڈ

Post by محمد شعیب »

بہت بہت شکریہ دانی بھائی
اس بارے میں مزید معلومات ہوں تو شئر کریں.
جزاک اللہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: یونی کوڈ

Post by چاند بابو »

بہت خوب دانی بھیا بہت ہی مفید تحریر شئیر کی ہے آپ نے جس کے لئے آپ کا شکریہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: یونی کوڈ

Post by رضی الدین قاضی »

مفید تحریر شیئر کرنے کے لیئے بہت شکریہ
User avatar
عدنان دانی
کارکن
کارکن
Posts: 138
Joined: Wed Nov 24, 2010 7:10 pm
جنس:: مرد

Re: یونی کوڈ

Post by عدنان دانی »

محمد شعیب wrote:بہت بہت شکریہ دانی بھائی
اس بارے میں مزید معلومات ہوں تو شئر کریں.
جزاک اللہ
یہ تحریر میں نے پچھلے سال لکھی تھی، اگر ٹایم ملا تو تحقیق کر کے نئے معلومات جلد شئیر کر دوں گا. شکریہ
[center]داستاں ختم ہونے والی ہے
تم میری آخری مخبت ہو
[/center]
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”