Wifi وائی فائی

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
User avatar
عدنان دانی
کارکن
کارکن
Posts: 138
Joined: Wed Nov 24, 2010 7:10 pm
جنس:: مرد

Wifi وائی فائی

Post by عدنان دانی »

Wifi کا مطلب Wireless Fidelity ہے ، آج کل یہ نظام بہت تیزی سےترقی کے منازل طے کر رہا ہے۔ یہ وائرلیس ٹیکنالوجی ہے ، جو دور جدید کے موبائلز اور کمپیوٹرز وغیرہ میں موجود ہوتا ہے، ، Wifi کی مدد سے آپ اپنے کمپیوٹر یا موبائل کو انٹرنیٹ سے کسی بھی وقت کنیکٹ کر سکتے ہیں۔ اور مفت میں تیز ترین انٹرنیٹ سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ Wifi کا رینج کئی کلو میٹر پر بھی محیط ہو سکتا ہے ۔ اسکا دارومدار اسکے رائوٹر کے رینج پر ہے۔ پاکستان میں ایک عام گھریلو وائرلیس کی رئوٹر کی رینج عام طور پر 100 میٹر ہوتی ہے ۔
یورپ کے بیشتر ممالک کے اہم شہروں میں آپ Wifi کی مدد سے اپنے کمپیوٹر ، موبائل، اور اپنےلیپ ٹاپ پر فری انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔ اسی طرح یہ سروس دنیا میں بہت تیزی کے ساتھ ترقی کر رہی ہیں۔
Wifi ریڈیو ٹیکنالوجی کی بنیاد پر کام کرتی ہیں۔اور ایک وائرلیس نیٹ ورک بناتی ہے ، اسکی کوریج موبائل فون کی کوریج یا ریڈویو کی کوریج کی طرح ہوتی ہے۔اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ کا براڈ بینڈ کنکشن ہے ، اور ایک عدد وائرلیس رئوٹر بھی ہے ، تو آپ ایک Wifi یاٹ سپاٹ بنا سکتے ہیں، اور لوگ آپ کےوائرلیس رئوٹر سےفری میںکنیکٹ ہوسکتے ہیں، لیکن ایک بات یاد رکھیں، کہ جب آپ چاہے تو تب لوگ آپ کے وائرلیس روٹر سے کنیکٹ ہو سکتے ہیں۔اگر آپ ایسا نہیں چاہتے تو آپ اپنے وائرلیس روٹر پر پاسورڈ لگا دیجئے ، اور جب لوگ آپ کے وائرلیس روٹر سے کنیکٹ ہونے کی کوشش کرینگے تو ان سے پاسورڈ مانگا جائیگا ۔آجکل کے نئے کمپیوٹرز ، لیپ ٹاپ اور موبایلز میں Wifi پہلے سےموجود ہوتا ہے ، اگر آپ کے کمپیوٹر میں Wifiنہیں ہے تو تھوڑے سے پیسے خرچ کر کے یہ آلہ اپنے کمپیوٹر میں لگا سکتے ہیں۔
[center]داستاں ختم ہونے والی ہے
تم میری آخری مخبت ہو
[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: Wifi وائی فائی

Post by چاند بابو »

ارے واہ اتنے عرصے بعد عدنان دانی بھیا کہاں‌سے آ گئے.
خوش آمدید عدنان بھیا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: Wifi وائی فائی

Post by محمد شعیب »

بہت بہت شکریہ
آتے ہی معلوماتی پوسٹس شروع کر دیں. جزاک اللہ
سلسلہ جاری رکھیں.
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: Wifi وائی فائی

Post by میاں محمد اشفاق »

جی جی بلکل پاسورڈ ضرور لگایئے گا یہ بہت اہم ہے!
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
عدنان دانی
کارکن
کارکن
Posts: 138
Joined: Wed Nov 24, 2010 7:10 pm
جنس:: مرد

Re: Wifi وائی فائی

Post by عدنان دانی »

چاند بابو wrote:ارے واہ اتنے عرصے بعد عدنان دانی بھیا کہاں‌سے آ گئے.
خوش آمدید عدنان بھیا.
کچھ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے نہیں آ سکا.
[center]داستاں ختم ہونے والی ہے
تم میری آخری مخبت ہو
[/center]
User avatar
عدنان دانی
کارکن
کارکن
Posts: 138
Joined: Wed Nov 24, 2010 7:10 pm
جنس:: مرد

Re: Wifi وائی فائی

Post by عدنان دانی »

آپ سب کا شکریہ .
[center]داستاں ختم ہونے والی ہے
تم میری آخری مخبت ہو
[/center]
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: Wifi وائی فائی

Post by میاں محمد اشفاق »

پاسورڈ لگا کہ مجھے ضرور بتایئے گا :) :)
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

Re: Wifi وائی فائی

Post by شاہنواز »

السلام علیکم
آپ نے ایک اچھی معلومات فراہم کی تاہم یہ معلومات ان کےلئے ایک نئی راہ ہے جو کمپیوٹر کے بارے میں جانتے نہیں ہے.مجھے یہاں یہ معلومات درکار ہیں کہ ہم وائی فائی کی رینج مطلب کہ اس کی رینج 100 میٹر سےاور کتنی دور تک بڑھا سکتے ہیں کوئی ایسی ٹیکنالوجی ہے کہ وائی فائی کی کی رینج بڑھائی جاسکے؟.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: Wifi وائی فائی

Post by محمد شعیب »

اس کے لئے آپ کو اینٹینا خریدنا ہو گا.
ہمارے فورم کے ممبر عتیق نے اس بارے میں کافی تفصیل سے لکھا تھا.
میں پوسٹ تلاش کرتا ہوں.
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: Wifi وائی فائی

Post by علی خان »

وائی فائی کی رینج بڑھانے کے لئے بریج بنائے جاتے ہیں. جو اسکی رینج کو اور زیادہ کرنے میں مدد دیتے ہیں.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: Wifi وائی فائی

Post by محمد شعیب »

اگر بریج لگانے سے مراد ایکسس پوائنٹس لگانا ہے تو اس کا طریقہ بھی اردو نامہ پر شئر ہو چکا ہے. اور اشفاق علی صاحب نے ہی شئر کیا تھا.
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”