Page 1 of 1

پرسکون اور صحت مند رمضان کے لئے 6 مشورے

Posted: Mon Jun 30, 2014 1:25 am
by مسلم
لاہور (نیوز رپورٹ) رمضان کے مبارک مہینے کا آغاز ہوچکاہے اور آپ بھی یقیناً اسے خوش آمدید کہنے کی تیاری کررہے ہوں گے بلکہ بیشتر ممالک میں تو مسلمان آج پہلا روزہ منارہے ہوں گے۔ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ دنیا کے بیشتر حصوں میں اس وقت شدید گرم موسم ہے لہٰذا ضروری ہے کہ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ رمضان کے دوران آپ کی کارکردگی بھی متاثر نہ ہو اور بیماریوں سے بھی دور رہا جائے۔ اس سلسلے میں ہم نے چند ماہرین اور ڈاکٹروں سے رابطہ کرکے صحت مند رہنے کے لئے چند مشورے ترتیب دئیے ہیں۔
عموماً ڈاکٹر تلقین کرتے ہیں کہ 12 گھنٹے سے زیاہد پیاسا نہ رہا جائے کیونکہ یہ جسم میں پانی کی کمی کا باعث بن سکتا ہے۔ بہتر ہے کہ نماز مغرب کے بعد آپ پانی کی ایک بوتل اپنے ساتھ ہی رکھ لیں تاکہ ہر صورت آپ روزانہ کم از کم 1.5 لیٹر پانی پی سکیں، بہت زیادہ ورزش نہ کریں اور ایسے کھانے کھائیں جو پیاس کا باعث نہ بنیں۔
روزے کے دوران آپ صرف رات کو کھانا کھاسکیں گے اور دن بھر بھوکے رہیں گے۔ بہتر ہے کہ سادہ غذاءاپنائیں اور فاسٹ فوڈ سے پرہیز کریں، ممکن ہو تو روزانہ ملٹی وٹامن کی ایک گولی بھی کھالیا کریں تاکہ جسم کو توانائی ملتی رہے۔
سحر کے موقع پر سوتے نہ رہ جائیے گا، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ سونے سے پہلے پیٹ بھر کر کھانا کھالیتے ہیں اور اکثر سحری سے گریز کرتے ہیں۔ تاہم سحری سب سے اہم کھانا ہے اور اس وقت بھرپور غذاءکھائیں۔ ہوسکے تو انڈے، دالوں یا دہی کا استعمال کریں۔
افطاری کے وقت کھانے پر ٹوٹ نہ پڑیں، ایسا کرنا بدہضمی کا باعث بنے گا۔
افطار کھجور سے کریں، ایسا کرنا نہ صرف سنت ہے بلکہ کھجوریں جلد ہضم ہوجاتی ہیں اور اس طرح خون میں فوری شوگر لیول بڑھا کر توانائی فراہم کرتی ہیں۔
بہت سے لوگوں کو رمضان کے دوران سردرد کی شکایت رہتی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ دماغ کو ”گلوکوز“ کی درست مقدار نہیں مل رہی ہوتی۔ دوسرا یہ کہ افطار کے وقت بہت سارا کھانا اکٹھا کھالیا جائے تو زیادہ خون ہاضمے کے نظام میں چلا جاتا ہے اور دماغ کو سپلائی متاثر ہوتی ہے۔ اس سے بچنے کے لئے اپنے سونے کا وقت مخصوص کرلیں، بہت زیادہ کھانا اکٹھا نہ کھائیں اور رمضان سے پہلے چائے اور سگریٹ جیسی اشیاءکا استعمال کم کردیں۔

Re: پرسکون اور صحت مند رمضان کے لئے 6 مشورے

Posted: Mon Jun 30, 2014 8:04 am
by رضی الدین قاضی
مفید معلومات کے لیئے شکریہ بھائی

Re: پرسکون اور صحت مند رمضان کے لئے 6 مشورے

Posted: Mon Jun 30, 2014 9:27 am
by علی خان
ایک اور مشورہ جو میری نظر میں بہت ہی زبردست ہے. وہ یہ کہ سحری کے وقت نہار منہ یعنی سب سے پہلے Watermelon کو استعمال کر لیا کریں. اس سے پیاس لگنے کا امکان تقریباََ 40 فی صد تک کم ہو جاتا ہے.

Re: پرسکون اور صحت مند رمضان کے لئے 6 مشورے

Posted: Mon Jun 30, 2014 4:58 pm
by اضواء
الله يجزاك خير الجزاء

Re: پرسکون اور صحت مند رمضان کے لئے 6 مشورے

Posted: Tue Jul 01, 2014 10:59 am
by محمد شعیب
عمدہ شئرنگ کا شکریہ
اشفاق صاحب
سحری میں تو ہم نے کبھی بھی تربوز نہیں کھایا. افطاری میں کھاتے ہیں. آپ نے سحری کا مشورہ دیا ہے تو یہ بھی چیک کر لیں گے.

Re: پرسکون اور صحت مند رمضان کے لئے 6 مشورے

Posted: Tue Jul 01, 2014 4:54 pm
by چاند بابو
بہت خوب بہترین مشورے ہیں.
تربوز والی بات میں نے شاید پہلے بھی کسی سے سنی ہے.
شاید اعجاز الحسینی صاحب نے کبھی بتائی تھی.

Re: پرسکون اور صحت مند رمضان کے لئے 6 مشورے

Posted: Tue Jul 01, 2014 7:55 pm
by علی خان
ماجد بھائی.

ہمارے ہاں آج تیسرا روزہ تھا. جو ماشاءاللہ اختتام ہو گیا . میں نے بذات خود ان تینوں سحری کے اوقات میں نہار منہ تربوز استعمال کیا ہے. اور اسکا رزلٹ بہت ہی بہترین آیا ہے.