Page 1 of 1

اردو نامہ پر زراعت کے بارے میں کچھ ہونا چاہیے

Posted: Fri Jun 27, 2014 2:13 pm
by محمد اسفند
اسلام علیکم
میرے خیال میں اردونامہ پر زراعت کے بارے میں کچھ نا کچھ ہونا چاہے میر خیال میں پاکستان میں ایسا کوئی فورم نہی ہے جو ہمارے کسان بھائیوں کو ان کے مسائل میں مدد دے سکے

Re: اردو نامہ پر زراعت کے بارے میں کچھ ہونا چاہیے

Posted: Fri Jun 27, 2014 4:20 pm
by محمد شعیب
اس کے لئے زراعت کا علم ہونا چاہئیے.
جسے علم ہے وہ شئر کرے. بندہ تو اس میں صفر ہے ..

Re: اردو نامہ پر زراعت کے بارے میں کچھ ہونا چاہیے

Posted: Fri Jun 27, 2014 11:39 pm
by چاند بابو
زراعت کے بارے میں تحاریر نہ ہونے کی وجہ مسئلہ یہی ہے کہ جس کے پاس علم ہے وہ اردونامہ پر نہیں اور جو اردونامہ پر ہے وہ اس معاملہ میں کورا ہے.

Re: اردو نامہ پر زراعت کے بارے میں کچھ ہونا چاہیے

Posted: Sat Jun 28, 2014 1:13 pm
by محمد اسفند
کیا پاکستان کی حکومت اسکے لئے کچھ کر رہی ہے کہ کسانوں کو راہنمائی مل سکے

Re: اردو نامہ پر زراعت کے بارے میں کچھ ہونا چاہیے

Posted: Sat Jun 28, 2014 1:21 pm
by محمد شعیب
نواز شریف نے پچھلی مرتبہ تو کسانوں کے لئے کچھ اقدامات کئے تھے. اس مرتبہ تو حکومت کو دہشت گردوں نے چکر میں ڈال رکھا ہے.

Re: اردو نامہ پر زراعت کے بارے میں کچھ ہونا چاہیے

Posted: Sun Jun 29, 2014 4:24 am
by عزیزامین
میں بھی اتفاق کرتا ہوں یہاں زراعت پرکچھ ہونا چاہیے.

Re: اردو نامہ پر زراعت کے بارے میں کچھ ہونا چاہیے

Posted: Wed Jun 10, 2015 4:38 pm
by عرفان حیدر
سلام،

کیا کوئی زراعت کی تعریف کرے گا کہ کس قسم کی معلومات ہونی چاہیں.
رہی بات کورے ہونے کی تو اسکا حل گوگل بابا ہے، وہاں سے انگریزی میں نکال کر اسکو اردو میں ڈھالیں اور پوسٹ کردیں.

وسلام

Re: اردو نامہ پر زراعت کے بارے میں کچھ ہونا چاہیے

Posted: Thu Jun 11, 2015 1:10 pm
by چاند بابو
عرفان حیدر صاحب یہاں پھر وہی مسئلہ ہے کہ جو کچھ گوگل پر موجود ہے وہ ہماری زراعت سے قطعی مختلف ہے اور جو زراعت ہمارے یہاں رائج ہے وہ گوگل پر نہیں۔

Re: اردو نامہ پر زراعت کے بارے میں کچھ ہونا چاہیے

Posted: Thu Jun 11, 2015 5:00 pm
by عرفان حیدر
چاند بابو، بات ہے تو صحیح لیکن ا س سلسلے میں قدم کیا اٹھ سکتا ہے؟

Re: اردو نامہ پر زراعت کے بارے میں کچھ ہونا چاہیے

Posted: Thu Jun 11, 2015 5:53 pm
by چاند بابو
میری سمجھ میں تو کچھ خاص نہیں آ رہا ہے.
البتہ فی الحال صرف یہ ممکن ہے کہ کوئی صاحب اگر یہاں کوئی سوال کرتے ہیں تو ان کے جوابات تلاش کرنے میں‌ان کی مدد کی جا سکتی ہے.
بہرحال الگ سے زراعت کا فورم بنانا اور اسے چلانا ممکن نہیں ہے اور نا ہی فی الحال اس کی اردونامہ کو کچھ زیادہ ضرورت ہے کیونکہ اردونامہ کے ٹارگٹڈ یوزرز میں زرعی امور سے منسلک احباب موجود نہیں‌ہیں.

Re: اردو نامہ پر زراعت کے بارے میں کچھ ہونا چاہیے

Posted: Thu Jun 11, 2015 5:57 pm
by عرفان حیدر
الگ سے فورمز بنانے کی ضرورت نہیں ہے، ہمارے پاس ایسا کونسا مواد ہے جو ہم ایک پورا فورمز بنا کر اسمیں ڈالیں گے.
اس وقت تو یہی بات ہورہی ہے کہ زراعت کا نہ تو کسی کو پتا ہے اور نہ ہی اسوقت کوئی صاحب اس میں ہماری مدد کرسکتے ہیں.
ایک ممبر نے سوال اٹھایا تو اسکا جواب دیا گیا.
رہی بات اسکی کہ زراعت کے لیے کیا ہوگا تو اب جب تک کوئی کسان کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے اردونامہ کو استعمال نہیں کرے گا تب تک کچھ نہیں ہوسکتا.