Page 1 of 1

ورلڈکپ: 4 کروڑ سے زائد 'برازوکا' پاکستان سے برآمد

Posted: Tue Jun 17, 2014 11:47 pm
by مسلم
Image
فیفا فٹبال ورلڈکپ برازیل میں جاری ہے اور اس میں پاکستانی ساختہ گیند کا استعمال وہاں سبز پرچم کی کمی پوری کرنے کے ساتھ ساتھ اسپورٹس ڈپلومیسی کو بھی فروغ دے رہا ہے۔

فیفا ورلڈکپ کے آغاز سے قبل برازیل کے پاکستان میں سفیر الفرڈو لیونی نے سیالکوٹ کا دورہ کیا تاکہ خود 'برازوکا' گیندوں کو بنتا دیکھ سکیں،جبکہ ایک حالیہ تقریب میں شرکت کے موقع پر انھوں نے اس کاروباری اور اسپورٹس ڈپلومیسی کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے پاکستان اور برازیل کے درمیان ایک تعلق قائم ہوگیا ہے۔

اب تک 4 کروڑ سے زائد گیندیں پاکستان سے برآمد کی جاچکی ہیں جن سے میں کچھ ورلڈکپ میچز کیلئے استعمال ہوں گی جبکہ باقی تربیتی سیشنز اوردنیا بھر میں مختلف مقابلوں میں پاکستان کی شان بڑھائیں گی۔

برازوکا تیار کرنے والی کمپنی کے ایک عہدیدار کے مطابق یہ کاروبار کیلئے زبردست موقع ہے اور اب ہم یہی دعا کرسکتے ہیں کہ کوئی میچ ہارنے کے بعد اس کا الزام گیند پر عائد نہ کردے۔

تاہم ان کا کہنا ہے کہ ایسا ممکن ہے کوئی گیند کو اپنی شکست کا ذمہ دار قرار دیدے مگر 'ہم پراعتماد ہیں کہ ہماری یہ بال اعلیٰ معیار کی ہے، کیونکہ ہم نے گزشتہ برسوں کے دوران اپنی مشینری کو جدید بنانے کیلئے بہت زیادہ سرمایہ لگایا ہے'۔

'اس سے پہلے تمام گیندیں ہاتھوں سے تیار کی جاتی تھیں، مگر اب ایسا نہیں۔ اس وقت سیالکوٹ میں کام کرنے والی چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتیں سالانہ ایک اعشاریہ چھ ارب ڈالر کا زرمبادلہ کما کر دے رہی ہیں۔'

اس عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ جولائی کے اختتام میں جب برازیل میں ورلڈکپ کا جوش و خروش ٹھنڈا ہوجائے گا تو کچھ ایڈی داس گیندیں پاکستانی مارکیٹ میں بھی دستیاب ہوں گی، اگرچہ وہ سستی نہیں ہوں گی مگر وہ بہت خاص ضرور ہوں گی۔

ان کے مطابق یہ بات قابل فخر ہے کہ 2014 فیفا ورلڈکپ کیلئے استعمال کی جانے والی گیندیں پاکستان میں تیار ہوئیں، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی کاروباری افراد کس حد تک مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

رپورٹ: شہباز چوہدری اور اتلے ہیٹلینڈ

Re: ورلڈکپ: 4 کروڑ سے زائد 'برازوکا' پاکستان سے برآمد

Posted: Wed Jun 18, 2014 11:20 am
by محمد شعیب
اتنی زیادہ فٹبالز کو کیا کرتے ہیں ؟
ایک میچ میں تو ایک بال استعمال ہوتی ہے. کیا وہاں فتبال بیچی جاتی ہیں ؟

Re: ورلڈکپ: 4 کروڑ سے زائد 'برازوکا' پاکستان سے برآمد

Posted: Wed Jun 18, 2014 6:01 pm
by چاند بابو
جی بالکل اس ایونٹ کا فائدہ اٹھا کر ان ممالک میں ان گیندوں کو فروخت کے لئے پیش کیا جاتا ہے اور ہر فٹ بال ٹیم اسی کمپنی کا فٹ بال خریدنے میں فخر محسوس کرتی ہے جو ورلڈ کپ میں استعمال ہوا.

Re: ورلڈکپ: 4 کروڑ سے زائد 'برازوکا' پاکستان سے برآمد

Posted: Thu Jun 19, 2014 12:44 pm
by افتخار
اللہ پاکستان کو اس سے بھی زیادہ ترقی دے،