پاکستان پر مجموعی قرضوں کا بوجھ 18 ہزار 795 ارب روپے ہوگیا

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
مسلم
کارکن
کارکن
Posts: 108
Joined: Tue May 27, 2014 2:31 am
جنس:: مرد

پاکستان پر مجموعی قرضوں کا بوجھ 18 ہزار 795 ارب روپے ہوگیا

Post by مسلم »

Image
موجودہ حکومت نے 4ہزار795ارب روپے قرضہ لیا،ہر شہری93ہزار975روپے کا مقروض ہوگیا۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: رواں مالی سال کے دوران مجموعی ملکی قرضوں کا حجم 14000 ارب روپے سے بڑھ کر 18795ارب روپے ہو گیا۔
یکم جولائی 2013 سے ابتک موجودہ حکومت نے 4795 ارب روپے کے قرضے حاصل کیے، جس میں دو تہائی سے زائد غیر ملکی قرضے شامل ہیں۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران وفاقی حکومت نے غیر ملکی و ملکی مالیاتی اداروں سے 4795ارب روپے کے قرضے لیے جو کہ ملکی تاریخ میں ایک سال کے دوران لیے جانے والے سب سے زیادہ قرضے ہیں جبکہ اس کے نتیجے میں پاکستان کے مجموعی قرضوں کا حجم 14000ارب روپے سے بڑھ کر 18795ارب روپے ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں مالی سال کے دوران حاصل کیے جانے والے قرضوں میں دو تہائی سے زائد غیر ملکی قرضے شامل ہیں جو آئی ایم ایف، عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، اسلامی ترقیاتی بینک سمیت مختلف عالمی مالیاتی اداروں اور یورو بانڈ کے ذریعے حاصل کیے گئے جبکہ اندرون قرضوں میں کمرشل بینکوں سے حاصل کیے گئے براہ راست قرضے کے علاوہ ٹی بلز، پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز اور اجارہ سکوک، بانڈز کے ذریعے حاصل کیے گئے قرضے شامل ہیں۔
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پاکستان پر مجموعی قرضوں کا بوجھ 18 ہزار 795 ارب روپے ہوگ

Post by محمد شعیب »

اففف
اگر ہمارے حکمران اپنا صرف ایک ایک بنگلہ بھی بیچ دیں تو شاید قرضہ ختم ہو جائے.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پاکستان پر مجموعی قرضوں کا بوجھ 18 ہزار 795 ارب روپے ہوگ

Post by چاند بابو »

شئیرنگ کا بہت بہت شکریہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”