Page 1 of 1

سعودی عرب میں یکم رمضان 29 جون بروز اتوار کو ہوگا،

Posted: Tue Jun 17, 2014 10:34 pm
by مسلم
Image
27 جون کو انسانی آنکھ کے علاوہ دوربین سے بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں،ماہرین فلکیات
ریاض: سعودی عرب کے ماہرین فلکیات کے مطابق ریاست میں 27 جون بمطابق 29 شعبان المعظم کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں اس لئے پہلا روزہ 29 جون کو ہوگا۔
سعودی عرب میں ر یت ہلال کے ذمہ دار ادارے میں شامل 30 ماہرین فلکیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 27 جون کو انسانی آنکھ کے علاوہ دوربین سے بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، اس لئے سعودی عرب سمیت مشرق وسطٰیٰ میں 28 جون کو شعبان المعظم کی آخری تاریخ ہوگی جب کہ ماہ صیام کا آغاز 29 جون کو ہوگا۔
سعودی ماہرین فلکیات کی اس پیش گوئی کے بعد اس بات کے قومی امکان ہیں کہ پاکستان میں یکم رمضان المبارک 30 جون بروز پیر کو ہوگا۔

Re: سعودی عرب میں یکم رمضان 29 جون بروز اتوار کو ہوگا،

Posted: Wed Jun 18, 2014 11:29 am
by محمد شعیب
اس کا مطلب ہوا ہمارا روضہ ان شاءاللہ 30 جون سے شروع ہو گا...

Re: سعودی عرب میں یکم رمضان 29 جون بروز اتوار کو ہوگا،

Posted: Wed Jun 18, 2014 7:00 pm
by چاند بابو
انشااللہ.