ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار
Posted: Tue Jun 03, 2014 2:46 pm
الطاف حسین کو لندن کے علاقے نارتھ ویسٹ میں ایک گھرسے گرفتارکیا گیاہے۔ فوٹو: فائل
لندن: اسکاٹ لینڈ یارڈ نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو منی لانڈنگ کیس میں گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو لندن کے علاقے نارتھ ویسٹ میں ایک گھرسے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارکیا گیا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے نارتھ ویسٹ سے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے قانونی وجوہات کی بنا پر ظاہر کرنے سے معذرت کی ہے۔ لندن پولیس کا کہنا ہے کہ نارتھ ویسٹ لندن کے گھر میں ابھی بھی سرچ آپریشن جاری ہے اور یہ کارروائی پولیس کے اسپیشلسٹ آپریشنز یونٹ نے کی۔
دوسری جانب الطاف حسین کی گرفتاری کی خبر میڈیا پر نشر ہونے کے بعد کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں افراتفری پھیل گئی اور کارباری مراکز، مارکیٹیں، پیٹرول پمپس بند ہونا شروع ہوگئے جب کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد متحدہ کے مرکز نائن زیرو پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں تحقیقات کے دوران لندن پولیس نے الطاف حسین کے گھر کی تلاشی لی تھی اور اس دوران انھیں بھاری نقدی ملی تھی اور اسی سلسلے میں دسمبر 2013 میں 2 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔
[link]http://www.express.pk/story/259637/[/link]