Page 1 of 1

گردے کی پتھری کا لاجواب نسخہ

Posted: Fri May 09, 2014 11:58 am
by علی خان
گردے کی پتھری کا لاجواب نسخہ

قارئین کرام السلام علیکم! نہایت آداب کے بعد گزارش ہے کہ گردے کی پتھری کا ایک لاجواب نسخہ حاضر خدمت ہے امید ہے آپ اسے پسند فرمائیں گے اور مستفید بھی ہوں گے۔ نسخہ حاضر خدمت ہے:۔ھوالشافی: نمک پوست خربوزہ 5 تولہ‘ نمک حنظل (تمہ) 5تولہ‘ نمک مولی 5تولہ‘ جوکھار 5تولہ‘ قلمی شورہ 5تولہ‘ نوشادر 5تولہ‘ ریوند چینی 5تولہ‘ سنگ سرماہی 5تولہ‘ دال کلتھی5تولہ‘ تمام کوٹنے پیسنے والی ادویہ کو کوٹ کر کپڑچھان کرلیں اور خوب اچھی طرح ملالیں اور شیشے کے جار میں بند کرکے محفوظ کرلیں کہ ہوا کی نمی جار میں داخل نہ ہو۔طریقہ استعمال: تین ماشے دوا 2تولہ جوراش زرعونی میں لپیٹ کر کھالیں۔ اوپر سے کچی لسی تقریباً تین پاؤ پی لیں یہ عمل آپ صبح ناشتے کے ایک گھنٹہ بعد اور شام 4بجے کریں۔ پیشاب کھل کر سفید رنگ کا تیزی سے آئے گا اور اس میں پتھری کے ذرات بھی نکلنے شروع ہوجائیں گے۔
نمک پوست خربوزہ: خربوزے کے دس کلو سوکھے ہوئے چھلکوں کو جلالیں کہ سفید راکھ بن جائے اس راکھ کو 10 کلو پانی ایک ٹین میں ڈال کر راکھ ڈال دیں اور دن میں تین چار بار پانی کو ہلا دیا کریں چوتھے دن صاف نتھرے ہوئے پانی کو ایک برتن میں ڈال کر آگ پر خشک کرلیں نیچے نمک برآمد ہوگا اسے کھرچ کر محفوظ کرلیں اور استعمال میں لائیں۔
نمک حنظل: تازہ تموں کو لے کر سیب کا جوس نکالنے والی جوسر میں سے تموں کا پانی نکالیں یہ تقریباً دس کلو کے قریب ہو۔ یہ پانی ایک برتن میں ڈال کر آگ پر رکھیں جب تمام پانی خشک ہوجائے تو نیچے نمک حنظل برآمد ہوگا اسے کسی تیزدھار آلے سے کھرچ لیں یہی نمک حنظل ہے۔
نمک مولی: نمک مولی بھی نمک حنظل کی طرح حاصل کریں۔
یہ تقریباً ایک مریض کو 21دن تک کروائیں سات دن کے بعد پیشاب سفید شیشے کی بوتل میں کریں اور ایک گھنٹہ کے بعد ملاحظہ کریں اسی طرح یہ عمل دن میں تین دفعہ کریں آپ کو پتھری کے ذرات نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔

Re: گردے کی پتھری کا لاجواب نسخہ

Posted: Fri May 09, 2014 11:59 am
by محمد شعیب
شئرنگ کا شکریہ

Re: گردے کی پتھری کا لاجواب نسخہ

Posted: Fri May 09, 2014 12:20 pm
by افتخار
جزاک اللہ

Re: گردے کی پتھری کا لاجواب نسخہ

Posted: Sat May 10, 2014 7:11 am
by اضواء
مفید اور بہترین معلومات کی فراہمی پر آپ کا شکریہ

Re: گردے کی پتھری کا لاجواب نسخہ

Posted: Sat May 10, 2014 11:26 am
by چاند بابو
اشفاق بھیا یہ نسخہ کس کا ہے اور کیا آپ کو یقین ہے کہ یہ آزمودہ ہے؟
اگر آزمودہ ہے تو بہت بہتر وگرنہ یہاں لکھ دیں تاکہ ہر استعمال کرنے والا اپنے رسک پر استعمال کرے.

Re: گردے کی پتھری کا لاجواب نسخہ

Posted: Sat May 10, 2014 2:57 pm
by علی خان
یہ استعمال شدہ ہے. اور تمام دوست اِسکو استعمال کر سکتے ہیں. میرا ایک دوست ہے جو حکمت اور عملیات کا کام کرتا ہے. اور یہ نسخہ وہ اپنے تمام مریضوں کو تشخیص کرتا ہے.
اور پھر بھی میں یہی کہہ سکتا ہوں. کہ تمام دوست خضرات اسکو کسی حکیم سے چیک کرکے استعمال کریں. کیونکہ نہ میں حکیم ہوں، اور نہ ہی ڈاکٹر :)