اردو انگریزی لغت

فورم میں موجود مفید ڈاونلوڈ فائلز اور ان پر تبصرے
Post Reply
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

اردو انگریزی لغت

Post by شازل »

سٹار ڈکشنری انٹر نیٹ پر مفت میں دستیاب ایک بہت اچھا اوپن سورس ڈکشنری پروگرام ہے جو لینکس اور ونڈوز دونوں قسم کے آپریٹنگ سسٹمز کے لئے قابل استعمال ہے۔ یہ پروگرام درحقیقت ایک جنرل ڈکشنری انٹرفیس ہے جسے کام کرنے کے لیے ایک ورڈ لسٹ ڈکشنری فائل (ٹیکسٹ) کی ضرورت ہوتی ہے۔ انٹرنیٹ پر دنیا کی کئی زبانوں کی ورڈ لسٹ سینکڑوں کی تعداد میں مفت دستیاب ہیں۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ اب آپ کو ہر زبان کے لیے علیحدہ سافٹ وئیر کی ضرورت نہیں۔ تاہم اردو کے لیے ابھی تک ایسی کوئی فائل مجھے نہیں ملی۔ جس کے بعد میں نے اس کمی کو پورا کرنے کے لیے اردو انگلش الفاظ پر مشتمل ایک ورڈ لسٹ بنائی جسے اس ڈکشنری کے ساتھ استعمال کیا جا سکے۔ آپ اپنی ضرورت کے تحت مزید زبانوں کی ڈکشنریاں بھی اس میں شامل کر سکتے ہیں۔
اس ڈکشنری کی چند اہم خصوصیات اس طرح ہیں ہیں
ماؤس کرسر کے نیچے گزرنے والے تمام الفاظ کا فوری ترجمہ۔ جس سے بار بار ٹائیپنگ کرنے کی ضرورت کم ہو جاتی ہے۔
تقریبا سوالاکھ ذخیرہ الفاظ جو تاحال دستیاب اردو ڈکشنریوں سے کئی گنا زیادہ ہے
مزید لغات شامل کرنے کی سہولت (جیسے عربی، چینی، جرمن، انگلش اور ہندی وغیرہ)
ذہین سرچ انجن جو کئی طریقوں سے الفاظ تلاش کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ کسی انگلش لفظ کے سپیلنگ بھول گئے ہیں تو بھی * اور / کا استعمال کر کے اس کا مطلب تلاش کر سکتے ہیں
بورڈ شارٹ کٹس کی سہولت
یونی کوڈ اردو ٹیکسٹ جسے باآسانی دوسرے پروگراموں میں استعمال کیا جا سکتا ہے
آپ ڈکشنری مینیجمنٹ سے اپنی مرضی کی ڈکشنری منتخب کر سکتے ہیں اور غیر ضروری ڈکشنریوں کو غیر فعال بنا سکتے ہیں۔
[link]http://sites.google.com/site/m244343/dictionary-files[/link]
ذیشان
دوست
Posts: 205
Joined: Sat Aug 29, 2009 1:21 pm

Re: اردو انگریزی لغت

Post by ذیشان »

بہت خوب شازل بھیا! اس مفید پوسٹ پر آپ کا شکریہ
[center]Image[/center]
[link]http://ilmedin.com/tajveedcourse/1.htm[/link]
نوٹ:ایڈوب فلیش پلیئر کے انسٹال ہونے کا یقین کر لیں۔
عاطف
دوست
Posts: 320
Joined: Tue Apr 21, 2009 5:50 pm
جنس:: مرد
Location: بورے والا
Contact:

Re: اردو انگریزی لغت

Post by عاطف »

بہت مفید شئیرنگ پر شازل بھیا آپ کا شکریہ
مجھے دعوت اسلامی سے پیار ہے
ذیشان
دوست
Posts: 205
Joined: Sat Aug 29, 2009 1:21 pm

Re: اردو انگریزی لغت

Post by ذیشان »

شازل بھیا اس کے استعمال کا طریقہ نہیں‌آر ہا مدد کریں.
[center]Image[/center]
[link]http://ilmedin.com/tajveedcourse/1.htm[/link]
نوٹ:ایڈوب فلیش پلیئر کے انسٹال ہونے کا یقین کر لیں۔
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردو انگریزی لغت

Post by شازل »

طریقہ یہ رہا
stardict-3.0.2.exe
فائل کو ڈاؤن لوڈ کریں اور اسے اپنے کمپیوٹر پر انسٹال کر لیں۔ بہتر ہو گا کہ انسٹالیشن کی آپشن تبدیل نہ کریں۔ مشکلات سے بچنے کے لیے پروگرام کو ایڈمینسٹریٹر کے لوگ ان سے انسٹال کریں
AbuBakar's EnglUrdu Dictionary.rar فائل کو ڈاؤن لوڈ کریں اور اس کو WinRar کی مدد سے اس فولڈر میں ان زپ کر لیں:
C:\Program Files\StarDict\dic
یعنی ڈکشنری کے بنیادی فولڈر کے اندرdic کا فولڈر تلاش کر کے اس میں نیا ان زپ کیا گیا فولڈر پیسٹ کر دیں
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: اردو انگریزی لغت

Post by رضی الدین قاضی »

شازل wrote:سٹار ڈکشنری انٹر نیٹ پر مفت میں دستیاب ایک بہت اچھا اوپن سورس ڈکشنری پروگرام ہے جو لینکس اور ونڈوز دونوں قسم کے آپریٹنگ سسٹمز کے لئے قابل استعمال ہے۔ یہ پروگرام درحقیقت ایک جنرل ڈکشنری انٹرفیس ہے جسے کام کرنے کے لیے ایک ورڈ لسٹ ڈکشنری فائل (ٹیکسٹ) کی ضرورت ہوتی ہے۔ انٹرنیٹ پر دنیا کی کئی زبانوں کی ورڈ لسٹ سینکڑوں کی تعداد میں مفت دستیاب ہیں۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ اب آپ کو ہر زبان کے لیے علیحدہ سافٹ وئیر کی ضرورت نہیں۔ تاہم اردو کے لیے ابھی تک ایسی کوئی فائل مجھے نہیں ملی۔ جس کے بعد میں نے اس کمی کو پورا کرنے کے لیے اردو انگلش الفاظ پر مشتمل ایک ورڈ لسٹ بنائی جسے اس ڈکشنری کے ساتھ استعمال کیا جا سکے۔ آپ اپنی ضرورت کے تحت مزید زبانوں کی ڈکشنریاں بھی اس میں شامل کر سکتے ہیں۔
اس ڈکشنری کی چند اہم خصوصیات اس طرح ہیں ہیں
ماؤس کرسر کے نیچے گزرنے والے تمام الفاظ کا فوری ترجمہ۔ جس سے بار بار ٹائیپنگ کرنے کی ضرورت کم ہو جاتی ہے۔
تقریبا سوالاکھ ذخیرہ الفاظ جو تاحال دستیاب اردو ڈکشنریوں سے کئی گنا زیادہ ہے
مزید لغات شامل کرنے کی سہولت (جیسے عربی، چینی، جرمن، انگلش اور ہندی وغیرہ)
ذہین سرچ انجن جو کئی طریقوں سے الفاظ تلاش کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ کسی انگلش لفظ کے سپیلنگ بھول گئے ہیں تو بھی * اور / کا استعمال کر کے اس کا مطلب تلاش کر سکتے ہیں
بورڈ شارٹ کٹس کی سہولت
یونی کوڈ اردو ٹیکسٹ جسے باآسانی دوسرے پروگراموں میں استعمال کیا جا سکتا ہے
آپ ڈکشنری مینیجمنٹ سے اپنی مرضی کی ڈکشنری منتخب کر سکتے ہیں اور غیر ضروری ڈکشنریوں کو غیر فعال بنا سکتے ہیں۔
[link]http://sites.google.com/site/m244343/dictionary-files[/link]
مفید شیئرنگ کے لیئے بہت بہت شکریہ شازل بھائی۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردو انگریزی لغت

Post by چاند بابو »

بہت شکریہ شازل بھیا ڈاونلوڈنگ لگا دی ہے انشااللہ جلد ہی تجربہ کر کے بتاؤں گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردو انگریزی لغت

Post by چاند بابو »

شازل بھیا یہ تو چل ہی نہیں رہی ہے انسٹال ہو چکی ہے RAR والی فائلز بھی میں نے اس کی روٹ میں رکھ دیں ہیں لیکن پھر بھی کوئی بھی لفظ لکھ کر تلاش کر لو اس کی تلاش شروع ہی نہیں ہوتی ہے یعنی اسے کسی کلک کا کوئی اثر نہیں ہوتا ہے۔ کیا مسئلہ ہے؟؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردو انگریزی لغت

Post by شازل »

میرے ہاں تو بالکل ہی ٹھیک کام کررہی ہے
آپ لوگ یقینا کوئی اسٹیپ مس کررہے ہونگے
ایک بار پھر سے ٹرائی کریں
ذیشان
دوست
Posts: 205
Joined: Sat Aug 29, 2009 1:21 pm

Re: اردو انگریزی لغت

Post by ذیشان »

پہلے میرے پاس بھی نہیں چل رہی تھی پھر شاید کمپیوٹر ری اسٹارٹ کیا ہے یا اس پروگرام کو ری اسٹارٹ کیا ہے جس کے چلنےلگی آپ بھی یہ کر کے دیکھ لیں شاید چلنے لگے
[center]Image[/center]
[link]http://ilmedin.com/tajveedcourse/1.htm[/link]
نوٹ:ایڈوب فلیش پلیئر کے انسٹال ہونے کا یقین کر لیں۔
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردو انگریزی لغت

Post by شازل »

اور کس کس کو یہ مسئلہ درپیش ہے :oops:
Post Reply

Return to “فورم ڈاونلوڈز”