Page 1 of 3

کون جیتے گا انعام ؟؟؟

Posted: Fri May 02, 2014 12:39 am
by محمد شعیب
اس سلسلے میں سوالات پوچھے جائیں گے.
1.ہر درست جواب پر 2 پوائنٹس ملیں گے. 20 پوائنٹس مکمل ہونے پر انعام دیا جائے گا.
2.کسی سوال کا آدھا جواب درست ہوا اور آدھا غلط، تو 1 پوائنٹ ملے گا.
3. کسی سوال کا جواب 2 یا زیادہ ممبرز نے صحیح دیا تو پہلے صحیح جواب دینے والے کو پوائنٹس ملیں گے.
4. انعام کا تعین فورم کی انتظامیہ سے مشورہ کر کے طے کیا جائیگا.
5.سوالات پوچھنے کے لئے اجازت لینی ہوگی. یعنی اگر آپ کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہیں تو انتظامیہ کو انعام کے بارے میں آگاہ کرنا ہوگا کہ میں یہ انعام دونگا.
6.جب تک آخری پوچھے گئے سوال کا جواب نہ دے دیا جائے تب تک نیا سوال نہیں پوچھ سکتے.
اگر ضرورت محسوس کی گئی تو مزید قواعد کا اضافہ کیا جا سکتا ہے.

Re: کون جیتے گا انعام ؟؟؟

Posted: Fri May 02, 2014 12:45 am
by محمد شعیب
پہلا سوال:

قرآن پاک میں لفظ "محمد" کتنی مرتبہ اور کہاں کہاں آیا ہے ؟

Re: کون جیتے گا انعام ؟؟؟

Posted: Fri May 02, 2014 3:17 am
by اضواء
ورد إسم محمد صلى الله عليه وسلم في القرآن الكريم اربع (4) مرات في الآيات:
* آل عمران(آية:144)
* الاحزاب (آية:40)
* محمد (آية:2)
* الفتح (آية:29)

Re: کون جیتے گا انعام ؟؟؟

Posted: Fri May 02, 2014 8:34 pm
by محمد شعیب
جواب درست ہے.
اضواء کو 2 پوائنٹس مل گئے.

Re: کون جیتے گا انعام ؟؟؟

Posted: Fri May 02, 2014 10:17 pm
by محمد اسفند
اگلا سوال اور ہاں اگر وقت کا تعین بھی ہو جائے تو؟

Re: کون جیتے گا انعام ؟؟؟

Posted: Fri May 02, 2014 11:14 pm
by چاند بابو
مجھے حصہ نہیں لینا اس مقابلے میں کیونکہ میرے ساتھ پہلے بھی ایک بار آپ نے ہاتھ کیا ہے.
انعام کا کہہ کر مجھے ایک تصویر انعام میں دے دی تھی.
اب کی بارے پہلے انعام کا اعلان کریں پھر حصہ لوں گا.

Re: کون جیتے گا انعام ؟؟؟

Posted: Sat May 03, 2014 1:30 am
by محمد شعیب
چاند بابو wrote:مجھے حصہ نہیں لینا اس مقابلے میں کیونکہ میرے ساتھ پہلے بھی ایک بار آپ نے ہاتھ کیا ہے.
انعام کا کہہ کر مجھے ایک تصویر انعام میں دے دی تھی.
اب کی بارے پہلے انعام کا اعلان کریں پھر حصہ لوں گا.
ہاہاہا
بھائی اس مرتبہ واقعی میں خرچہ کرنے کا موڈ ہے. لیکن بہت زیادہ نہیں. بس مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان سے باہر رہنے والوں تک انعام کیسے پہچایا جائے ؟
محمد اسفند wrote:اگلا سوال اور ہاں اگر وقت کا تعین بھی ہو جائے تو؟
وقت کے تعین کی کیا صورت ہو گی ؟ اور مقررہ وقت میں جواب نہ دینے پر کیا وہ سوال حذف کر دیا جائے گا یا کچھ اور ؟

Re: کون جیتے گا انعام ؟؟؟

Posted: Sat May 03, 2014 1:03 pm
by چاند بابو
ٹھیک ہے پھر میں اس میں‌حصہ لوں گا.
مگر سوالات مشکل مشکل ہوں تو مزہ آئے گا وگرنہ تو ہمارے پہنچنے سے پہلے ہی لوگ اس کا جواب دے جایا کریں گے
سوالات ایسے ہوں جن کے جوابات گوگل سے مشکل سے ملیں.

Re: کون جیتے گا انعام ؟؟؟

Posted: Sat May 03, 2014 7:48 pm
by محمد شعیب
ہاں یہ اچھی رائے ہے.
اور ملک سے باہر ممبرز کے لئے کیا کرنا ہے ؟
انہیں انعامی رقم یا کوئی اور انعام کیسے پہنچایا جائے گا ؟

Re: کون جیتے گا انعام ؟؟؟

Posted: Sat May 03, 2014 9:25 pm
by اضواء
میری رائے میں انعام کوئی اسٹار یا اس قسم کے ہونے چاہئیے جو جیتنے پر ممبرز کے اوتار کے ساتھہ ہمیشہ سے رہے

Image

Re: کون جیتے گا انعام ؟؟؟

Posted: Sat May 03, 2014 11:45 pm
by محمد شعیب
باقی دوست بھی رائے دیں.

Re: کون جیتے گا انعام ؟؟؟

Posted: Sun May 04, 2014 7:31 am
by محمد اسفند
{أضواء} بہن کی بات ٹھیک ہے

Re: کون جیتے گا انعام ؟؟؟

Posted: Mon May 05, 2014 10:55 am
by افتخار
نقد انعام دینے اور لینا مشکل ہوگا.
رائے کافی حد تک ٹھیک ھے

Re: کون جیتے گا انعام ؟؟؟

Posted: Mon May 05, 2014 11:52 am
by محمد شعیب
سوال:
دو ایسی ٹھوس چیزوں کے نام بتلائیں جو ایک ہی طرح کے عناصر سے بنے ہوں. لیکن ایک کو آپ کھا سکتے ہیں دوسرے کو نہیں ؟

Re: کون جیتے گا انعام ؟؟؟

Posted: Thu May 08, 2014 8:17 pm
by محمد شعیب
لگتا ہے اس سوال کا جواب مشکل ہے ؟؟
کیا آپشنز دوں ؟؟

Re: کون جیتے گا انعام ؟؟؟

Posted: Fri May 09, 2014 10:59 am
by چاند بابو
جی بالکل لگتا ہے کہ آپشنز کے بغیر یہ جواب دینا ناممکن ہے.

Re: کون جیتے گا انعام ؟؟؟

Posted: Fri May 09, 2014 11:37 am
by محمد شعیب
چلیں آپشنزکے ساتھ یہ سوال مکرر ہے.
سوال: دو ایسی ٹھوس چیزوں کے نام بتلائیں جو ایک ہی طرح کے عناصر سے بنے ہوں. لیکن ایک کو آپ کھا سکتے ہیں دوسرے کو نہیں ؟

1. پتھر اور بسکٹ
2. لوہا اور گوشت
3. لکڑی اور گوشت
4. لکڑی اور بریڈ
5. انڈہ اور کاغذ

اب ان میں سے صحیح آپشن تلاش کریں ..

Re: کون جیتے گا انعام ؟؟؟

Posted: Sat May 10, 2014 7:45 pm
by چاند بابو
2. لوہا اور گوشت

دونوں میں آئرن کی مقدار بہت زیادہ ہے.

Re: کون جیتے گا انعام ؟؟؟

Posted: Sun May 11, 2014 4:16 pm
by محمد اسفند
چاند بابو wrote:2. لوہا اور گوشت

دونوں میں آئرن کی مقدار بہت زیادہ ہے.
لگتا ہے درست ہے

Re: کون جیتے گا انعام ؟؟؟

Posted: Sun May 11, 2014 4:28 pm
by محمد شعیب
h.a.h.a
جواب غلط ..