برونائی میں شرعی قوانین کے نفاذ کا اعلان

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

برونائی میں شرعی قوانین کے نفاذ کا اعلان

Post by محمد شعیب »

برونائی کے سلطان نے ملک میں شرعی قوانین کے نفاذ کا اعلان کردیا
Image
شرعی سزاؤں کو ظالمانہ کہنے کے نظریات کبھی ختم نہیں ہوں گے لیکن دین اسلام کے تحت یہ اقدام ضروری تھا، سلطان برونائی
------------------------------------------------------------------------
بندر سری بگوان: جنوب مشرقی ایشیا کے مسلم ملک برونائی کی حکومت نے ملک میں شرعی قوانین کے نفاذ کا اعلان کیا ہے جن کے تحت ہم جنس پرستی اور زنا کے مرتکب افراد کے لئے سنگساری اور چوری کرنے پر ہاتھ کاٹنے کی سزائیں دی جائیں گی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئے قوانین کے نفاذ کے حوالے سے برونائی کے سلطان حسن البولکیہ کا شاہی فرمان میں کہنا تھا کہ وہ اللہ پر پورا یقین رکھتے ہوئے اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ یکم مئی 2014 سے ملک میں شرعی قوانین کے پہلے مرحلے کا نفاذ کردیا جائے گا جبکہ دیگر مراحل بعد میں نافذ کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شرعی سزاؤں کو ظالمانہ کہنے کے نظریات کبھی ختم نہیں ہوں گے لیکن اللہ نے خود کہا ہے کہ بے شک اس کا قانون منصفانہ ہے اور دین اسلام کے تحت یہ اقدام ضروری تھا۔ نئے شرعی قوانین 3 مرحلوں پہ مشتمل ہیں، پہلے مرحلے میں جرمانے اور قید کی سزائیں سنائی جائیں گی، دوسرے مرحلے میں چوری کرنے پرہاتھ کاٹنے کی سزائیں شامل ہیں جبکہ تیسرے مرحلے میں زنا اور ہم جنس پرستی کے مرتکب افراد کو سنگساری کی سزائیں دی جاسکیں گی۔
واضح رہے کہ برونائی میں پہلے سے ہی اسلامی قوانین نافذ ہیں اور ہمسایہ ممالک ملائیشیا اور انڈونیشیا کے برعکس یہاں شراب کی خرید وفروخت پر بھی پابندی ہے تاہم نئے شرعی قوانین کے نفاذ سے قبل برونائی کی شرعی عدالتیں صرف خاندانی معاملات جیسے شادی اور وراثت کے مسائل تک ہی محدود تھیں۔
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: برونائی میں شرعی قوانین کے نفاذ کا اعلان

Post by اضواء »

خبر کی شئیرنگ پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: برونائی میں شرعی قوانین کے نفاذ کا اعلان

Post by رضی الدین قاضی »

دیگر اسلامی ممالک بھی شرعی قوانین کے نفاذ کاا علان کر دیں اور سختی سے اس پر عمل کرنے کا عزم کریں ، یہی نجات کا ایک راستہ ہے.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: برونائی میں شرعی قوانین کے نفاذ کا اعلان

Post by محمد شعیب »

شریعت کے نفاذ پر بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں کا برونائی کے معاشی بائیکاٹ کا اعلان
Image
بندر سری بگوان: برونائی داراسلام کے بادشاہ حسن البولکیہ کی جانب سے مملکت میں شریعت کے نفاذ کے اعلان کے بعد متعدد بین الاقوامی کاروباری اداروں اور ثقافتی تنظیموں نے ان کے معاشی بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مختلف شعبوں میں کاروباری، مالی اور مشاورتی معاونت فراہم کرنے والے بین الاقوامی گروپ ’’ورجن‘‘ کے سربراہ رچرڈ برینسن نے اعلان کیا ہے کہ آج کے بعد ان کی کمپنی کا کوئی ملازم یا ان کا گھر والا برونائی داراالسلام کے بادشاہ کے ہوٹل میں قیام نہیں کرے گا، ان کا ادارہ ایسے کسی بھی ادارے کے ساتھ کاروباری تعلق بھی نہیں رکھے گا جس کا حسن البولکیہ سے براہ راست یا بالواسطہ تعلق ہوگا۔ اس کے علاوہ امریکا میں حقوق نسواں کی علمبردار تنظیم ’’فیمینسٹ‘‘ نے بھی نیو یارک میں حسن البولکیا ہی کے ہوٹل میں منعقدہ سالانہ عالمی حقوق نسواں ایوارڈز کی تقریب منسوخ کردی ہے۔
واضح رہے کہ برونائی دارالسلام کے بادشاہ نے گزشتہ برس ملک میں شرعی قوانین کے نفاذ کے لئے ضروری قانون سازی کا اعلان کیا تھا جس کے تحت گزشتہ دنوں انہوں نے ملک میں شریعت کو عملی طور پر نافذ کردی تھی۔
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: برونائی میں شرعی قوانین کے نفاذ کا اعلان

Post by یاسر عمران مرزا »

سوچنے والوں کے لیے اس میں ایک پیغام ہے. جو لوگ سمجھتے ہیں کہ دنیا اب مذہب کی قید و بند سے آزاد ہو چکی ہے اور جدید دنیا کا مقصد فقط انسانیت کی بھلائی ہے ، مغربی لوگ ترقی اور ٹیکنالوجی اور اخلاقی روایات میں چاہتے جتنی بھی بلندی پر چلے جائیں ان کے اندر اسلام اور اسلامی شریعت سے دشمنی گہرائی تک موجود ہے. تمام مسلم حکمران جو غیر مسلموں کو اپنا دوست سمجھتے ہیں ان کے لیے یہ ایک اہم سبق ہے.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: برونائی میں شرعی قوانین کے نفاذ کا اعلان

Post by محمد شعیب »

بالکل سچ کہا آپ نے یاسر بھائی
ہمارے لبرل طبقے کا یہ دعویٰ اس خبر سے رد ہو جاتا ہے کہ مغرب اب مذہبی تعصب سے نکل چکا ہے. بلکہ حقیقت یہ ہے کہ یہودونصاریٰ آج بھی اسلام کی بیخ کنی میں لگے ہوئے ہیں.
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”