تھری جی نیلامی:پانچویں مرحلہ، 90 کروڑ ڈالر کی بولی برقرار

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

تھری جی نیلامی:پانچویں مرحلہ، 90 کروڑ ڈالر کی بولی برقرار

Post by محمد اسفند »

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے زیر انتظام تھری جی اور فور جی موبائل سروسز کے لائسنسوں کی نیلامی کا عمل جاری ہے۔

اس نیلامی میں چار کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں جنھیں 15 سال کے لیے لائسنس ملیں گے۔
پی ٹی اے کے مطابق اس نیلامی سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر سے زیادہ آمدن کی توقع ہے۔
سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق نیلامی الیکٹرانک نظام کے ذریعے ہو رہی ہے جس میں تمام بولی دہندگان شرکت کر رہے ہیں۔
نیلامی کے مرحلہ وار نتائج کا اعلان پی ٹی اے اپنی ویب سائٹ پر کر رہی ہے اور پانچویں مرحلے کے اختتام پر تھری جی کے پانچ اور دس میگا ہرٹز کے چار بلاکس کے لیے چوتھے مرحلے میں لگائی جانے والی 90 کروڑ 28 لاکھ 20 ہزار ڈالر کی بولی برقرار رہی ہے
ابتدائی راؤنڈ سے اب تک اس بولی میں ایک کروڑ 17 لاکھ 82 ہزار ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
نیلامی کے دوران دس میگا ہرٹز کے بلاک اے اور ڈی میں کمپنیاں زیادہ دلچسپی دکھا رہی ہیں اور انھی کی بولی میں زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔
نیلامی کے آغاز پر پی ٹی اے کے چیئرمین ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے کہا کہ اس وقت 110 ممالک میں جی فور موبائل سروس موجود ہے اور پاکستان نہیں چاہتا کہ اس معاملے میں پیچھے رہا جائے۔
تھری جی اور فورجی لائسنس کی نیلامی کے لیے سائملٹینیئس ملٹی پل راؤنڈ سینڈنگ (ایس ایم آر اے) کا طریقہ اختیار کیا گیا ہے جس کے تحت مختلف راؤنڈز کے ذریعے سپیکٹرم کی مختلف لاٹس کے لیے بیک وقت بولیاں لی جائیں گی۔
بڈنگ کا یہ طریقہ امریکہ، سویڈن، ناروے، ہانگ کانگ اور کینیڈا میں ہونے والی حالیہ نیلامیوں میں اختیار کیا گیا تھا۔
نیلامی میں حصہ لینے والی پارٹیوں کو مخصوص کلر کوڈ جاری کیے گئے ہیں اور پارٹیوں کی بولیاں ان کے نام کے بجائے مخصوص رنگ میں ظاہر ہوں گی۔
ہر بولی کے درمیان 45 منٹ کا وقفہ دیا جا رہا ہے اور ہر اگلی بولی پچھلی بولی سے کم سے کم تین فیصد زائد دینا لازمی ہوگا۔ تاہم نیلامی کے آخری مرحلے میں اس شرط کا اطلاق نہیں ہوگا۔
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: تھری جی نیلامی:پانچویں مرحلہ، 90 کروڑ ڈالر کی بولی برقرا

Post by افتخار »

ًمعلومات فراہم کرنےکا بہت شکریہ
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: تھری جی نیلامی:پانچویں مرحلہ، 90 کروڑ ڈالر کی بولی برقرا

Post by محمد شعیب »

معلومات شئر کرنے کا شکریہ
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”