علامہ اقبال کا مزار عوام کے لئے بند کردیا گیا

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

علامہ اقبال کا مزار عوام کے لئے بند کردیا گیا

Post by محمد اسفند »

آج یہ دن بھی آگیا. n;a;n;a

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) شاعر مشرق اور مصور پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی آج 75ویں برسی منائی جارہی ہے تاہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ان کا مزار عوام کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ شاعر مشرق علامہ اقبال نے ایک ایسے پاکستان کا خواب دیکھا تھا جہاں مسلمان کسی خطرے کے بغیر اپنے مذہب اور عقیدے کے مطابق زندگی گزار سکیں لیکن شاید انہیں معلوم نہ ہوگا کہ ان کی تعبیر میں مسلمان ہی مسلمان کا دشمن ہو جائے گا اور اس دشمنی کی زد میں مساجد ، اولیائے کرام کے مزار بھی آئیں گے۔ آج مصور پاکستان کا 76واں یوم وفات ہے لیکن ان کا مزار بھی سیکیورٹی خدشات کی زد میں آ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے ان کے مزار میں شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے، اسی وجہ سے مزار اقبال پر آج ان کی برسی کی تقریب بھی منعقد نہ ہوسکی۔
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: علامہ اقبال کا مزار عوام کے لئے بند کردیا گیا

Post by محمد شعیب »

اللہ ہمارے ملک کو امن کا گہوارہ بنائے. اور مرحوم علامہ اقبال کو اپنی جواررحمت میں جگہ دے.
آمین
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”