یوٹیوب کی بحالی کے لئے سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں قراردا

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

یوٹیوب کی بحالی کے لئے سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں قراردا

Post by محمد اسفند »

یوٹیوب کی بحالی کے لئے سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں قرارداد منظور
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے ملک میں وڈیو شئیرنگ ویب سائیٹ یو ٹیوب کی بحالی کے لئے قراداد منظور کرلی۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹر افراسیاب خٹک کی سربراہی میں قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران کمیٹی کے رکن سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک میں بھی یو ٹیوب پر پابندی نہیں لگائی گئی، یو ٹیوب میں موجود جس توہین آمیز مواد کی وجہ سے یہ پابندی لگائی گئی تھی، صارفین اب بھی اس قابل اعتراض مواد تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں، اس پر سینیٹر افراسیاب خٹک کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی اے بھی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں یہ بات کہہ چکے ہیں کہ اس ویب سائیٹ پر پابندی کا کوئی فائدہ نہیں اس لئے اس پابندی کو ختم ہونا چاہیئے۔ جس کے بعد کمیٹی نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی جس میں کہا گیا کہ وڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ یو ٹیوب پر عائد پابندی ختم کی جائے، کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اس معاملے کو سینیٹ میں بھی پیش کیا جائے گا اور اس قرارداد کی منظوری سینیٹ سے بھی لی جائے گی۔

واضح رہے کہ 2012 میں توہین آمیز فلم ’’ انوسنس آف اسلام ‘‘ کے یو ٹیوب میں اپ لوڈ کئے جانے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج کیا گیا تھا جبکہ ملک میں یو ٹیوب پر ہی پابندی لگادی گئی تھی۔
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: یوٹیوب کی بحالی کے لئے سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں قر

Post by محمد شعیب »

آج میرے پاس یوٹیوب پروکسی کے بغیر چل رہی تھی. لیکن ابھی پھر بند ہو گئی.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: یوٹیوب کی بحالی کے لئے سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں قر

Post by چاند بابو »

میرے ساتھ بھی ایک دو بار ایسا ہو چکا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”