انٹرنیٹ کی خفیہ دنیا

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

انٹرنیٹ کی خفیہ دنیا

Post by میاں محمد اشفاق »

Image
کیا آپ نے کبھی ”ڈارک نیٹ“ کا نام سنا ہے؟ یہ انٹرنیٹ کی خفیہ دنیا کا نام ہے جہاں منشیات سے لے کر کرائے کے قاتلوں تک سب ملتا ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لئے ضروری ہے کہ صارف کے پاس ”ٹور“ براؤزر ہو۔ یہ ایجاد تو امریکی سرکاری ادارے کی جانب سے کیا گیا تھا لیکن آہستہ آہستہ انٹرنیٹ کا یہ حصہ جرائم کی آماجگاہ بن چکا ہے کیونکہ اس پر صارف کی شناخت کرنا قریباً ناممکن ہے۔ اس پر قائم سلک روڈ 2، پینڈروا اور دی پائریٹ جیسی ویب سائٹس دنیا بھر میں بدنام ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ حال ہی میں اس پر ”گرامز“ کے نام سے سرچ انجن لانچ کیا گیا ہے۔ یہ بالکل گوگل کی طرح دکھتا اور چلتا ہے البتہ سرچ رزلٹ یہ صرف ”ڈارک نیٹ“ کی دنیا کے ہی دیتا ہے۔ اس سے قبل صارفین کو ویب سائٹس پر جانے کے لئے ان کے مکمل ویب ایڈریس درکار ہوتے تھے لیکن اب وہ عام انٹرنیٹ کی طرح سرچ کرسکتے ہیں۔ امریکی تحقیقاتی ادارے مسلسل اس طرح کی ویب سائٹس کے تعاوب میں رہتے لیکن ”ٹور براؤزر“ پر لوگوں کی شناخت کرنا بے حد مشکل ہے۔ چند ماہ قبل سلک روڈ نامی ویب سائٹ کے بانی کو گرفتار کیا گیا تھا لیکن چند روز میں ہی سلک روڈ 2 کے نام سے ویب سائٹ لانچ کردی گئی اور ابھی تک اس کے بانی کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: انٹرنیٹ کی خفیہ دنیا

Post by محمد شعیب »

عجیب خبر ہے. یہ ٹور براؤزر کیا بلا ہے ؟
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: انٹرنیٹ کی خفیہ دنیا

Post by میاں محمد اشفاق »

ہائیں آپکو ٹور براوزر کا نہیں‌پتہ
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: انٹرنیٹ کی خفیہ دنیا

Post by چاند بابو »

ویسے پتہ تو مجھے بھی نہیں ہے البتہ ایک آدھ بار میں شاید یہ نام آپ کی زبانی سن چکا ہوں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: انٹرنیٹ کی خفیہ دنیا

Post by میاں محمد اشفاق »

یہاں سے اسکے بارے میں تفصیلی معلومات جانیئے
[link]https://www.torproject.org[/link]
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: انٹرنیٹ کی خفیہ دنیا

Post by محمد شعیب »

کیا اسے ڈاؤن لوڈ کر کے چلائیں ؟
یہ غیر قانونی تو نہیں ہے ؟
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: انٹرنیٹ کی خفیہ دنیا

Post by میاں محمد اشفاق »

اسے زیادہ تر غیر قانونی لوگ ہی استعمال کرتے ہیں
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
عمرفاروق
کارکن
کارکن
Posts: 67
Joined: Mon May 09, 2016 3:32 am
جنس:: مرد

Re: انٹرنیٹ کی خفیہ دنیا

Post by عمرفاروق »

ٹوربراوزر اب لوکیشن بتادیتی ہے اور یہ براوزر بے اعتماد ہے
[center]مٹادو اپنی ہستی کو اگر کچھ مرتبہ چاہو
کہ دانہ خاک میں مل کر گل گلزار ہوتا ہے[/center]
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”