Page 1 of 1

ونڈو کے بارے میں مشورہ

Posted: Thu Apr 17, 2014 3:07 pm
by فورٹعباس
میں پہلے ونڈو اایکس پی استمعال کرتا تھا اب کمپنی نے اسکی سپورٹ ختم کردی ہے اور دوسرا کچھ پروگرام بھی اس پر نیں چلتے تو اب ونڈو سیون کرنا کا سوچ رہا ہوں اپ لوگ مجھے ہی بتایں کی ونڈو سیون کیسی ونڈو ہے اور کیا یہ ایکس پی کی طرح فری ہے.سسٹم کی معلومات یہ ہے پروسسر تین.دو ریم 1 جی بی ہے کیا ونڈو سیون اس پر ٹھیک چل سکے گی

Re: ونڈو کے بارے میں مشورہ

Posted: Thu Apr 17, 2014 3:08 pm
by فورٹعباس
اور ونڈو کا کونسا وژن استمعال کرو

Re: ونڈو کے بارے میں مشورہ

Posted: Thu Apr 17, 2014 3:18 pm
by میاں محمد اشفاق
ونڈوز7 الٹی میٹ 32 بٹ انسٹال کر لیں آپ کو پسند آئے گی

Re: ونڈو کے بارے میں مشورہ

Posted: Thu Apr 17, 2014 4:16 pm
by محمد شعیب
بھائی نہ تو ایکس پی فری تھی اور نہ ہی ونڈوز 7 فری ہے.
لیکن پاکستا ن میں دونوں ہی چوری کی ملتی ہیں.ونڈوز 7 کی بہت سی اچھی سی ڈیز مارکیٹ میں موجود ہیں. جن میں کئی طرح کی ونڈوز 7 ہوتی ہے. میں کافی عرصہ سے ونڈوز 7 الٹی میٹ 32 بٹ استعمال کر رہا ہوں. میری ونڈو کو 3 سال ہونے کو ہیں. ابھی تک نئی ونڈو کرنے کی ضرورت نہیں پڑی.
ونڈو 7 کرنے کے بعد اسے اپڈیٹ ضرور کرنا. اور مائیکروسوفٹ کا انٹی وائر "مائیکروسوفٹ سیکیورٹی اسنشل" ضرور انسٹال کرنا.
ونڈوز 7 بہت آسان ہے. یہ ایکس پی کے بہت مشابہہ ہے. بس یوں سمجھیں ایکس پی کی نئی تھیم ہے. آپ کو کوئی مشکل نہیں ہو گی.

Re: ونڈو کے بارے میں مشورہ

Posted: Thu Apr 17, 2014 9:09 pm
by علی خان
اگر آپ اپنے سسٹم میں ریم کو 1جی بی سے 2 جی بی کرلیں، تو ونڈوز 7 میں اپکا سسٹم بہترین کام کرے گا. باقی جو مشورہ شعیب بھیا اور میاں صاحب نے دیا ہے. میری نظر میں وہ بہترین ہے.

Re: ونڈو کے بارے میں مشورہ

Posted: Thu Apr 17, 2014 9:24 pm
by علی خان
a.a
یہ لیں آپ یہاں پر موجود تمام لنکس سے اپ براہ راست ونڈوز سیون 7.0 کی تمام ووژن کے آئی ایس سو فائل کو ڈوان لوڈ کر سکتے ہیں. اور ان تمام ورژن کے ٹرائل ورژن کو ایکٹویٹ کرنے کے لئے ونڈوز لوڈر یہاں سے ڈاون لوڈ کریں.
[link]http://www.mediafire.com/download/8zj27 ... _2.0.9.zip[/link]

بس کسی بھی لنک پر کلک کرنے سے اُس ونڈوز کی ڈاون لوڈ شروع ہو جائے گی. یاد رہے یہ تمام کے تمام ونڈوز ورژن صرف اور صرف انگلش زبان میں ہیں. اور یہ پہلے والا حصہ صرف 32 بٹ آپرئٹنگ سسٹم استعمال کرنے والوں کے لئے ہے.
Download Windows 7 Professional with Service Pack 1 SP1
فائل سائز : 2.38 جی بی

Download Windows 7 Home Premium with Service Pack 1 SP1)
فائل سائز : 2.38 جی بی

Download Windows 7 Ultimate with Service Pack 1 SP1
فائل سائز : 2.38 جی بی

یہ دوسرا حصہ ونڈوز 7.0 کے 64بٹ استعمال کرنے والوں کے لئے ہے. بس کسی بھی لنک پر کلک کرنے سے ڈوان لوڈنگ شروع ہو جائے گی.

Download Windows 7 Professional with Service Pack 1 SP1
فائل سائز3.09 جی بی

Download Windows 7 Home Premium with Service Pack 1
فائل سائز3.09 جی بی

Download Windows 7 Ultimate with Service Pack 1
فائل سائز3.09 جی بی

Re: ونڈو کے بارے میں مشورہ

Posted: Thu Apr 17, 2014 10:59 pm
by چاند بابو
بہت خوب.

Re: ونڈو کے بارے میں مشورہ

Posted: Thu Apr 17, 2014 11:29 pm
by میاں محمد اشفاق
اشفاق بھائی ان لنکس کے لئے علیحدہ سے دھاگہ بنا لیں تو مناسب ہو گا باقی جیسے آپ مناسب سمجھیں!

Re: ونڈو کے بارے میں مشورہ

Posted: Fri Apr 18, 2014 6:51 am
by علی خان
اسکے لئے دھاگہ پہلے سے موجود ہے. یہ میں نے وہاں سے کاپی پیسٹ کرکے یہاں پر لگایا ہے.

Re: ونڈو کے بارے میں مشورہ

Posted: Fri Apr 18, 2014 11:27 am
by فورٹعباس
اشفاق علی صاحب میں یہ فائل ڈاون لوڈ کے بعد کیا اسے کسی یاایس بی یا سی ڈی میں کاپی کر کے پھر انسٹال کروں یہ ڈائریکٹ ڈاون لوڈ کر کے اسے رن کرلو تھوڑی وضاحت کردے

Re: ونڈو کے بارے میں مشورہ

Posted: Fri Apr 18, 2014 11:31 am
by فورٹعباس
اور دوستوں یہاں پر تھوڑا طریقہ واضع کرو کہ ونڈو کو اپڈیٹ کیسے کرتے ہیں اور اسکے دوسرے مسائل کا بھی حل بتا دیں

Re: ونڈو کے بارے میں مشورہ

Posted: Sun Apr 20, 2014 5:50 pm
by فورٹعباس
ونڈو سیون اپکی نظر میں کیسی ہے یہ اپ جانتے پر میری نظر میں بالکل بھی نہیں جچی جو مزہ ایکس پی کا ہے وہ اسکا ہو ہی نیں سکتا اسلے اب میں دوبارہ ایکس پی پر ارہا ہوں لو یو ایکس پی

Re: ونڈو کے بارے میں مشورہ

Posted: Sun Apr 20, 2014 6:45 pm
by چاند بابو
ہاہاہاہا
وہی پرانی بابوں والی سوچ.
ویسے میری سوچ بھی اس سے بالکل مختلف نہیں ہے.
البتہ یہ ضرور ہے کہ ونڈوز ایکس پی کا سیون سے کوئی جوڑ نہیں ہے.
سیون ایکس پی سے ہزاروں گنا اچھی ہے.

Re: ونڈو کے بارے میں مشورہ

Posted: Sun Apr 20, 2014 7:28 pm
by محمد شعیب
نیا آپریٹنگ سسٹم شروع میں انسان کو عجیب لگتا ہے.
میں آج تک آفس 2003 استعمال کرتا ہوں. حالانکہ آفس 2010 بھی آ چکا ہے.
لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ایکس پی اس وقت بہت رسکی ہے. مائیکروسوفٹ نے ایکس پی کی سپورٹ سے ہاتھ اٹھا لیا ہے. اب ایکس پی کا استعمال انتہائی مہلک ثابت ہو سکتا ہے.

Re: ونڈو کے بارے میں مشورہ

Posted: Mon Apr 21, 2014 10:47 am
by فورٹعباس
ہاہاہاہاہاہاہاہاہا
چاند بابو پرانے بابوں کی سوچ بہت اچھی ہوتی ہے.اور رہی بات اچھی بری کی تو بھائی مزاج کی بات ہے بندے کی.
اور شیعب بھائی ہمیں کسی ہیکر نے کیا کہنا ہے ہمارے پاس کوئی حساس ڈیٹا تو ہے نیں اور مسلئہ اس انجانیت کا نہیں بلکہ اسکی کرتوتوں کا ہے c;om;pu;te;r;beat کیونکہ یہ کوئی گیم تو رن ہی نہں کرتی اپنی ہی بونگیاں ماری جاتی ہے

Re: ونڈو کے بارے میں مشورہ

Posted: Thu Apr 24, 2014 1:17 pm
by یاسر عمران مرزا
ان مہیا کردہ روابط کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد آپ سی ڈی برنر ایکس پی بھی ڈاؤن لوڈ کر لیں

http://www.filehippo.com/download_cdburnerxp/" onclick="window.open(this.href);return false;

اور ISO فائل کو ڈی وی ڈی پر رائٹ کر لیں، آپ کی انسٹال کرنے والی ڈسک بھی تیار ہو جائے گی.

اور اگر اس کو USB سے انسٹال کرنا ہو تو اس ٹول سے مدد لے لیں.
http://www.microsoftstore.com/store/msu ... vd_dwnTool" onclick="window.open(this.href);return false;

Re: ونڈو کے بارے میں مشورہ

Posted: Fri Jul 18, 2014 3:50 pm
by محمد شعیب
میں نے کل ایک آئی ایس او فائل ٹورینٹ سے ڈاؤن لوڈ کی. پھر اپنی یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو بوٹ ایبل بنایا اور اس سے سے ایک نوٹ بک پی سی میں ونڈوز 7 انسٹال کی.
بہت دلچسپ تجربہ تھا.

Re: ونڈو کے بارے میں مشورہ

Posted: Tue Jul 22, 2014 1:07 pm
by منور چودری
میں نے بھی ونڈو 7 تین سال استعمال کی ہے اب کحچھ غیر ضروری سوفٹ وہیر انسٹال کرنے کی وجہ سے جواب دے گئ ہے ابھی دوبارہ پھر ونڈو 7 ہی انسٹال کراؤں گا انشاءاللہ

Re: ونڈو کے بارے میں مشورہ

Posted: Thu Jul 24, 2014 10:06 pm
by چاند بابو
ونڈوز سات بہترین ہے.
اگر بندہ اس کی مینٹننس کرتا رہے تو سال ہا سال چلتی ہے.