گوگل نے ڈرون بنانے والی کمپنی ٹائیٹن ایرواسپیس خرید لی

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

گوگل نے ڈرون بنانے والی کمپنی ٹائیٹن ایرواسپیس خرید لی

Post by محمد شعیب »

Image
نیویارک…مشہور انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے ڈرون بنانے والی کمپنی ٹائیٹن ایرواسپیس خرید لی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد ان علاقوں میں انٹرنیٹ کی خدمات فراہم کرنا ہے جو اب تک اس سہولت سے محروم ہیں۔دنیا بھر کی معلومات کے حصول اور لوگوں سے رابطے میں رہنے کا سب سے تیز رفتار اور موثر طریقہ انٹرنیٹ ہے ۔ لیکن اعداوشمار کے مطابق اس وقت دنیا کی دو تہائی آبادی انٹرنیٹ تک رسائی سے محروم ہے ،کئی ممالک کے دورافتادہ علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت ہی موجود نہیں اور کہیں سگنلز اچھے نہیں آتے ،ایسے علاقوں کے لیے گوگل نے ڈرون بنانے والی معروف کمپنی Aerospace Titanخرید لی ہے۔گوگل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈورن استعمال کیے جائیں گے۔ٹائیٹن ایرو اسپیس کا کہنا ہے کہ اس کے تیار کردہ بعض ڈرون پانچ سال تک ری فیولنگ اور زمین پر آئے بغیر فضا میں رہ سکتے ہیں۔
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”