سندھ پولیس: خاتون کو ایس ایچ او کلفٹن تعینات کردیا گیا

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

سندھ پولیس: خاتون کو ایس ایچ او کلفٹن تعینات کردیا گیا

Post by محمد شعیب »

سندھ پولیس میں پہلی بار کسی خاتون کو ایس ایچ او کلفٹن تعینات کردیا گیا
Image

سندھ پولیس کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کو اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) تعینات کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ عبدالخالق شیخ کا کہنا ہے کے خواتین پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے سندھ پولیس میں پہلی بار کسی خاتون ایس ایچ او کو تعینات کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات سے مشاورت کے بعد ایس ایچ او ویمن پولیس غزالہ پروین کو ایس ایچ او کلفٹن تعینات کیا گیا ہے۔
غزالہ پروین میں 1994 سندھ پولیس میں اے ایس آئی کی حیثیت سے بھرتی ہوئی تھیں، انھوں نے شہداد پور میں پولیس کی تربیت حاصل کی اور 2003 سے ایس ایچ او ویمن پولیس کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ ایس ایچ او غزالہ متعدد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار بھی کر چکی ہیں۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سندھ پولیس: خاتون کو ایس ایچ او کلفٹن تعینات کردیا گیا

Post by چاند بابو »

کمال ہے اب بطور ایس ایچ او وہ گندی گندی گالیاں کون دیا کرے گا جن کے بغیر کوئی بھی ایس ایچ او کھانا ہضم نہیں کر پاتا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: سندھ پولیس: خاتون کو ایس ایچ او کلفٹن تعینات کردیا گیا

Post by محمد شعیب »

چاند بابو wrote:کمال ہے اب بطور ایس ایچ او وہ گندی گندی گالیاں کون دیا کرے گا جن کے بغیر کوئی بھی ایس ایچ او کھانا ہضم نہیں کر پاتا ہے.
v_v_f
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”