ہائے، ہیلو ، بائے؟؟؟

اگر آپ کسی سے گپ شپ لڑانا چاہتے ہیں تو یہاں آیئے۔ اپنے دوستوں سے ملاقات کیجئے اور ڈھیروں باتیں کیجئے
Post Reply
فتاة القرآن
دوست
Posts: 265
Joined: Sun Aug 16, 2009 2:24 am

ہائے، ہیلو ، بائے؟؟؟

Post by فتاة القرآن »

[center]Image

Image

Image


ایک شخص آکر کہتا ہے ہائے

دوسرا فون اٹھا کر کہتا ہے ہیلو

تیسرا آکر کہتا ہے سلام علیکم

چوتھا آکر کہتا ہے

السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ


Image

پہلا شخص 0 صفر حاصل کرتا ہے

دوسرا بھی 0 صفر حاصل کرتا ہے

تیسرا 10 حسنات حاصل کرتا ہے

چوتھا 30 حسنات حاصل کرتا ہے


Image

اب ذرا منظر پلٹیں

Image

پہلا شخص میزان پر کھڑا ہے
اس کی ایک نیکی کم ہے گناہوں کے مقابلے
وہ حسرت سے سر پیٹھ رہا ہے
کاش کہیں سے ایک نیکی مل جائے

دنیا میں یہی نیکی اسکے نزدیک حقیر تھی
آج آگ سے بچنے کا ذریعہ ہے

کہاں سے لائے گا اب وہ نیکی؟؟؟؟؟؟؟



دوسرے شخص کے گناہ میں اضافہ
حسرت ہی حسرت
کیوں؟


اس لئے کہ اسلامی تہذیب سے منہ موڑ کر کفار
کی مشابہت کی
دنیا میں یہ بات معمولی لگ رہی تھی
مگر اب آگ میں جانے کا سبب بن رہی ہے


تیسرے اور چوتھے شخص کے لئے بشارت ہی بشارت

اپنے رسول کی سنت پر عمل کی وجہ سے مگر
چوتھا شخص تیسرے سے اونچے درجے پر نیکیوں پر سبقت کی وجہ سے
اور اب تیسرا بھی چوتھے شخص پر رشک کر رہا ہے


اب سوال یہ ہے

اب آپ ان میں سے کس شخص کی طرح بننا چاہتے ہیں؟؟

یاد رکھئے

آپ کے رب کا فرمان ہے

ان کو ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں (۶)
تو جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہو گی وہ اس کو دیکھ لے گا (۷)
اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا (۸)


Image

ہمیں صرف سلام پر اتنی نیکیاں مل جاتی ہیں مگر
شیطان ہم مسلمانوں کو اس سے بھی محروم کرنے کی لاکھ کوشش کرتا ہے


کیونکہ

وہ ہم سے زیادہ ان نیکیوں کی قدر جانتا ہے
جسے آج ہم معمولی سمجھ کر چھوڑ جاتے ہیں


اللہ یھدینا و یھدیکم

ہمارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

قال رسول الله صلى الله عليه وسلم والذي نفسي بيده لا تدخلوا الجنة حتى تؤمنوا ولا تؤمنوا حتى تحابوا أو لا أدلكم على شيء إذا فعلتموه تحاببتم أفشوا السلام بينكم * ( صحيح )

مفھوم الحدیث

تم جنت میں داخل نہیں ہوگے جب تک تم ایمان نا لاؤ اور تم ایمان نہیں لاؤ گے یہاں تک کے آپس میں محبت نا کرو
کیا تمیں ایسی چیز بتاؤں جس کو اگر تم کرو تو تم میں محبت پیدا ہو جائےگی

سلام کو پھیلاؤ( صحيح )


یہ سلام آخر ہے کیا؟؟؟

فَإِذَا دَخَلْتُم بُيُوتاً فَسَلِّمُوا عَلَى أَنفُسِكُمْ تَحِيَّةً مِّنْ عِندِ اللَّهِ مُبَارَكَةً طَيِّبَةً كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمُ الْآيَاتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُون [النور : 61]

اور جب گھروں میں جایا کرو تو اپنے (گھر والوں کو) سلام کیا کرو۔ (یہ) اللَّه کی طرف سے مبارک اور پاکیزہ تحفہ ہے۔
اس طرح اللَّه اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان فرماتا ہے تاکہ تم سمجھو (۶۱)


تحفہ

؟؟؟؟؟

جی تحفہ وہ بھی مبارک اور پاکیزہ تحفہ ہمارے رب کی طرف سے

سمجھنے تدبر کرنے والے کھاں ہیں؟؟؟؟؟؟

وَإِذَا حُيِّيْتُم بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّواْ بِأَحْسَنَ مِنْهَا أَوْ رُدُّوهَا إِنَّ اللّهَ كَانَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ حَسِيباً [النساء : 86]

اور جب تم کو کوئی سلام کہے تو
(جواب میں) تم اس سے بہتر جواب دو یا انہیں الفاظ کو لوٹا دو
بےشک اللہ ہر چیز کا حساب لینے والا ہے



کیا ہے بہتر جواب؟؟؟؟؟

سلام علیکم کا بہتر جواب:

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

آخر میں ایک نصیحت جو آپ کا خالق آپ کو کر رہا ہے


فَاسْتَبِقُواْ الْخَيْرَاتِ

((((تو تم نیکیوں میں سبقت حاصل کرو))))

Image[/center]
[center]مقالاتي

Image[/center]
مخلص
کارکن
کارکن
Posts: 171
Joined: Wed Sep 02, 2009 11:20 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ہائے، ہیلو ، بائے؟؟؟

Post by مخلص »

کیا زبردست انداز تحریر ھے
سسٹر
ماشاءاللہ

سبحان اللہ
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ہائے، ہیلو ، بائے؟؟؟

Post by شازل »

بہت اعلیٰ انداز میں سمجھایا
کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں‌بلکہ اکثر ہی ہوتے ہیں جو کہ سلام کا جواب تک دینا اپنی کسر شان سمجھتے ہیں
یہ رویہ اکثر افسر حضرات میں بدرجہ اتم پایا جاتا ہے
بڑے لوگوں کی تو یہ شان ہے
ہم نے ہیلو ہائے تک ہی خود کو محدود کردیا ہے
جزاک اللہ فتاة القرآن صاحبہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ہائے، ہیلو ، بائے؟؟؟

Post by چاند بابو »

اسلام علیکم

لیجئے 10 پکی
اس کے بعد عرض کروں‌ گا کہ محترمہ فتاة القرآن صاحبہ کو اللہ تعالٰی جزائے خیر عطا فرمائیں انہوں نے اردونامہ پر ایک بے حد مفید دینی دعوت و تبلیع کا سلسلہ شروع کرکے اردونامہ پر احسان کیا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: ہائے، ہیلو ، بائے؟؟؟

Post by رضی الدین قاضی »

محترمہ فتاة القرآن صاحبہ آپ کا انداز بیاں بہت ہی خوبصورت اور دل کو چھو لینے والا ہے۔
امید ہے یہ سلسلہ یوں ہی جاری رہے گا۔
عاطف
دوست
Posts: 320
Joined: Tue Apr 21, 2009 5:50 pm
جنس:: مرد
Location: بورے والا
Contact:

Re: ہائے، ہیلو ، بائے؟؟؟

Post by عاطف »

بہت بہت شکریہ بہن امید ہے آپ ہمیشہ ایسے ہی لکھتی رہے گی -
Post Reply

Return to “باتیں ملاقاتیں”