Page 3 of 3

Re: فیس بک کی طرح کی ویب سائٹ بنانا

Posted: Tue Apr 15, 2014 4:56 pm
by محمد شعیب
وایاک

Re: فیس بک کی طرح کی ویب سائٹ بنانا

Posted: Sun Dec 14, 2014 1:15 pm
by ایم ابراہیم حسین
اسلام علیکم
جناب محترم دوست احباب میں تعلیم نہیں رکھتا پڑھ نہیں سکا پر آپ کی اس کاوش سے میری ذندگی میں بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے اور آپ سب کو دعا دو گا
آپ سب کو اللہ تعالی ہر میدان اور ہر مقام پر عزت دے اور کامیابی دے آمین
آپ سب کا بھائی ایم ابراہیم حسین

Re: فیس بک کی طرح کی ویب سائٹ بنانا

Posted: Sun Dec 14, 2014 3:31 pm
by چاند بابو
بہت خوب، محترم ابراہیم صاحب بہت خوشی ہوئی کہ ہماری کووشیں آپ کے کام آ رہی ہیں.
اکثر علوم کو سیکھنے کےلئے بہت زیادہ تعلیم کی ضرورت نہیں ہوتی بس آپ کو پڑھنا آنا چاہئے.
اور کمپیوٹر کی اکثر باتیں تو بالکل ہی تعلیم نہیں مانگتی ہیں البتہ مسئلہ صرف یہ ہے کہ اس کی زیادہ تر معلومات انگریزی میں ہیں جس کی وجہ سے کم تعلیم یافتہ افراد ان معلومات سے استفادہ نہیں کر پاتے، اردونامہ کا بنیادی مقصد انہی احباب کی مدد کرنا ہے اور وہ تمام معلومات جو انہیں چاہئے ہوتی ہیں ان کی اردو میں دستیابی کو یقینی بنانا اور علم کی یہ شمع آگے ہی آگے لے جانا اس کا فرضِ عین ہے.
آپ اردونامہ کے ساتھ چپکے رہئے اور اپنے سوالات ہمیں بتاتےرہئے انشااللہ ایک دن آپ بھی فخر سے اپنے حلقہ احباب میں اپنے آپ کو ماہر کہنے کے قابل ہو جائیں گے.

Re: فیس بک کی طرح کی ویب سائٹ بنانا

Posted: Sun Dec 14, 2014 10:26 pm
by محمد شعیب
:up: :up:

Re: فیس بک کی طرح کی ویب سائٹ بنانا

Posted: Mon Jun 27, 2016 8:08 am
by عمرفاروق
محمد شعیب wrote:جی ہاں ..
صحیح فرمایا چاند بابو نے.
سوشل نیٹ ورک کی ویب سائٹ بنانا تو آسان ہے لیکن اسے سنبھالنا بہت مشکل. اس کے لئے پوری ٹیم کی ضرورت ہے. سوشل نیٹ ورک کے لئے بہت بڑا سرور اور ایک ماہر ٹیم کی ضرورت ہوتی ہے. اگر آپ کا سوشل نیٹ ورک چل پڑا تو اس پر بہت زیادہ ڈیٹا شئر ہو گا. اس ڈیٹا کو مانیٹر کرنے کے لئے ایک ٹیم کی ضرورت ہو گی. اور بہت زیادہ ویب سپیس کی بھی..
اس جیسی ویب سائیٹ بنانے کے لئے سب سے پہلے آپ کو کچھ عرصے کے لئے ڈیڈیکٹڈ ہوسٹنگ سرور اور بعد میں اگر سائیٹ چل نکلے تو پھر اپنا سرور لگانا بہت ضروری ہے کیونکہ ایسی سائیٹس پر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں ڈیٹا شئیر ہوتا ہے.
شیعب بھائی اور چاند بھائی کے اقتباس پر تفصیل بتائیں .
ڈیڈیکٹڈ ہوسٹنگ ؟
بہت بڑا سرور اور ماہر ٹیم سے مراد ؟
اگر سائیٹ چل نکلے تو پھر اپنا سرور لگانا بہت ضروری ہے یعنی کہ اپنا ایف ٹی پی سرور

Re: فیس بک کی طرح کی ویب سائٹ بنانا

Posted: Fri Jul 01, 2016 12:36 am
by چاند بابو
عمرفاروق wrote: شیعب بھائی اور چاند بھائی کے اقتباس پر تفصیل بتائیں .
ڈیڈیکٹڈ ہوسٹنگ ؟
بہت بڑا سرور اور ماہر ٹیم سے مراد ؟
اگر سائیٹ چل نکلے تو پھر اپنا سرور لگانا بہت ضروری ہے یعنی کہ اپنا ایف ٹی پی سرور
ڈیڈیکٹڈ ہوسٹنگ کے مراد ہے کہ ہوسٹنگ کمپنی آپ کو سرور میں‌ایک حصہ الگ سے الاٹ کر دیتی ہے اور اس حصہ میں موجود تمام ریسورسز کے آپ اکیلے مالک ہوتے ہیں. دراصل شئیرڈ ہوسٹنگ اور ڈیڈیکٹڈ ہوسٹنگ میں فرق یہ ہے کہ اگر شئیرڈ ہوسٹنگ کہتی ہےکہ آپ کی ڈیٹا کیوری لمٹ 50 کیوری پر سکینڈ ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس ہوسٹنگ پر اگر پانچ ویب سائیٹس چل رہی ہیں اور چار 40 کیوری پر سیکنڈ کر رہی ہیں تو پانچویں کے لئے صرف 10 کیوریز پر سیکنڈ ہی دستیاب ہوں گی. جبکہ ڈیڈیکٹڈ ہوسٹنگ پر 50 کی پچاس کیوریز صرف آپ کی ویب سائیٹ کےلئے ہی ہمیشہ دستیاب رہیں گیں.

بہت بڑے سرور سے مراد ایک ایسا سرور جس کے ریسورسز بہت زیادہ ہوں جس میں ہزاروں یا لاکھوں جی بی سپیس موجود ہو، لاکھوں کیوریز کی لمٹ ہو لاکھوں جی بیز پر مبنی ڈیٹابیس کو ہینڈل کرنے کی حامل خصوصیات ہوں اور ایک ایسی ماہر ٹیم ہو جو اس کی بہت سخت قسم کی سیکورٹی کا انتظام و انصرام کر سکے. اس کے علاوہ گھنٹوں کی بنیاد پر اس کے بیک اپس موجود ہوں اور ڈیٹا بیک وقت ایک سے زیادہ سرورز پر سٹور ہو رہا ہو تاکہ ایک سرور کی ناکامی کی صورت میں سیکنڈز کی دیر کیئے بغیر دوسرے سرور سے ڈیٹا شئیر ہو سکے اور جو سرور ناکام ہوا ہے اس کی منٹوں میں بحالی ممکن ہو سکے.

اپنا سرور سے مراد تمام سروسز خود ہی مہیا کرنی ہوں گی تاکہ آپ کی سائیٹ کسی دوسرے کی ناکامی کی وجہ سے ناکام ہونے کا ڈر نہ ہو. البتہ یہ سروسز آپ کسی آئی ٹی کمپنی سے لے بھی سکتے ہیں مگر وہ بہت مہنگی ہوں گی اس کے علاوہ آپ کا ڈیٹا چوری ہونے کا ڈر بھی ہر وقت موجود رہے گا.

Re: فیس بک کی طرح کی ویب سائٹ بنانا

Posted: Fri Jul 01, 2016 1:13 pm
by عمرفاروق
اچھا ......مثال کے طور پر اگر کوئی اپنی سوشل سائٹ چلانا چاہتا ہوں ... اور اس نے اپنے سوشل سائٹ کےلیے باقاعدہ سرور مشین وغیرہ لگانا چاہتا ہوں .جو تمام تر چیزیں اس کی ذاتی ملکیت اور اختیارات پر ہوں .اس کےلیے کون سے کورس وغیرہ کرنا چاہئے .. تاکہ ڈیٹا چوری ہونے کا خطرہ نہ ہو ساری ٹیشن سے آزاد ہو
تاکہ وہ اپنی ایک سوشل سائٹ بنا سکے .اور چلاسکے .... ویسی اپنی سوشل سائٹ کےلئے جاوا،پی ایچ پی ،اے ایس پی وغیرہ میں‌ہی بنانی ہوگی ؟؟؟ کوئی جملہ یہ واٹپریس وغیرہ کیوں نہیں .یہ لوگ میں اس کی اہمیت ہے ؟؟؟...........ایک اندازے کے مطابق کتنا خراچہ ..... ;) آئے گا ..

Re: فیس بک کی طرح کی ویب سائٹ بنانا

Posted: Fri Jul 01, 2016 11:20 pm
by چاند بابو
محترم اس کے لئے کوئی ایک کورس نہیں ہے جو میں آپ کو بتا سکوں.
اور نہ ہی اس کے لئے کوئی ایک فرد کافی ہے،
اس کے لئے مختلف موضوعات پر مکمل عبور رکھنے والی ایک ٹیم بنانا ہو گی.
اور ظاہر ہے کہ اس کے لئے کثیر سرمایا بھی درکار ہو گا.
باقی رہی بات اپنی ویب کو جملہ وغیرہ پر نہ بنانے کی وجہ تو جملہ یا اس طرح کے مختلف پلیٹ فارمز تو دوسروں کی ملکیت ہیں اور جب تمام سورس کوڈز ہی دوسروں کی ملکیت ہیں تو پھر آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ یہ سائیٹ آپ کی اپنی ہے اور اس پر آپ کا مکمل کنٹرول ہے اور اس میں سے ڈیٹا چوری ہونے کا کوئی خطرہ نہیں، دوسری وجہ یہ ہے کہ یہ تمام پلیٹ فارمز آپ کو ایک حد تک کام کرنے کی اجازت دیتے ہیں یعنی جس چیز کا آپشن انہوں نے اس میں رکھا ہے آپ وہی کام اس سے لے سکتے ہیں مگر اگر آپ کوئی نیا فیچر اس میں شامل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے پھر آپ کو دوسروں‌کا محتاط ہونا پڑے گا یا اس کے لئے کوئی ایکسٹشن یا پلگ ان وغیرہ لکھنا ہو گا جو چلے گا پھر بھی اسی بنیادی پلیٹ فارم پر.

Re: فیس بک کی طرح کی ویب سائٹ بنانا

Posted: Sat Jul 02, 2016 3:47 am
by عمرفاروق
یعنی کہ یہ صرف ایک خواب ہی ہوسکتا ہے ..

Re: فیس بک کی طرح کی ویب سائٹ بنانا

Posted: Sun Jul 03, 2016 12:27 am
by چاند بابو
نہیں ایسا ہر گز نہیں ہے اگر آپ شروع کرنا چاہتے ہیں تو شروع میں تو آپ کو یہ سب درکار نہیں یہ سب تب درکار ہو گا جب آپ کے روزانہ کے یوزرز کی تعداد ہزاروں سے بڑھ جائے گی.

Re: فیس بک کی طرح کی ویب سائٹ بنانا

Posted: Sun Jul 03, 2016 3:02 am
by عمرفاروق
چاند بابو wrote:نہیں ایسا ہر گز نہیں ہے اگر آپ شروع کرنا چاہتے ہیں تو شروع میں تو آپ کو یہ سب درکار نہیں یہ سب تب درکار ہو گا جب آپ کے روزانہ کے یوزرز کی تعداد ہزاروں سے بڑھ جائے گی.

دراصل میں اس بارے میں معلومات اس وجہ سے لے رہا ہوں کہ سعودیہ اور دبئی میں میرے سرکاری تعلقات ہیں . اور میں ایک سوشل ویب سائٹ کی پبلک سیٹی کرسکتا ہوں ....باقی تعلیم اور مالی کمی .. .. بس یہی بات ہے .


میں ٹوئیٹر جیسا سوشل نیٹ ورک دیکھ رہا تھا .. جس میں الفاظ کی بھی بندش ہے .. لیکن اس کے مقابلے میں فیس بک بہترین ہے کہ اس میں الفاظ اور تصویر ویڈیوز وغیرہ کی بندش نہیں ہے ..