Page 3 of 4

Re: اردو نامہ پر چیٹ روم ہونا چاہئیے

Posted: Fri Jan 24, 2014 5:36 pm
by محمد شعیب
بھائی تھیم تبدیل ہونے کے بعد چیٹ روم بھی غائب ہو گیا. میں نے پی ایچ پی بی بی کے لئے چیٹ روم کا ایک پلگ ان دیکھا ہے.
[link]https://www.phpbb.com/customise/db/mod/ ... w_version/[/link]
چاند بابو یہ چیک کریں.
اور یہ بھی دیکھیں ..
[link]https://www.phpbb.com/community/viewtop ... &t=2126016[/link]
اور اگر کسی کو کوئی مجرب چیٹ روم معلوم ہو تو بتلائیں ..

Re: اردو نامہ پر چیٹ روم ہونا چاہئیے

Posted: Fri Jan 24, 2014 5:58 pm
by چاند بابو
جی شعیب بھیا چیٹ روم میں نے خود ہٹایا ہے اس کی وجہ اس کا زیادہ اچھا نہ ہونا اور یوزرز کی اس حوالے سے صفر دلچسپی تھی.
میں‌ آپ کے بتائے ہوئے پلگ ان چیک کرتا ہوں پھر بتاتا ہوں.

Re: اردو نامہ پر چیٹ روم ہونا چاہئیے

Posted: Fri Jan 24, 2014 7:29 pm
by محمد شعیب
چاند بابو !
پہلا لنک ضرور چیک کریں۔ اور ٹیکسٹ ایڈیٹر میں اردو نہیں لکھی جا رہی۔ میں یہ پوسٹ یونی کوڈ آپشن سے لکھ رہا ہوں ۔۔

Re: اردو نامہ پر چیٹ روم ہونا چاہئیے

Posted: Fri Jan 24, 2014 7:42 pm
by چاند بابو
جی شعیب بھیا مجھے آپ کا پیغام مل چکا ہے اور مسئلہ حل بھی ہو چکا ہے.
دراصل میں آپ کے بتائے ہوئے چیٹ روم پر ہی کام کر رہا تھا.
مگر بدقسمتی سے یہ تجربہ بالکل ناکام رہا.
پہلی بات تو یہ کہ اس پلگ ان نے اردونامہ کی بہت ساری چیزیں الٹ پلٹ دیں تھیں اور دوسری بات یہ کہ اس پلگ ان کی وجہ سے اردونامہ کا ایڈیٹر کام کرنا چھوڑ گیا.
اس لئے میں نے یہ پلگ ان پھر سے حذف کر دیا ہے.

Re: اردو نامہ پر چیٹ روم ہونا چاہئیے

Posted: Fri Jan 24, 2014 7:49 pm
by محمد شعیب
چاند بابو !
جو مسئلہ آ رہا ہے آپ پی ایچ پی بی بی فورم پر ڈسکس کریں. شاید حل ہو جائے ..
اور آپ یہ لنکس بھی دیکھیں
[link]http://area51.phpbb.com/phpBB/viewtopic.php?f=6&t=34215[/link]

اور یہ بھی ضرور دیکھیں
[link]http://www.123flashchat.com/phpbb3-install-mod[/link]
یہ پی ایچ پی بی بی کے لئے فلیش چیٹ روم کا بتا رہا ہے ...

Re: اردو نامہ پر چیٹ روم ہونا چاہئیے

Posted: Fri Jan 24, 2014 8:24 pm
by چاند بابو
جی میں دیکھتا ہوں.

Re: اردو نامہ پر چیٹ روم ہونا چاہئیے

Posted: Fri Jan 24, 2014 9:26 pm
by محمد شعیب
ایک اور چیز بھی دیکھی ہے چاند بابو
[link]http://blog.chatroll.com/how-to/add-a-p ... -2-minutes[/link]
یہ بھی چیک کریں ..

اور یہ بھی
[link]http://community.spiceworks.com/how_to/ ... e-easy-way[/link]
کوئی تو چلے گا ..

Re: اردو نامہ پر چیٹ روم ہونا چاہئیے

Posted: Sat Jan 25, 2014 8:06 pm
by چاند بابو
جی بہت مہربانی شعیب بھیا میں چیک کرتا ہوں.

Re: اردو نامہ پر چیٹ روم ہونا چاہئیے

Posted: Sun Jan 26, 2014 12:21 am
by چاند بابو
لیجئے جناب شعیب بھیا جی آپ کی چیٹ لگ گئی.
بہت اچھی چیٹ ہے، فری ہے اس لئے بہت سارے آپشن وہ ہیں جنہیں ہم تبدیل نہیں کر سکتے ہیں.
جیسا کہ اس میں اردو سپورٹ شامل کرنا وغیرہ.
مگر میرے خیال میں اس کی ضرورت بھی نہیں ہے.
جی تو تمام دوست اپنی رائے سے نوازیں.

Re: اردو نامہ پر چیٹ روم ہونا چاہئیے

Posted: Sun Jan 26, 2014 7:36 am
by رضی الدین قاضی
بہت خوب

اگر اردو سپورٹ ہوتا تو اور بھی اچھا ہوتا

کوئی بات نہیں یہ بھی ٹھیک ہے.

Re: اردو نامہ پر چیٹ روم ہونا چاہئیے

Posted: Sun Jan 26, 2014 8:45 am
by اضواء
a:r:w:a بہت خوب zub;ar s;mi;i;e ہے ....

Re: اردو نامہ پر چیٹ روم ہونا چاہئیے

Posted: Sun Jan 26, 2014 1:10 pm
by محمد شعیب
بہت بہت شکریہ چاند بابو
میں کچھ مصروف ہوں. ان شاءاللہ جلد واپس آؤں گا.

Re: اردو نامہ پر چیٹ روم ہونا چاہئیے

Posted: Sun Jan 26, 2014 4:05 pm
by چاند بابو
جی جی جلدی واپس آیئے مجھے آپ ہی کے تبصرے کا تو انتظار ہے.

Re: اردو نامہ پر چیٹ روم ہونا چاہئیے

Posted: Sun Jan 26, 2014 6:04 pm
by چاند بابو
اچھا سب سے پہلے تو اس سوال کا جواب دیجئے کہ اس کی موجودہ جگہ درست ہے کیا؟
ویسے اگر مجھ سے پوچھیں تو بالکل نہیں ہر صفحہ کے اوپر یہ چیٹ ہرگز اچھی نہیں ہے اس سے اردونامہ تھوڑا بھدا لگتا ہے.
میرے ذاتی خیال میں اس کے دو آپشن ہو سکتے ہیں.
سب سے بہترین آپشن تو یہ ہے کہ صرف اردونامہ کے پورٹل صفحہ پر ہی یہ چیٹ پلگ ان انسٹال ہو جس نے چیٹ کرنی ہو وہ وہاں سے کر سکے باقی کسی صفحہ پر یہ ظاہر نہ ہو.
دوسرا آپشن یہ ہے کہ بجائے اسے اردونامہ کہ ہیڈر میں شامل کرنے کے اسے نیچے فٹر میں ملتے جلتے موضوعات کے بعد شامل کر دیا جائے ایسے یہ ہرصفحہ پر ظاہر تو ہو گی مگر اردونامہ کے حسن میں کوئی فرق نہیں آئے گا.
اب آگے آپ احباب بتائیں کیا کیا جائے.
لیکن اسے کم ازکم ہیڈر سے تو ہٹانا ہی ہو گا.

Re: اردو نامہ پر چیٹ روم ہونا چاہئیے

Posted: Sun Jan 26, 2014 6:19 pm
by چاند بابو
فی الحال میں نے چیٹ روم اردونامہ کے پورٹل ٍصفحہ پر منتقل کر دیا ہے.
امید ہے کہ وہاں ہی رہنے دیا جائے گا.
لیکن یہ ضروری نہیں ہے جیسے آپ احباب کی رائے ہو گئی بعد میں ویسے ہی کیا جائے گا.

Re: اردو نامہ پر چیٹ روم ہونا چاہئیے

Posted: Sun Jan 26, 2014 6:41 pm
by محمد شعیب
چلو ابھی یہیں رہنے دیں ..

Re: اردو نامہ پر چیٹ روم ہونا چاہئیے

Posted: Sun Jan 26, 2014 6:49 pm
by چاند بابو
ٹھیک ہے جناب.
تو کیا میں اسے ایک ووٹ سمجھوں یا یہ ایک عارضی تبصرہ ہے. :P

Re: اردو نامہ پر چیٹ روم ہونا چاہئیے

Posted: Sun Jan 26, 2014 8:18 pm
by میاں محمد اشفاق
سب ممبران سنیں مجھے ماجد بھائی نے چیٹ روم سے بلاک کر دیا ہے c;om;pu;te;r;beat

Re: اردو نامہ پر چیٹ روم ہونا چاہئیے

Posted: Sun Jan 26, 2014 8:45 pm
by محمد شعیب
میاں صاحب
آپ کو ان بلاک بھی کر دیا ..
;)

Re: اردو نامہ پر چیٹ روم ہونا چاہئیے

Posted: Sun Jan 26, 2014 10:01 pm
by چاند بابو
جی میاں صاحب میری یہ جرات کہ میں‌ اپنے بھائی کو بلاک کروں.
وہ تو میں ٹیسٹ کر رہا تھا کہ جو ناپسندیدہ لوگ ہوتے ہیں انہیں بلاک کیسے کرتے ہیں.
اور اس وقت ایک ہی ناپسندیدہ آدمی میرے سامنے آیا جسے میں نے بلاک کر دیا.