Page 3 of 3

Posted: Sat Oct 18, 2008 10:14 pm
by مجیب منصور
آج کا درس
جومزہ معاف کرنے میں ہے وہ انتقام لینے ہرگزنہیں
رات کو سوتے وقت اپنی صبح سے لیکر شام تک کی زندگی کا احتساب کرنا تقوی کا راستہ دکھاتاہے
نفرت کے درخت ہمیشہ کے لیےکاٹ کر پیارومحبت کی خوشبوبکھیرنا سیکھو۔ساری دنیا آپ سے محبت کرے گی

Posted: Sun Oct 19, 2008 9:09 am
by رضی الدین قاضی
شکریہ مجیب بھائی۔ آپ نے درس گاہ اردو نامہ کی کمان سنبھال لی۔

Posted: Mon Oct 20, 2008 12:36 am
by چاند بابو
بہت شکریہ مجیب بھیا بہت اچھا لکھنےکا اوراپنی ڈیوٹی پر آنےکا۔

Posted: Tue Oct 21, 2008 9:55 am
by مجیب منصور
رضی صاحب اور چاند بابو صاحب آپ دونوں کا شکریہ
آج کا سبق
دیار طیبہ کے بارے میں
دعائیں پیغمبروں کی لوٹیں درِخداسے قبول ہوکر
جہاں کو تھاانتظار جن کاوہ آئے آخررسول ہوکر
وہ نور بن کرفضاپہ چھائے،جہاں میں اک انقلاب لائے
بسےدلوں میں وہ بن کے خوشبو،رہے وہ کانٹوں میں پھول ہوکر
یہی ہے حسرت یہی تمنا کہ جان نکلے رہِ حرم میں
پس فنا بھی پھراکروں میں دیارِ طیبہ کی دھول ہوکر

Posted: Tue Oct 21, 2008 11:23 pm
by چاند بابو
بہت شکریہ مجیب بھیا۔

بھئی باقی اراکین سے بھی گزارش ہے کہ وہ بھی اپنا اپنا ہوم ورک کسی ایک اچھی بات، اچھی معلومات وغیرہ کی صورت میں یہاں پیش کیا کریں۔