Page 3 of 3

Re: درسِ حدیث ۔۔۔ اصلاحی سلسلہ

Posted: Sat Jan 30, 2010 5:04 pm
by اعجازالحسینی
[center]نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت[/center]



حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ارشادِ پاک ہے


“ جوشخص کسی جنازے پر نماز پڑھے اسکو ایک قیراط ملے گا ،اور جو اس کے پیچھے جائے، یہاں تک کہ اس کی تدفین مکمل ہوجائے تو اسکو دو قیراط ملیں گے جن میں سے ایک قیراط اُ حد پہاڑ کے برابر ہو گا “( جامع ترمذی)


کسی مسلمان کے مرنے پر اسکی نمازِ جنازہ پڑھنے اور جنازے کے ساتھ قبرستان جاکر تدفین میں شرکت کرنے کی بہت فضیلت آئی ہے ۔
بلکہ اس کو حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے مسلمان کا حق قرار دیا ہے کہ اس کے مرنے پر نماز جنازہ میں شرکت کی جائے اورجنازے کے ساتھ قبرستان جایا جائے ۔علمائے کرام نے فرمایاہے کہ جنّت کی نعمتوں اور وہاں ملنے والے اجرو ثواب کا چونکہ دنیا میں صحیح تصّور ممکن نہیں اس لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌‌‌ انسانوں کی سمجھ سے قریب لانے کے لئے ایسے الفاظ استعمال فرماتے ہیں جو دنیا کے معاملات میں رائج اور مشہور ہیں۔
آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نےجنازے کی شرکت کے ثواب کو قیراط سے تعبیر فرمایا جو سونے چاندی کا ایک وزن ہوتا ہے لیکن ساتھ ہی یہ فرمایا کہ اسے دنیا کے قیراط کی طرح نہ سمجھا جائے بلکہ وہ اپنی عظمت میں اُحد پہاڑ کے برابر ہو گا یعنی جنازہ پڑھنےپر عظیم ثواب الگ ہے، اور جنازے کے ساتھ جاکر تدفین میں شرکت کاثواب علیحدہ ہے اور دونوں بڑے عظیم ثواب ہیں ۔

Re: درسِ حدیث ۔۔۔ اصلاحی سلسلہ

Posted: Sat Jan 30, 2010 6:25 pm
by چاند بابو
بہت خوب محترم اعجاز الحسینی صاحب کافی دنوں بعد یہ بہترین سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کا بہت شکریہ۔

Re: درسِ حدیث ۔۔۔ اصلاحی سلسلہ

Posted: Sat Jan 30, 2010 7:27 pm
by اعجازالحسینی
بھیا آپکا بھی شکریہ

Re: درسِ حدیث ۔۔۔ اصلاحی سلسلہ

Posted: Sun Jan 31, 2010 6:33 am
by انصاری آفاق احمد
اسلام علیکم
[blink2]جزاک اللہ[/blink2]
اس سلسلے کو جاری رکھیں.

Re: درسِ حدیث ۔۔۔ اصلاحی سلسلہ

Posted: Sun Jan 31, 2010 9:52 am
by اعجازالحسینی
انشاءاللہ : آفاق بھائی دعا کریں اللہ مجھے اسکو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

Re: درسِ حدیث ۔۔۔ اصلاحی سلسلہ

Posted: Mon Feb 01, 2010 4:04 am
by انصاری آفاق احمد
اسلام علیکم
اللہ تعالٰی آپ کو آپ کے ہر اچھے کام کو قبول کرے.مزید اور بہتر سے بہتر اسقامت و عافیت کے ساتھ اور وقت و لوازمات میں برکت کے ساتھ کرتے رہنے توفیق عنایت فرمائے.اور ہمیں اس سے استفادہ کی توفیق
انھیں صفات کے ساتھ.
آمین یا الرحمہ الراحمین

Re: درسِ حدیث ۔۔۔ اصلاحی سلسلہ

Posted: Mon Feb 01, 2010 8:03 am
by رضی الدین قاضی
آمین ثمہ آمین !

Re: درسِ حدیث ۔۔۔ اصلاحی سلسلہ

Posted: Mon Feb 01, 2010 1:17 pm
by اعجازالحسینی
[center]تعزیت اور مصیبت زدہ کی تسلّی[/center]



حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ارشادِ پاک ہے


“ جو شخص کسی مصیبت زدہ کی تعزیت(تسلّی)کرے اسے اتنا ہی ثواب ملے گا جتنا اس مصیبت زدہ کو اس مصیبت پر ملتا ہے“(جامع ترنذی)


کسی شخص کے انتقال پر اس کے گھر والوں سے تعزیت کرنا اور اپنے قول و فعل سے انکی تسلّی کا سامان کرنا بہت ثواب کا کام ہے ۔ یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ تعزیت کا مطلب بعض لوگ “اظہار غم “ سمجھتے ہیں ،اور اس وجہ سے میّت کے گھر والوں کی تسلّی کا سامان کرنے کی بجائے الٹا انہیں انکا غم یاد دلا کر مزید غم میں مبتلا کرتے ہیں۔ حقیقت میں تعزیت کے معنی تسلّی دینے کے ہیں ۔ لہذا ہر وہ طریقہ جو غمزدہ افراد کی تسلّی کا سبب بنے اور انکو صدمے کی شدت کا احساس کم ہو تعزیت میں داخل ہے
تسلّی دینے کا یہ ثواب صرف کسی کے انتقال ہی کے موقع کے ساتھ مخصوص نہیں ہے بلکہ ہر مصیبت زدہ کو تسلّی دینے کا بھی وہی اجروثواب یہاں فرمایا گیا ہے ۔لہذا جس کسی شخص کو کوئی بھی تکلیف یا صدمہ پہنچا ہو تو اسکو تسلّی دینے اور اسکی تسلّی کا سامان کرنے کا بھی وہی اجروثواب ہے جو اس شخص کو اس تکلیف یا صدمے پر مل رہا ہے ۔

Re: درسِ حدیث ۔۔۔ اصلاحی سلسلہ

Posted: Mon Feb 01, 2010 3:40 pm
by چاند بابو
جزاک اللہ محترم اعجاز الحسینی صاحب ایک نہایت قیمتی حدیث شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ۔

دراصل عمل تو اکثر ایسے ہیں جو اکثر لوگ کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔مگر اگر دل میں نیت یہ ہو جائے کہ میرے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا حکم ہے تو عمل کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔

Re: درسِ حدیث ۔۔۔ اصلاحی سلسلہ

Posted: Mon Feb 01, 2010 5:28 pm
by اعجازالحسینی
چاند بابو بھائی اکثر باتیں ایسی ہیں کہ ہم لوگ وہ کرتے ہوتے ہیں‌ لیکن پتہ نہیں ہوتا کہ یہ سنت ہیں اسلئے ہم عظیم ثواب سے محروم رہتے ہیں‌

Re: درسِ حدیث ۔۔۔ اصلاحی سلسلہ

Posted: Tue Feb 02, 2010 3:05 am
by انصاری آفاق احمد
اسلام علیکم
آپ کی پہلی اس سلسلے کی پہلی پوسٹ ان سب کا جواب ہے.
درمیان میں اس پر توجہّ دلاتے رہنا بہت مفید ہے
جزاک اللہ
چاند بابو اور سبھی کا

اچھی نیت




حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ارشادِ پاک ہے


“تمام اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے“

Re: درسِ حدیث ۔۔۔ اصلاحی سلسلہ

Posted: Tue Feb 02, 2010 9:20 am
by اعجازالحسینی
بہت شکریہ آفاق بھائی

Re: درسِ حدیث ۔۔۔ اصلاحی سلسلہ

Posted: Mon Sep 27, 2010 11:40 am
by نالائق
اعجاز بھائی نے یہ سلسلہ بند کیوں کیا؟

Re: درسِ حدیث ۔۔۔ اصلاحی سلسلہ

Posted: Mon Sep 27, 2010 6:39 pm
by اعجازالحسینی
بھیا بس کا م کی وجہ سے وقت نہیں ملا بس دعا کریں انشاءاللہ جلد دوبارہ شروع کروں گا ۔