Page 2 of 2

Re: اختلاف اور مخالفت میں کیا فرق ہے آپکی رائے

Posted: Sun Mar 11, 2012 12:52 am
by نعمان
آپ کو کہانیاں پسند ہیں‌ مگر مجھے غزلیں.
یہ میرا آپ سے "اختلاف" ہے.

آپ کہانیاں کیوں پڑھتے ہیں بیکار کی صنف ہے ، صرف غزلیں پڑھا کیجئے.
یہ ہے میری آپ سے "مخالفت" !!

Re: اختلاف اور مخالفت میں کیا فرق ہے آپکی رائے

Posted: Sat Dec 20, 2014 5:20 pm
by احمد سراج الامین
اختلاف اسے کہتے ہیں جسمیں دونوں فریق کے پاس دلائل ہوں تور دلائل کی بناء پر تضادہو

جبکہ مخالفت بلا دلیل اپنا موقف اختیار کرنے کو کہتے ہیں

Re: اختلاف اور مخالفت میں کیا فرق ہے آپکی رائے

Posted: Sat Dec 20, 2014 5:41 pm
by چاند بابو
بہت خوب.
میرے خیال میں احمد سراج الامین صاحب کی یہ اردونامہ پر پہلی پوسٹ تھی اور انہوں نے اپنی پہلی پوسٹ میں ہی کوزے میں دریا بند کر دیا.
اختلاف اور مخالفت کی اس سے بہتر تعریف کی ہی نہیں جا سکتی ہے.