حُسن ِ اظہار کو رہوار بنایا اپنا

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

حُسن ِ اظہار کو رہوار بنایا اپنا

Post by یاور عظیم »

[center]غزل

حُسن ِ اظہار کو رہوار بنایا اپنا
یُوں تغزل میں یہ معیار بنایا اپنا

اور ہوں گے جنہیں دنیا کی طلب ہوتی ہے
ہم نے دنیا کو طلب گار بنایا اپنا

ہم نے سُورج کی طرف اپنی ہتھیلی کر دی
دھوپ کے دشت میں چھتنار بنایا اپنا

آپ کا حال اگر لائق ِ اظہار نہ تھا
کیوں کسی شخص کو غمخوار بنایا اپنا

خواہش ِ دولت ِ دنیا کو بسا کر دل میں
سفر ِ زیست نہ دُشوار بنایا اپنا

دُوسری بار کسی اور کا ہونے نہ دیا
ہم نے جس شخص کو اک بار بنایا اپنا

رات اک منزل ِ خورشید کو پانے کے لیے
چاند کو قافلہ سالار بنایا اپنا

زندگی بھر جو ترے کام نہ آئے یاور!
کس لیے تُو نے اُنہیں یار بنایا اپنا

یاور عظیم[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: حُسن ِ اظہار کو رہوار بنایا اپنا

Post by اضواء »

بہترین غزل پئش کرنے پر آپ کا شکریہ zub;ar
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: حُسن ِ اظہار کو رہوار بنایا اپنا

Post by یاور عظیم »

بہت شکریہ اُضوا..
زین
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 7582
Joined: Thu Jun 23, 2011 11:22 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: حُسن ِ اظہار کو رہوار بنایا اپنا

Post by زین »

یاور عظیم wrote:[center]غزل
اور ہوں گے جنہیں دنیا کی طلب ہوتی ہے
ہم نے دنیا کو طلب گار بنایا اپنا

دُوسری بار کسی اور کا ہونے نہ دیا
ہم نے جس شخص کو اک بار بنایا اپنا

یاور عظیم[/center]

واقعی آپ دل کو چھو جانے والی شاعری کرتے ہیں
بہت اعلی اور زبردست
شکریہ آپ کا
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: حُسن ِ اظہار کو رہوار بنایا اپنا

Post by پپو »

zub;ar zub;ar
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: حُسن ِ اظہار کو رہوار بنایا اپنا

Post by یاور عظیم »

زین بھائی آپ کو غزل پسند آئی..مجھے میری محنت کا ثمر مل گیا.. آپ کا بے حد شکریہ.
پپو آپ بھی ہمیشہ مری حوصلہ افزائی کرتے ہیں.. سلامت رہیں ... شاد رہیں.
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”