تو افتخار بھیا بسم اللہ کیجئے نا اور دل بڑا کر کے ایک بار پھر سے چائے کا اعلان کر دیں.
آخر اس میں حرج ہی کیا ہے اعلان ہی تو کرنا ہے آپ نے.
کونسا پلا دینی ہے.
چلئے میں کر دیتا ہوں ان کی طرف سے اعلان.
بلال بھیا کی شادی میں شریک تمام اہلیانِ اردونامہ کو افتخار بھیا کی طرف سے چائے کی دعوت.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
لیں جناب نہ نو من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی (جناب چاند بابو صاحب یہ کیس ابھی عدالت میں ہے اور فیصلہ ایک دو روز میں آنیوالا ہے آپ تو ہین عدالت کے مرتکب ہوئے اس کا بھی عدالت ہی فیصلہ دے گی)