امریکہ نے وکی لیکس کے ذریغےانکشافات خود کرائے.

ملکی اور عالمی‌ سیاست پر ایک نظر
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: امریکہ نے وکی لیکس کے ذریغےانکشافات خود کرائے.

Post by علی خان »

تو امریکہ بہادر کو اسکے لئے اپنی ٹیکنالوجی بھی شیئر کرنی چاہیئے، میرے خیال سے یہاں سے دوغلی پالیسی سٹارٹ لیتی ہے. جسکی وجہ سے ہمارے فوجی اپنے لوگوں کی ہی مار رہی ہے. ایک طرف اپ لوگ ہمیں امداد دے رہیں اور بالکل اسی طرح ہی ان غریب لوگوں کو ڈالر دے کر خرید رہے ہیں، انکی برین واشنگ کر رہیں ہیں، اور انہی کو خودکش بنا کر ہمیں ہی نشانہ بنا رہیں، یہ تو ایک انٹرنیشنل گیم ہے،
وہ کہتے ہیں نہ ، پیسا پھینک تماشا دیکھ، تو یہی آپ لوگوں کی پالیسی ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: امریکہ نے وکی لیکس کے ذریغےانکشافات خود کرائے.

Post by علی خان »

فواد اپ یہ بھی ملاخظہ کریں، یہ بھی اپکے پالیسی کا حصہ ہے.

[center]Image[/center]
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
فواد
کارکن
کارکن
Posts: 83
Joined: Tue Dec 21, 2010 7:30 pm
جنس:: مرد

Re: امریکہ نے وکی لیکس کے ذریغےانکشافات خود کرائے.

Post by فواد »

اشفاق علی wrote:میرے خیال سے یہاں سے دوغلی پالیسی سٹارٹ لیتی ہے. جسکی وجہ سے ہمارے فوجی اپنے لوگوں کی ہی مار رہی ہے. .

Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

پاکستان کی سرحدوں کے اندر افواج پاکستان کی کاروائيوں کا مقصد امريکہ کو خوش کرنا ہرگز نہيں ہے۔ دنيا کی کوئ بھی فوج اپنے وسائل اور اپنے فوجيوں کی جان کی قربانی صرف اپنے عوام کے بہترين مفاد میں ہی صرف کرتی ہے۔ يہی اصول کسی بھی ملک کی منتخب حکومت پر بھی لاگو ہوتا ہے۔

ميں آپ کو يہ بھی ياد دلا دوں کہ پاکستان کی تمام فوجی اور سول قيادت اور عمومی طور پر سول سوسائٹی بھی اس بات پر متفق ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کے بہترين مفاد ميں ہے۔

پاکستان کی عسکری قيادت کی کاروائ پر تنقيد پاکستان کی افواج کی بے مثال قربانيوں اور ان ہزاروں بے گناہ شہريوں کی اموات کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے جو گزشتہ چند سالوں کے دوران دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔

کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہیں کہ ان لوگوں کے خلاف کوئ کاروائ نہيں کرنی چاہیے جو بلاتفريق پورے ملک ميں پاکستانيوں کو قتل کر رہے ہیں؟ کيا حکومت پاکستان کو ان مسلح گروپوں کو نظرانداز کر دينا چاہيے جو پاکستان کے قوانين اور اداروں کے وجود سے انکار کرتے ہیں؟

ميں يہ واضح کر دوں کہ پاکستانی فوجی اپنی جانوں کی قربانی اپنے ملک کے تحفظ اور اپنی عوام کی سلامتی کو يقينی بنانے کے لیے دے رہے ہيں، نہ کہ واشنگٹن ميں بيٹھے ہوۓ امريکی افسران کی خوشنودی کے ليے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
http://www.facebook.com/pages/USUrduDig ... 320?v=wall
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: امریکہ نے وکی لیکس کے ذریغےانکشافات خود کرائے.

Post by علی خان »

[quote]کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہیں کہ ان لوگوں کے خلاف کوئ کاروائ نہيں کرنی چاہیے جو بلاتفريق پورے ملک ميں پاکستانيوں کو قتل کر رہے ہیں؟ کيا حکومت پاکستان کو ان مسلح گروپوں کو نظرانداز کر دينا چاہيے جو پاکستان کے قوانين اور اداروں کے وجود سے انکار کرتے ہیں؟[/quote]

فواد صاحب میری بات آپ کسی دوسری طرف لے جا رہیں ہیں، میں نے کہا ہے. کہ ایک طرف آپ ہمیں سپورٹ کرتے ہیں، اور دوسرے طرف اپ اُن لوگوں کو ڈالرز دے رہیں، ہمیں ہی کمزور کرنے کے لئے،
مجھے اپ بتائیں، کیا دنیا کی تقریبا زیادہ تر نیوز رپورٹرز کیا جھوٹ بولتے ہیں، اور ایک آپ ہی سچ فرما رہیں ہیں، ان سب کی متفقا رائے ہہی ہے. کہ بلوچستان ، سوات ، باجوڑ اور دوسرے ایجنسیوں میں امریکہ ، بھارت ، اسرائیل نے پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے ایک انٹرنیشنل گیم شروع کر رکھا ہے. اور یہ سب کچھ اسی گیم کا ہی ایک حصہ ہے.
میں اپکو ایک وضاحت کرتا چلوں، کہ قرآن مجید میں ارشاد ہے.، کہ یہود اور عیسائی کبھی بھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے،
ریفرینس کے لئے میں سورۃ المائدہ کی چند آیات یہاں شیئر کر رہا ہوں.
[center]Image

Image[/center]
تو پھر ہم کیسے ان ممالک سے تواقع رکھیں، کہ یہ ہماری بھلائی کے لئے ہماری مدد کر رہیں ہیں، نہیں یہ ممکن ہی نہیں ہے، یہ لوگ صرف اپنے مفاد کے لئے یہاں پر ہیں، اور کچھ نہیں،
 
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: امریکہ نے وکی لیکس کے ذریغےانکشافات خود کرائے.

Post by علی خان »

پاکستان کی عسکری قيادت کی کاروائ پر تنقيد پاکستان کی افواج کی بے مثال قربانيوں اور ان ہزاروں بے گناہ شہريوں کی اموات کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے جو گزشتہ چند سالوں کے دوران دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔
یہ لوگ صرف پاکستان میں‌نہیں اپکے اپنے افعانستان میں بھی یہی سب کچھ کر رہیں ہی، تو پھر کیا وجہ ہے. کہ ان لوگوں سے بات چیت کی راہ ہموار کی جارہی ہے، اور وہ بھی اپ لوگوں کی اجازت سے.

ملاحظہ کریں بی بی سی اردو کی رپورٹ.
[link]http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2010/12 ... k_ka.shtml[/link]

افغانستان نے طالبان کے ساتھ بات چیت میں معاونت کے لیے پاکستان سے باضابطہ درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں افغان امن کونسل کا ایک اعلٰی سطح کا وفد پاکستان جا رہا ہے۔

یہ وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا اور اس کی قیادت افغانستان کے سابق صدر پروفیسر برہان الدین ربانی کریں گے۔

بی بی سی پشتو کے نامہ نگار محمد طاہر کے مطابق کابل میں صدارتی ترجمان وحید عمر نے بھی افغان امن کونسل کے دورۂ پاکستان کی تصدیق کی ہے۔ وحید عمر کا کہنا ہے کہ امن کونسل کی پاکستان کے دورے سے بڑی توقعات وابستہ کی گئیں ہیں۔

وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے اس ماہ کے پہلے ہفتے میں افغانستان کے اپنے دورے کے دوران پروفیسر ربانی کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی۔

افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے ستمبر میں اس ستر رکنی امن کونسل کااعلان کیا تھا او اس کونسل میں سابق جنگجو رہنماء، طالبان حکومت میں کئی اہم عہدوں پر کام کرنے والے اشخاص اور خواتین بھی شامل ہیں۔

پاکستان نے اس سال کے اوائل میں کہا تھا کہ افغانستان میں امن کوششوں میں مدد دینے کے لیے انہوں نے افغان طالبان سے رابطے کیے ہیں تاہم افغان حکومت کی جانب سے پاکستان سے باضابطہ طور پر اپنا کردار ادا کرنے کے لیے نہیں کہا گیا تھا۔
پاکستان نے کئی مرتبہ افغانستان میں امن کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے تاہم اسلام آباد کاموقف ہے کہ یہ کوششیں افغانوں کی جانب سے ہونی چاہیئیں۔ پاکستان نے کئی مرتبہ یہ شکوہ بھی کیا ہے کہ افغان حکومت نے وعدوں کے باوجود اپنے امن منصوبے میں اسے شریک نہیں کیا ہے۔

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ امن کونسل کے اراکین کے دورۂ پاکستان کے دوران ممکنہ طور پر افغان حکومت پاکستان کو اپنے امن منصوبہ سےآگاہ کرے اور پاکستان سے باضابطہ طور پر طالبان کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کے لیے اپنا اثرو رسوخ استعمال کرنے کی درخواست کرے گی۔

پاکستان نے اس سال کے اوائل میں کہا تھا کہ افغانستان میں امن کوششوں میں مدد دینے کے لیے انہوں نے افغان طالبان سے رابطے کیے ہیں تاہم افغان حکومت کی جانب سے پاکستان سے باضابطہ طور پر اپنا کردار ادا کرنے کے لیے نہیں کہا گیا تھا۔

افغان طالبان نے امن کونسل کی جانب سے بات چیت کے لئے اب تک ہونے والی تمام اپیلیں مسترد کر دی ہیں اور مبصرین کا خیال ہے کہ پاکستان طالبان کو بات چیت کے لیے راضی کرنے میں کسی حد تک کردار ادا کرسکتا ہے۔
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
فواد
کارکن
کارکن
Posts: 83
Joined: Tue Dec 21, 2010 7:30 pm
جنس:: مرد

Re: امریکہ نے وکی لیکس کے ذریغےانکشافات خود کرائے.

Post by فواد »

اشفاق علی wrote:


میں اپکو ایک وضاحت کرتا چلوں، کہ قرآن مجید میں ارشاد ہے.، کہ یہود اور عیسائی کبھی بھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے،

 [/size]
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

آپ کی پوسٹ سے يہ واضح ہے کہ آپ دنيا کے اہم تنازعات خاص طور پر دہشت گردی کے خلاف جنگ کو مذہبی جدوجہد کے تناظر ميں ديکھتے ہوۓ اسے مسلمانوں اور عيسائ يا يہوديوں کے مابين ايک معرکے سے تعبير کرتے ہيں۔

اس ضمن ميں يہ وضاحت کر دوں کہ جب ميں امريکہ کی بات کرتا ہوں تو ميرا اشارہ عيسائ، يہودی يا کسی اور مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد يا گروہ کی طرف نہيں ہوتا۔ امريکہ ميں لاکھوں کی تعداد ميں مسلمان بھی بستے ہيں جو کسی بھی دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی طرح امريکی معاشرے کا لازم وملزوم حصہ ہيں۔ لاکھوں کی تعداد ميں مسلمان نہ صرف يہ کہ امريکی حکومت کو ٹيکس ادا کرتے ہیں بلکہ امريکی فوج، بحريہ، کانگريس اور اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ سميت ہر شعبہ زندگی ميں اپنا کردار ادا کر رہے ہيں۔ امريکی معاشرے ميں مذہبی وابستگی کی بنياد پر مختلف عہدوں کے ليے افراد کا انتخاب نہيں کيا جاتا اور يہی پيمانہ حکومتی عہدوں کے ليے بھی استعمال کيا جاتا ہے۔


مستقبل ميں بھی مختلف عالمی ايشوز کے حوالے سے امريکہ کی پاليسياں جيسی بھی ہوں گی ، ايک بات واضح ہے کہ ان کی بنياد مذہب پر نہيں ہو گی۔ جيسا کہ صدر اوبامہ نے بھی اپنے ابتدائ خطاب ميں اس بات کی وضاحت کی ہے۔ "ہم عيسائ، ہندو، يہود، مسلم اور کسی مذہب پر يقين نہ رکھنے والے افراد پر مشتمل ايک قوم ہیں۔ بحثيت قوم ہم کرہ ارض کے ہر کونے سے آنے والے افراد، زبان اور ثقافت پر مشتمل ہيں"۔ اس حقیقت کے پيش نظر امريکہ اپنی پاليسيوں کی بنياد کسی مذہب کی بنياد پر نہيں بلکہ صدر اوبامہ کے الفاظ کے مطابق "مشترکہ انسانی قدروں" کی بنياد پر استوار کرے گا۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
http://www.facebook.com/pages/USUrduDig ... 320?v=wall
فواد
کارکن
کارکن
Posts: 83
Joined: Tue Dec 21, 2010 7:30 pm
جنس:: مرد

Re: امریکہ نے وکی لیکس کے ذریغےانکشافات خود کرائے.

Post by فواد »

Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

امريکی حکومت اپنے اس اصولی موقف پر قائم ہے کہ ايسے کسی فرد يا گروہ کے لیے دروازے کھلے ہيں جو دہشت گردی کو ترک کر دے اور سياسی سسٹم کے اندر معاملات کو طے کرنے کے ليے کوشش کرے۔

ميں يہ بھی واضح کر دوں کہ افغانستان ميں امريکی اور نيٹو افواج کی فوجی کاروائ اور حکمت عملی کسی مخصوص سياسی گروپ يا قوم کے خلاف نہيں ہے۔ يہ مشترکہ عالمی کوشش ان دہشت گردوں اور مجرموں کے خلاف ہے جو روزانہ بے گناہ شہريوں کو دانستہ ہلاک کر رہے ہيں۔

امريکی حکومت نے ہميشہ يہ موقف اختيار کيا ہے کہ ہمارے فوجی اہداف کی اہميت سے قطع نظر افغانستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمارے مشترکہ مقاصد کی تکميل محض قوت کے استعمال سے ممکن نہيں ہے۔ يہ ايک عالمی چيلنج ہے جس سے نبرد آزما ہونے کے ليے گلوبل سطح پر کوششيں کی جارہی ہيں۔ اس وقت سب سے اہم ضرورت اور مقصد ايسی حکمت عملی ہے جسے افغان قيادت اور عوام ليڈ کريں۔ اس ضمن میں امريکی حکومت نے نيٹو کے تيارہ کردہ پلان کی حمايت کی ہے جس کے تحت افغان حکومت کے تعاون سے صوبہ وار مشروط بنيادوں پر سيکورٹی کی منتقلی کے عمل کو يقينی بنايا جا سکے۔ اس حکومت عملی کی بنياد افغان عوام کی مدد اور ان کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دينا ہے۔

اس ضمن ميں بہت سے پروگرامز سامنے لاۓ گۓ ہيں جن کے تحت افغانستان مرحلہ وار سيکورٹی کی ذمہ دارياں، بہبود و ترقی اور حکومت سنبھالنے کے ايجنڈے کی جانب پيش رفت کر رہا ہے جو افغانستان کے مستقبل کے ليے انتہائ اہم ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
http://www.facebook.com/pages/USUrduDig ... 320?v=wall
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: امریکہ نے وکی لیکس کے ذریغےانکشافات خود کرائے.

Post by چاند بابو »

فواد wrote: آپ کی پوسٹ سے يہ واضح ہے کہ آپ دنيا کے اہم تنازعات خاص طور پر دہشت گردی کے خلاف جنگ کو مذہبی جدوجہد کے تناظر ميں ديکھتے ہوۓ اسے مسلمانوں اور عيسائ يا يہوديوں کے مابين ايک معرکے سے تعبير کرتے ہيں۔

اس ضمن ميں يہ وضاحت کر دوں کہ جب ميں امريکہ کی بات کرتا ہوں تو ميرا اشارہ عيسائ، يہودی يا کسی اور مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد يا گروہ کی طرف نہيں ہوتا۔ امريکہ ميں لاکھوں کی تعداد ميں مسلمان بھی بستے ہيں جو کسی بھی دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی طرح امريکی معاشرے کا لازم وملزوم حصہ ہيں۔ لاکھوں کی تعداد ميں مسلمان نہ صرف يہ کہ امريکی حکومت کو ٹيکس ادا کرتے ہیں بلکہ امريکی فوج، بحريہ، کانگريس اور اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ سميت ہر شعبہ زندگی ميں اپنا کردار ادا کر رہے ہيں۔ امريکی معاشرے ميں مذہبی وابستگی کی بنياد پر مختلف عہدوں کے ليے افراد کا انتخاب نہيں کيا جاتا اور يہی پيمانہ حکومتی عہدوں کے ليے بھی استعمال کيا جاتا ہے۔
محترم فواد صاحب آپ کی اس پوسٹ سے یہ بات اچھی طرح واضح ہوتی ہے کہ ڈالروں کی کھنک میں آپ نا صرف دنیا بھول چکے ہیں بلکہ آخرت بھی بھول چکے ہیں۔
لیکن میرے پیارے بھائی یہاں اردونامہ پر ایسا کچھ نہیں ہے نا تو یہاں کسی کے کانوں کو ڈالروں کی کھنک بھاتی ہے اور نا ہی یہاں کا کوئی فرد قرآن و حدیث کو بھولا ہے، اور نا ہی آپ کی طرح قرآن کے اپنے حق میں مفہوم نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔
قرآنی فیصلے آفاقی طرز پر مبنی ہیں جنگ ہو یا امن ہو، مذہبی معاملہ ہو یا سیاسی ہر صورت میں ایک ہی اصول کاربند ہوتا ہے، اگر قرآن نے کہا کہ یہودی اور عیسائی ہمارے دوست نہیں ہیں تو بس نہیں ہیں چاہے معاملہ مذہبی ہو، دہشت گردی کا ہو، یا سیاسی ہو۔
اور جہاں تک آپ کی امریکی مسلمانوں کی بات ہے تو تاریخ اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ مسلمانوں نے غیر مسلم دیس سے نقل مکانی کی ہے، ساری مسلم دنیا کے دروازے ان کے لئے کھلے ہیں ان کا جہاں دل چاہے وہاں چلے جائیں اور اگر دل نا چاہے تو وہیں رہیں لیکن ان کی خاطر ہم اغیار کی باتوں میں آنے والے نہیں۔

ایک بات اور یہ آپ کی پہلی غلطی تھی اس لئے میں آپ کو صرف وارننگ دے رہا ہوں، اردونامہ کی پالیسی میں اس بات کی کوئی گنجائش نہیں ہے کہ کوئی بھی قرآنی آیات و احادیث مبارکہ کا غلط مفہوم نکالے یا ان کا انکاری ہو۔
اس لئے آئندہ جیسے آپ کو آگ سے محتاط رہنے کی عادت ہے بالکل ویسے ہی اس بات سے بھی محتاط رہئے گا ورنہ اردونامہ سے باہر جانے میں آپ کو ایک سیکنڈ سے کم عرصہ درکار ہو گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: امریکہ نے وکی لیکس کے ذریغےانکشافات خود کرائے.

Post by علی خان »

میرے اپنے خیال میں تو فواد صاحب امریکہ بہادر کے لئے اللہ تعالٰی کے احکامات، قرآن کی آیات اور اسلامی افکار بھی بھول چکے ہیں،

اور ایک بات آپ نے کہا ہے، کہ مسلمان وہاں پر اچھے عہدوں پر ہیں، تو اسمیں کوئی شک نہیں ہے، یا یہ بھی نہیں ہے کہ ہمیں معلوم نہیں ہیں، لیکن مسلمان امریکہ میں تھینک ٹھینک یا ایسے ادارے جو امریکہ کے لئے پالیسی بناتے ہیں، ان جگہوں میں کبھی آپ نے سنا ہے کہ کوئی مسلمان موجود ہے، اور اگر کوئی ہے بھی تو وہ اسطرح ہی ہوگا، جسطرح آپ ہیں، کہ اپنے اللہ تعالی کے احکات ہی بھول گئےہیں،اور چند ڈالروں کےعوض اوراس دینا کی چکا چوند کے لئے، سب کےسامنے امریکہ کے صفات بیان کر رہیں ہیں.

کیا آپ نے کبھی سوچا، کہ دنیا کی سب سے ایڈوانس ٹیکنالوجی بھی اپ لوگوں کے پاس ہے، دنیا کی خطرناک ترین ہتھیار جیسے ایٹم بم ، ہارڈرجن بم، نیوٹران بم، مادرآف آل بم، برآعظمی میزائل وغیرہ،
جواد صاحب تم خود سوچوں، کیا ہم دنیا کو تباہی کی طرف لے جا رہیں یا آپ لوگ، یا یہ 2، 3 درجن دہشت گرد ساری دنیا کو تباہ کر سکتے ہیں، میرے خیال سے نہیں، کیونکہ دنیا کو 1 منٹ میں تباہ کرنے والے تمام کے تمام ہتھیار تو اپ لوگوں کے پاس ہیں، نہ کہ ان دہشت گردوں کے پاس.

تو کیا یہ دوغلی پالیسی نہیں ہے اپکی،
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: امریکہ نے وکی لیکس کے ذریغےانکشافات خود کرائے.

Post by اعجازالحسینی »

قرآن جب یہودیوں اور عیسائیوں کو مسلمانوں کا دشمن کہ رہا ہے تو اس میں کوئی شک نہیں اسی وجہ سے میرا ایمان ہے کہ عیسائی اور یہودی مسلمانوں کے دشمن ہیں اب اگر کوئی کہے کہ یہ مسلمانوں کے دوست ہیں تو پھر وہ شخص مسلمان نہیں ہو سکتا بلکہ کافر یا منافق ہی ہو سکتا ہے کیونکہ قرآن کا انکار کوئی مسلمان نہیں کر سکتا بلکہ وہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: امریکہ نے وکی لیکس کے ذریغےانکشافات خود کرائے.

Post by چاند بابو »

اشفاق علی wrote: جواد صاحب تم خود سوچوں، کیا ہم دنیا کو تباہی کی طرف لے جا رہیں یا آپ لوگ، یا یہ 2، 3 درجن دہشت گرد ساری دنیا کو تباہ کر سکتے ہیں، میرے خیال سے نہیں، کیونکہ دنیا کو 1 منٹ میں تباہ کرنے والے تمام کے تمام ہتھیار تو اپ لوگوں کے پاس ہیں، نہ کہ ان دہشت گردوں کے پاس.

تو کیا یہ دوغلی پالیسی نہیں ہے اپکی
ارے اشفاق بھیا ان کی یہ دوغلی پالیسیاں تو روزِ اول سے ایسے ہی جاری ہیں،
ان کے لئے سب سے عزیز ان کے اپنے مفادات ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ کا نام تو انہوں نے دنیا کو بتانے کو رکھا ہے۔
یہ دنیا میں جو چاہیں جیسے چاہیں کرتے رہیں انہیں کوئی پوچھنے والا نا ہو لیکن اگر کسی مسلمان نے ان کی طرف بندوق بھی تان دی تو اسے عمرقید دینا یہ باعثِ فخر سمجھتے ہیں۔
ذیل میں برطانوی اخبار گارجین کی ایک مطالعاتی رپورٹ کے اقتباسات پیش ہیں جن میں نے کے مکروہ چہرے سے پردہ اٹھتا ہے۔
لیکن مجھے یقین ہے کہ یہ تو ان کی قومی سلامتی کا مسئلہ تھا اور ناگزیر تھا کسی کی نسلیں تباہ ہو جائیں لیکن یہ دنیا کو محفوظ بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

برطانوی اخبار گارجین کے اس مطالعاتی سروے کے مطابق مریکی فوج نے اپریل اور نومبر 2003 میں حریت پسندوں کے خلاف ایسی گولیوں کا بے تحاشا استعمال کیا تھا جن کے خول یورینیم کے بنے ہوئے تھے، یہ رپورٹ جو حال ہی میں مرتب کی گئی ہے اور اس کی تفصیلات اگلے ہفتے شائع کئے جائیں گے کے اقتباسات کے مطابق اس مطالعاتی سروے سے ان خدشات کی تائید ہو گئی ہے جو اخبار نے کئی سال پہلے ظاہر کیئے تھے۔اور یہ علاقے میں کینسر کے مرض کی بلند شرح، نوزائیدہ بچوں میں اعصابی نالیوں، دل کے امراض اور جسمانی نقائص کی زیادہ تعداد سامنے آنے پر شائع کی جانے والی رپورٹوں میں بتایا گیا تھا۔
محقیقین کا کہنا ہے کہ نوزائیدہ بچوں کے اجسام میں نقائص کی شرح عام پیدائش سے 11 گنا زیادہ ہے اور یہ شرح 6 سال قبل فلوجہ پر حملوں کے بعد پہلے نصف سال کے دوران زیادہ تھی۔یہ رپورٹ انوائرمنٹل ریسرچ اینڈ پبلک ہیلتھ نامی جریدے میں شائع ہو گی۔ اس کے بعد عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ بھی منظرِ عام پر آنے کا امکان ہے، رپورٹ میں یہ بھیانک انکشاف بھی ہوا ہے کہ نوزائیدہ 15 فیصد لڑکوں کی جنس بھی متاثر ہوئی ہے، رپورٹ کے ایک انوائرمنٹل ریسرچر کے مطابق کوئی ماحولیاتی عنصر لوگوں کے اجسام میں پوشیدہ ہے ہمیں اس کے اثرات کے بارے میں تاحال علم نہیں، تاہم اس بارے میں مزید تجربات کئے جارہے ہیں، فلوجہ پر بمباری کے لئے پھینکے گئے بموں میں استعمال کی جانے والی دھاتوں سے حاملہ خواتین پر بدترین اثرات مرتب ہوئے اور ان کا جنیاتی استحکام متاثر ہوا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یورینیم کے خول والی گولی رائفل سے نکلے یا اسے توپ سے داغا جائے اس کے نتیجے میں زہریلے مواد کی بارش ہوتی ہے، حالیہ تحقیق میں فلوجہ کے 55 خاندانوں کو شامل کیا گیا ہے جہاں نوزائیدہ بچوں کے اجسام نامکمل اور خراب ہو چکے ہیں۔ یہ بچے مئی اور اگست کے دوران پیدا ہئے تھے۔ فلوجہ جنرل اسپتال کی ڈاکٹر سمیرہ عبدالغنی کا کہنا ہے کہ مئی 2003 کے دوران 547 بچے پیدا ہوئے، ان میں سے 15 فیصد نقائص کے ساتھ پیدا ہوئے، اسی عرصے میں 11 فیصد بچے 30 ہفتوں سے قبل ہی پیدا ہو گئے جبکہ 14 فیصد کا پیدائس سے قبل ہی اسقاط ہو گیا۔ تحقیق کے مطابق اس عرصے میں بے شمار بچوں کی پیدائش گھروں میں ہی ہو گئی تھی، فلوجہ میں تاحال نوزائیدہ بچوں کی نامکمل اجسام کے ساتھ پیدائش جاری ہے، گارجین کو 2009 میں فلوجہ کے درجنوں متاثرین نے بتایا تھا کہ انہوں نے امریکی فوج کا شکایات سے آگاہ کیا تھا مگر انہیں کوئی جواب تک نہیں دیا گیا۔

یہ ہے ان کا مکروہ چہرہ جس پر دہشت گردی کے خلاف جنگ کا خول چڑھا کر یہ ساری دنیا میں دندناتے پھرتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ دنیا میں ان سے بڑا دہشت گرد کوئی موجود نہیں ہے جو معصوم بچوں کو اپنی بھینٹ چڑھانے سے بھی باز نہیں آتا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
فواد
کارکن
کارکن
Posts: 83
Joined: Tue Dec 21, 2010 7:30 pm
جنس:: مرد

Re: امریکہ نے وکی لیکس کے ذریغےانکشافات خود کرائے.

Post by فواد »

Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

يہ کوئ پہلا موقع نہيں ہے کہ امريکی حکومت اور فوج کے خلاف اس قسم کا الزام لگايا گيا ہے۔ ليکن اس طرح کے الزامات کا آپ جب بھی تنقیدی جائزہ ليں اور ان رپورٹس پر تحقيق کريں تو آپ پر واضح ہو جاۓ گا کہ ان کی بنياد غلط تاثرات، ناقابل اعتبار ذرائع اور ايسے اعداد وشمار پر مبنی ہوتی ہے جسے غیر جانب دار حوالوں سے تحقيق اور تفتيش کے عمل سے نہيں گزارا جاتا۔ يہی وجہ ہے کہ کسی بھی آزاد اور غیر جانب دار اتھارٹی بشمول اقوام متحدہ اور خود عراق کی اپنی حکومت نے ان الزامات پر کوئ توجہ نہيں۔ بلکہ عراق ميں صحت سے متعلق حکام نے تو اعداد وشمار کی مفصل تحقيق کے بعد ان کہانيوں کو غلط قرار ديا ہے۔

اس ميں کوئ شک نہيں کہ انٹرنيٹ پر اس حوالے سے بچوں کی کئ دردناک اور ہولناک تصويريں بھی پوسٹ کی جاتی ہيں۔ ميں نے ايسی تصاوير ديکھی ہیں جن کا مقصد غیر انسانی طريقوں اور غلط معلومات کے ذريعے لوگوں کے جذبات کو بھڑکا کر ايک مخصوص سياسی ايجنڈے کی تشہير کرنا ہوتا ہے۔ مردہ بچوں کی ہيبت ناک تصاوير جن ميں وہ پيدائشی بيماريوں ميں مبتلا ہوں شائع کر کے يہ تاثر ديا جاتا ہے کہ يہ بچے عراق ميں پيدا ہوۓ ہیں۔ ان تصاوير کے بعد الزامات کی ايک لسٹ ہوتی ہے جن ميں يہ باور کروايا جاتا ہے کہ ان بچوں کی بيماری کا ذمہ دار امريکہ ہے جس نے مبينہ طور پر عراق میں کيمياوی ہتھياروں کا استعمال کيا۔

سب سے پہلی بات تو يہ ہے کہ ان تصاوير سے آپ مذکورہ ذرائع، درست تاريخ اور اصل واقعات کا تعين نہیں کر سکتے اور نہ ہی ان تصاوير کو پوسٹ کرنے والے اس حوالے سے کوئ مستند معلومات فراہم کرتے ہیں۔ دوسری بات يہ ہے کہ يہ تصاوير ايک ايسی بیماری کے حوالے سے ہوتی ہيں جو پوری دنيا ميں پائ جاتی ہے اور اسے "کونجينیٹل انامليز" يا "برتھ ڈی فيکٹس" کا نام ديا جاتا ہے۔ يہ بيماری خاصی پرانی ہے اور دنيا کے بے شمار ممالک ميں اس کی مثالیں نہ صرف حاليہ بلکہ ماضی بعيد میں بھی موجود ہیں۔

عراق خاص طور پر فلوجہ کے علاقے ميں اس بيماری کے وجود سے انکار ممکن نہيں ہے کيونکہ يہ ايک عمومی طبی مرض ہے۔ ليکن اس مخصوص علاقے ميں اس بيماری سے متعلق کيسوں کی تعداد ميں اضافے کو بعض عناصر اپنے مخصوص ايجنڈے کے ليے استعمال کرتے ہیں۔ ہم اس حقیقت سے بخوبی آشنا ہيں کہ صدام حسين نے دانستہ بہت سے عراقی ہسپتالوں ميں ادويات کی فراہمی روک دی تھی تا کہ بے شمار نوزائيدہ بچوں کے اجتماعی جنازوں کے مناظر کے ذريعے اقوام متحدہ کی جانب سے اس وقت لگاۓ جانے والی پابنديوں کے خلاف عوام کی راۓ کو تقويت دی جا سکے۔ ميڈيا کے بے شمار اداروں کی جانب سے يہ رپورٹ کيا گيا تھا کہ صدام نے بغداد کی سڑکوں پر اس مقصد کے حصول کے لیے بچوں کے بےشمار جعلی جنازوں کا اہتمام کيا تھا۔

"برتھ ڈی فيکٹس" کے کيسز عراق، سعوی عرب، يورپی ممالک اور خود امريکہ ميں بھی موجود ہیں۔ اس میں کوئ شک نہیں کہ کچھ عوامل ايسے ہو سکتے ہيں جن کی بنياد پر کسی ايک علاقے يا ملک ميں ايسے کيسوں کی تعداد دوسرے علاقے کی نسبت کم يا زيادہ ہو سکتی ہے ليکن اس ضمن ميں کسی ايک مخصوص وجہ کا تعين نہيں کيا جا سکتا۔ مثال کے طور پر اگر ہم عراق ميں ان وجوہات کا تعين کرنا چاہیں تو اس ضمن ميں صحت عامہ کے ناقص انتظامات، ادويات کے غلط استعمال، سيوريج کا بوسيدہ اور ناکارہ نظام اور پينے کے پانی کے نظام ميں نقائص اور ديگر کئ عوامل شامل ہيں۔ يہ اور ديگر کئ جینيٹکس پر مبنی عوامل ہيں جن کی وجہ سے "برتھ ڈی فيکٹس" کے کيسز سامنے آ سکتے ہیں۔

اصل حقیقت يہ ہے کہ اس قسم کے اداريے لکھنے والے اور راۓ دينے والے لکھاری ايسا کوئ ثبوت فراہم نہیں کرتے جس سے يہ ثابت ہو کہ امريکہ اس بيماری کے حوالے سے قصوروار ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
http://www.facebook.com/pages/USUrduDig ... 320?v=wall
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: امریکہ نے وکی لیکس کے ذریغےانکشافات خود کرائے.

Post by چاند بابو »

فواد شاید تم نے میرا اوپر والا بیان غور سے نہیں پڑھا ہے،
اخبار نے یہ بات بالکل بے بنیاد نہیں کی بلکہ یہ ایک مطالعاتی سروے کے بعد کی جانے والی تحقیق کا نچوڑ ہے۔
اور یہ رپورٹ انوائرمنٹل ریسرچ اینڈ پبلک ہیلتھ نامی جریدے میں شائع ہو گی۔
اور اب تم نے سب کچھ ہی رد کر دیا۔دراصل یہاں جو بھی نفرت تم لوگوں کی خلاف موجود ہے۔
اس کی سب سے بڑی وجہ تمہاری یہی ہٹ دھرمی ہے کیونکہ تم لوگ اسے سچ کہتے ہو جسے تم سچ کہنا چاہتے ہو۔
اس کے علاوہ کوئی بات بھی چاہے وہ کتنی بھی سچی کیوں نا ہو تمہارے لئے صرف جھوٹ ہی ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
kaivrizvi
کارکن
کارکن
Posts: 23
Joined: Wed Sep 21, 2011 12:38 pm
جنس:: مرد

Re: امریکہ نے وکی لیکس کے ذریغےانکشافات خود کرائے.

Post by kaivrizvi »

بہت خوب یہ فتنہ اخبار تو بہت بڑی خبر لایا ہے۔
ویسے آج ہی میری اپنے آفس میں اپنے باس سے اسی معاملے میں گفت و شنید ہو رہی تھی۔
ان کا موقف بھی یہی تھا کہ اس ویب سائیٹ کا عظیم مقصد مسلم دنیا کے رہے سہے حالات بگاڑنا ہے۔
اور یہ سب امریکہ کا کیا دھرا ہے، اور اب دیگر لوگوں کی توجہ بھی اسی جانب ہو چلی ہے۔
دال میں کافی سارا کالا موجود ہے۔خاص طور پر ویب سائیٹ کی فنڈنگ اور اس کا بند یا ہیک نا ہونا۔
kaivrizvi
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: امریکہ نے وکی لیکس کے ذریغےانکشافات خود کرائے.

Post by چاند بابو »

ارے یار علی حیدر صاحب آپ کیا کر رہے ہیں مجھے سمجھ نہیں آ رہی ہے،
آپ میری ہی پوسٹ چوری کر کے یہاں لکھ رہے ہیں اور سارے کا سارا واقعہ ہی میرے والا دہرا دیا۔
یار کچھ تو خیال کرو، یہ دیکھو میری پوسٹ اور پھر اپنی پوسٹ دیکھنا اس میں کوئی ایک نقطے کا فرق بھی ہو تو بتا دینا میں درست کر دوں گا۔ :!:
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: امریکہ نے وکی لیکس کے ذریغےانکشافات خود کرائے.

Post by علی خان »

ماجد بھائی ان صاحب نے تمام پوسٹوں میں ایسا ہی کیا ہے. یہ بندہ بھی سپیم کی ایک قسم معلوم ہوتا ہے
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: امریکہ نے وکی لیکس کے ذریغےانکشافات خود کرائے.

Post by علی عامر »

ہو سکتا ہے ۔۔ لہزا اسے بلاک کیا جانا بہت ضروری ہے۔ be;a
Post Reply

Return to “سیاست”