دوسرا مصرع کیا ہے؟
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22225
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: دوسرا مصرع کیا ہے؟
[center]وفائے وعدہ نہیں وعدہء دگر بھی نہیں
وہ مجھ سے روٹھے تو تھے، لیکن اس قدر بھی نہیں[/center]
اگلا مصرع: خواب، ماضی, سراب، مستقبل
وہ مجھ سے روٹھے تو تھے، لیکن اس قدر بھی نہیں[/center]
اگلا مصرع: خواب، ماضی, سراب، مستقبل
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Re: دوسرا مصرع کیا ہے؟
[center]خواب، ماضی سراب، مستقبل
اور جو ہے وہ میری جان نہیں٬٬
اتنے تارے تھے رات لگتا تھا
كوئی میلہ ہے آسمان نہیں[/center]
اگلا مصرعہ
"اس کوبھی هم تیرے کوچے میں گزار آئے هیں"
اور جو ہے وہ میری جان نہیں٬٬
اتنے تارے تھے رات لگتا تھا
كوئی میلہ ہے آسمان نہیں[/center]
اگلا مصرعہ
"اس کوبھی هم تیرے کوچے میں گزار آئے هیں"
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: دوسرا مصرع کیا ہے؟
اُس کو بھی ہم ترے کوچے میں گزار آئے ہیں
زندگی میں وہ جو لمحہ تھا سنورنے والا
اگلا:
بھوکوں کی نظر میں بجلی ہے توپوں کے دہانے ٹھنڈےہیں
زندگی میں وہ جو لمحہ تھا سنورنے والا
اگلا:
بھوکوں کی نظر میں بجلی ہے توپوں کے دہانے ٹھنڈےہیں
Re: دوسرا مصرع کیا ہے؟
[center]بھوکوں کی نظر میں بجلی ہے توپوں کے دہانے ٹھنڈےہیں
"ہیں تو یہ ہمارے ہی حکمراں لیکن سارےگندےانڈے ہیں "[/center]
معذرت کیساتھ شعیب بھائی دوسرا مصرعہ میں نے خود لکھا ہے
"ہیں تو یہ ہمارے ہی حکمراں لیکن سارےگندےانڈے ہیں "[/center]
معذرت کیساتھ شعیب بھائی دوسرا مصرعہ میں نے خود لکھا ہے
-
- مشاق
- Posts: 3928
- Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
- جنس:: مرد
- Location: BOMBAY _ AL HIND
- Contact:
Re: دوسرا مصرع کیا ہے؟
[center]کیوں ہند کا زنداں کانپ رہا ہے گونج رہی ہیں تکبیریں
اکتائے ہیں شائد کچھ قیدی اور توڑ رہے ہیں زنجیریں
بھوکوں کی نظر میں بجلی ہے توپوں کے دہانے ٹھنڈْےہیں
تقدیر کے لب کو جنبش ہے، دم توڑ رہی ہیں تدبیریں
کیا ان کو خبر تھی سینوں سے جو خون چرایا کرتے تھے
اک روز اسی بے رنگی سے جھلکیں گی ہزاروں تصویریں
سنبھلوکہ و زنداں گونج اٹھا، جھپٹو کہ وہ قیدی چھوٹ گئے
اٹھو کہ وہ بیٹھیں دیواریں، دوڑو کہ وہ ٹوٹی زنجیریں
جوش ملیح آبادی[/center]
یاد رکھو تو دل کے پاس ہیں ہم
. . . . . . . . . . . . . . .
اکتائے ہیں شائد کچھ قیدی اور توڑ رہے ہیں زنجیریں
بھوکوں کی نظر میں بجلی ہے توپوں کے دہانے ٹھنڈْےہیں
تقدیر کے لب کو جنبش ہے، دم توڑ رہی ہیں تدبیریں
کیا ان کو خبر تھی سینوں سے جو خون چرایا کرتے تھے
اک روز اسی بے رنگی سے جھلکیں گی ہزاروں تصویریں
سنبھلوکہ و زنداں گونج اٹھا، جھپٹو کہ وہ قیدی چھوٹ گئے
اٹھو کہ وہ بیٹھیں دیواریں، دوڑو کہ وہ ٹوٹی زنجیریں
جوش ملیح آبادی[/center]
یاد رکھو تو دل کے پاس ہیں ہم
. . . . . . . . . . . . . . .
Re: دوسرا مصرع کیا ہے؟
[center]یاد رکھو تو دل کے پاس ہیں ہم
بھول جاؤ تو فاصلے بہت ہیں[/center]
اگلا مصرعہ
"اک تیرا دھیان سفر میں نہیں رکنے دیتا"
بھول جاؤ تو فاصلے بہت ہیں[/center]
اگلا مصرعہ
"اک تیرا دھیان سفر میں نہیں رکنے دیتا"
-
- مشاق
- Posts: 3928
- Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
- جنس:: مرد
- Location: BOMBAY _ AL HIND
- Contact:
Re: دوسرا مصرع کیا ہے؟
[center]جانے اس شخص کو کیسا ہنر آتا ہے
رات ہوتی ہے تو آنکھوں میں اُتر آتا ہے
تم تو کا نٹوں سے گھبرا کے پلٹ جاتےہو
عشق تو آگ کے دریا سے گزر جاتا ہے
تم نے کیا سوچ کے یہ پیڑ ہرے کاٹ دیے
پھول کے بعد تو شاخوں پہ ثمرآتا ہے
پو چھتے کیا ہو میرا حال مسیحا کی طرح
میرا دکھ تو میرے چہرے پہ نظر آتا ہے
اک تیرا دھیان سفر میں نہیں رکنے دیتا
یوں تو ہر گام پہ رستے میں شجر آتا ہے
مدت ہوئی' بچھڑے ہوئے پر اس کے باوجود
. . . . . . . .. .. . . . . . . . . . . .[/center]
رات ہوتی ہے تو آنکھوں میں اُتر آتا ہے
تم تو کا نٹوں سے گھبرا کے پلٹ جاتےہو
عشق تو آگ کے دریا سے گزر جاتا ہے
تم نے کیا سوچ کے یہ پیڑ ہرے کاٹ دیے
پھول کے بعد تو شاخوں پہ ثمرآتا ہے
پو چھتے کیا ہو میرا حال مسیحا کی طرح
میرا دکھ تو میرے چہرے پہ نظر آتا ہے
اک تیرا دھیان سفر میں نہیں رکنے دیتا
یوں تو ہر گام پہ رستے میں شجر آتا ہے
مدت ہوئی' بچھڑے ہوئے پر اس کے باوجود
. . . . . . . .. .. . . . . . . . . . . .[/center]
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: دوسرا مصرع کیا ہے؟
مدت ہوئی' بچھڑے ہوئے پر اس کے باوجود
. . . . . . . .. .. . . . . . . . . . . .
یہ تو نہیں ملا البتہ ایک اور ملا
مدت ہوئی ایک شخص کو بچھڑے ہوئے لیکن
آج تک میرے دل پہ ایک نشان باقی ہے
کیا یہ چلے گا ؟
. . . . . . . .. .. . . . . . . . . . . .
یہ تو نہیں ملا البتہ ایک اور ملا
مدت ہوئی ایک شخص کو بچھڑے ہوئے لیکن
آج تک میرے دل پہ ایک نشان باقی ہے
کیا یہ چلے گا ؟
-
- مشاق
- Posts: 3928
- Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
- جنس:: مرد
- Location: BOMBAY _ AL HIND
- Contact:
Re: دوسرا مصرع کیا ہے؟
آپ چلائیں تو چل سکتا ہے
. .مگر حضرت . . . آپ نے تو ایک نیا شعر ہی بنا ڈالا . . . مبارررررک
. .مگر حضرت . . . آپ نے تو ایک نیا شعر ہی بنا ڈالا . . . مبارررررک
Re: دوسرا مصرع کیا ہے؟
اگلا مصرعہ بھی چلا دیں جناب
-
- مشاق
- Posts: 3928
- Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
- جنس:: مرد
- Location: BOMBAY _ AL HIND
- Contact:
Re: دوسرا مصرع کیا ہے؟
جو حکم . . . .
مدت ہوئی' بچھڑے ہوئے پر اس کے باوجود
آنکھوں میں انتظار کا چہرہ ہے آج تک
عادت سی ہو گئی ہے مجھے انتظار کی.
. . . . . . . . . . . . . . .
مدت ہوئی' بچھڑے ہوئے پر اس کے باوجود
آنکھوں میں انتظار کا چہرہ ہے آج تک
عادت سی ہو گئی ہے مجھے انتظار کی.
. . . . . . . . . . . . . . .
Re: دوسرا مصرع کیا ہے؟
[center]عادت سی ہو گئی ہے مجھے انتظار کی.
صورت بگڑ گئی ہے دلِ بے قرار کی[/center]
اگلا مصرعہ
"یاں تک نہ دل آزارِ خلائق ہو کہ کوئی"
صورت بگڑ گئی ہے دلِ بے قرار کی[/center]
اگلا مصرعہ
"یاں تک نہ دل آزارِ خلائق ہو کہ کوئی"
-
- مشاق
- Posts: 3928
- Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
- جنس:: مرد
- Location: BOMBAY _ AL HIND
- Contact:
Re: دوسرا مصرع کیا ہے؟
[center]
یاں تک نہ دل آزارِ خلائق ہو کہ کوکئی
مَل کر لہو منھ سے صفِ محشر میں در آئے
اپنے من میں ڈوب کر' پاجا سراغ زندگی
[/center]
یاں تک نہ دل آزارِ خلائق ہو کہ کوکئی
مَل کر لہو منھ سے صفِ محشر میں در آئے
اپنے من میں ڈوب کر' پاجا سراغ زندگی
[/center]
Re: دوسرا مصرع کیا ہے؟
[center]اپنے من میں ڈوب کر پاجا سراغ زندگی
تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن اپنا تو بن[/center]
اگلا مصرعہ
"یہ دل کہ ہے سودائی فقط تیرے ہی در کا"
تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن اپنا تو بن[/center]
اگلا مصرعہ
"یہ دل کہ ہے سودائی فقط تیرے ہی در کا"
-
- مشاق
- Posts: 3928
- Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
- جنس:: مرد
- Location: BOMBAY _ AL HIND
- Contact:
Re: دوسرا مصرع کیا ہے؟
[center]یہ دل کہ ہے سودائی فقط تیرے ہی در کا
ورنہ یہاں چاہت کے تو دربار بہت تھے[/center]
. . . . . . . . . . . . . . . . .
مجھے ہے حکم اذاں، لا الہ الا اللہ
ورنہ یہاں چاہت کے تو دربار بہت تھے[/center]
. . . . . . . . . . . . . . . . .
مجھے ہے حکم اذاں، لا الہ الا اللہ
Re: دوسرا مصرع کیا ہے؟
[center]اگرچہ بت ہیں جماعت کی آستنیوں میں
مجھے ہے حکم اذاں، لا الہ الا اللہ[/center]
"چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے"
مجھے ہے حکم اذاں، لا الہ الا اللہ[/center]
"چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے"
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: دوسرا مصرع کیا ہے؟
گلوں میں رنگ بھرے، باد نو بہار چلے
چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے
اگلا:
جرات کی غزل جس نے سنی اس نے کہا واہ
چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے
اگلا:
جرات کی غزل جس نے سنی اس نے کہا واہ
-
- مشاق
- Posts: 3928
- Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
- جنس:: مرد
- Location: BOMBAY _ AL HIND
- Contact:
Re: دوسرا مصرع کیا ہے؟
[center]امشب کسی کاکل کی حکایات ہیں واللہ
کیا رات ہے، کیا رات ہے، کیا رات ہے واللہ
دل لوٹ لیا اس نے دکھا دست حنائی
کیا ہاتھ ہے، کیا ہاتھ ہے، کیا ہاتھ ہے واللہ
عالم ہے جوانی کا اور ابھرا ہوا سینہ
کیا گھات ہے، کیا گھات ہے، کیا گھات ہے واللہ
جرات کی غزل جس نے سنی اس نے کہا واہ
کیا بات ہے، کیا بات ہے، کیا بات ہے واللہ[/center]
اگلا مصرعہ :
ہم ادا کر نہ سکے شوق محبت کی نماز
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
کیا رات ہے، کیا رات ہے، کیا رات ہے واللہ
دل لوٹ لیا اس نے دکھا دست حنائی
کیا ہاتھ ہے، کیا ہاتھ ہے، کیا ہاتھ ہے واللہ
عالم ہے جوانی کا اور ابھرا ہوا سینہ
کیا گھات ہے، کیا گھات ہے، کیا گھات ہے واللہ
جرات کی غزل جس نے سنی اس نے کہا واہ
کیا بات ہے، کیا بات ہے، کیا بات ہے واللہ[/center]
اگلا مصرعہ :
ہم ادا کر نہ سکے شوق محبت کی نماز
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: دوسرا مصرع کیا ہے؟
ہم اد کر نہ سکے شوقِ محبت کی نماز
عمر جب بیت چلی' بات وضو تک پہنچی
اگلا:
اور فراز چاہییں کتنی محبتیں تجھے
........................................
عمر جب بیت چلی' بات وضو تک پہنچی
اگلا:
اور فراز چاہییں کتنی محبتیں تجھے
........................................
Re: دوسرا مصرع کیا ہے؟
[center]اور فراز چاہییں کتنی محبتیں تجھے
ماؤں نے تیرے نام پہ بچوں کا نام رکھ دیا[/center]
"لوگ محبت کرنے والے دیکھیں گے تصویر اپنی"
ماؤں نے تیرے نام پہ بچوں کا نام رکھ دیا[/center]
"لوگ محبت کرنے والے دیکھیں گے تصویر اپنی"