جج: کیا تم نے چوری کی واردات تنہا کی تھی۔
ملزم: (غمزدہ ہوکر)جی ہاں جناب! اس زمانے میں بھروسے کا آدمی کہاں ملتا ہے۔
-----------------------------------------------------------
ایک دوست:رات کو نیند نہ آئے تو کیا کرنا چاہئے؟۔
دوسرا دوست: نیند کا انتظار کرنے سے بہتر ہے
آدمی سوجائے۔
-------------------------------------------------------------
ماں:یہ تم دوا پی کر اچھل کود کیوں رہے ہو؟ ۔
بیٹا: دوا پینے سے پہلے اسے ہلانا بھول گیا تھا۔
------------------------------------------------------------
پہلا دوست: مجھے پچاس روپے ادھار چاہئے ۔۔۔۔۔
دوسرا دوست: مگر میرے پاس تو چالیس روپے ہیں۔۔۔۔۔
پہلا دوست: تو لائے چالیس روپے ہی دیدیجئے دس روپے آپ کے ذمہ ادھار ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
![Laughing :lol:](./images/smilies/emoticon-0136-giggle.gif)
-------------------------------------------------------------
لڑکا : بس اور لڑکی ایک جیسی ہوتی ہیں. ایک جاتی ہے تو دوسری آ جاتی ہے۔۔
لڑکی : رکشے اور لڑکے ایک جیسے ہوتے ہیں. ایک کو بلاؤ چار آ جاتے ہیں۔
-------------------------------------------------------------
باپ: جب کوئی بچہ شرارت کرتا ہے تو باپ کا ایک بال سفید ہو جاتا ہے۔
بیٹا:اب پتا چلا، دادا جان کے سارے بال کیوں سفید ہیں۔
-------------------------------------------------------------
ایک دوست: یار یہ قوالی والے قوالی کے وقت اپنے دونوں ہاتھ کانوں پر کیوں رکھ لیتے ہیں۔
دوسرا دوست: تاکہ اپنی آواز خود نہ سن سکیں۔
-------------------------------------------------------------