ویب ڈیزائن اور ڈویلپمینٹ کیا ہے؟

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
Post Reply
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

ویب ڈیزائن اور ڈویلپمینٹ کیا ہے؟

Post by یاسر عمران مرزا »

[center]Image[/center]

نوے کی دھائی میں سامنے آنے والا خیال یعنی ورلڈ وائڈ ویب آج اس قدر مشہور ہو چکا ہے کہ دنیا کہ چھوٹے سے چھوٹے کاروبار سے لے کر بڑے بڑے کارپوریٹ سائز کاروباروں کی ویب سائٹس موجود ہیں۔ محکمہ پولیس ہو یا محکہو انکم ٹیکس، ہسپتال ہو یا سکول، سیاسی شخصیات سے لے کر فنکاروں اور گلوکاروں تک ہر کوئی اپنی ویب سائٹ بنا کر انٹرنیٹ پر موجود دیگر ویب سائٹس کے جمگھٹے میں شامل کرتا جا رہا ہے۔ پھر خبروں کے لیے مخصوص ویب سائٹس، اشیاء بیچنے کے لیے ویب سائٹ، ذاتی اظہار خیال پر مبنی ویب سائٹ جسے بلاگ بھی کہا جاتا ہے۔ تاہم اسکی مزید کئی قسمیں بھی موجود ہیں۔یہی وجہ ہے کہ موجودہ دور میں ویب سائٹ بنانا یعنی ویب ڈویلپمینٹ ایک اہم پیشہ بن چکا ہے ۔ اس پیشے میں قدم رکھنے سے پہلے یہ ضروری ہے کہ ہم جانیں کہ ویب ڈویلپمینٹ ہے کیا؟ ویب ڈویلیپمینٹ سے مراد وہ تمام امور ہیں جو ایک ویب سائٹ کی تیاری کے دوران کیے جاتے ہیں۔ ان امور میں ویب سائٹ کا ڈیزائن بنانا، اس ڈیزائن کو انٹرنیٹ صارف کی نفسیات کے مطابق ڈھالنا، ویب سائٹ کے مواد کو بہتر بنانا، ویب سائٹ میں ڈائنامک فنکشنیلٹی ڈالنے کے لیے کسی کمپیوٹر پروگرامنگ لینگویج کو استعمال کرنا، ویب سرور سے متعلقہ سیٹنگ کرنا، ویب سائٹ کی سیکورٹی کا خیال رکھنا شامل ہیں۔

بنیادی طور پر ویب سائٹس کو دو زمروں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ سٹیٹیک ویب سائٹ اور ڈائنامک ویب سائٹ۔ سٹیٹیک ویب سائٹ ایسی ویب سائٹ کو کہتے ہیں جس کا مواد سرور پر رکھ دیا جاتا ہے اور سرور بغیر کسی تبدیلی کے اسی مواد کو کلائنٹ کمپیوٹر پر بھیج دیتا ہے۔ ایسی ویب سائٹس کی شکل وصورت اور ان کے مواد میں کبھی تبدیلی نہیں آتی، اور دنیا میں کہیں سے بھی دیکھنے پر وہ ایک جیسی شکل اور مواد کے ساتھ نظر آتی ہیں۔

دوسری طرف ڈائنامک ویب سائٹ سے مراد ایسی ویب سائٹ ہے جو پروگرامر کی بتائی ہوئی انسٹرکشن کے مطابق اپنی شکل و صورت اور مواد میں تبدیلی کرے۔ مختلف اوقات میں مختلف مواد پیش کرنے کی صلاحیت رکھے۔ صارف سے معلومات وصول کرے اور ان کو پراسیس کرنے کے بعد نتائج پیش کرے۔ تاہم اس ویب سائٹ کی ساری فنکشنیلٹی بذریعہ کمپیوٹر پروگرامنگ لینگویج پہلے سے متعین کردہ ہوتی ہے۔ ڈائنامک ویب سائٹ ایک یا کئی ڈائنامک صفحات پر مشتمل ہوتی ہے۔ ہر صفحہ ایک مخصوص پروگرامنگ لینگویج میں لکھا جاتا ہے اور اسے سرور پر رکھ دیا جاتا ہے۔ اور صارف کے کھولنے پر یہ ویب سرور اس صفحے پر موجود پروگرام کو چلا کر فقط نتائج صارف کو پیش کر دیتا ہے۔ڈائنامک ویب سائٹ کے لیے ڈیٹا بیس، یعنی ڈیٹا کو محفوظ کرنے والی ٹیکنالوجی بھی ضروری ہوتی ہے۔ڈائنامک ویب صفحات بنانے کے لیے مختلف پروگرامنگ لینگویج یا سکرپٹنگ لینگویج استعمال کی جاتی ہیں۔ بعض کو ویب سرور پر استعمال کیا جاتا ہے اور بعض کو کلائنٹ کے کمپیوٹر پر۔

کلائنٹ سائیڈ کوڈنگ کے لیے استعمال ہونے والی زبانیں

اجیکس، جاوا سکرپٹ، فلیش، مائکروسافٹ سلور لائٹ، رئیل سٹوڈیو، ایچ ٹی ایم ایل فائیو اور سی ایس ایس تھری


سرور سائیڈ کوڈنگ کے لیے استعمال ہونے والی زبانیں

اے ایس پی، سی ایس پی، کولڈ فیوژن، سی جی آئی اور پرل، گرووی پروگرامنگ لینگویج، جاوا، لوٹس ڈومینو، پی ایچ پی، پائتھون، رئیل سٹوڈیو ویب آیڈیشن، روبی، سمال ٹاک، ایس ایس جے ایس، ویب سفئیر، ڈاٹ نیٹ

ویب ڈویلپمینٹ کے لیے استعمال ہونے والی ڈیٹا بیس

اپاچی، ڈی بی ٹو، فائر بڑڈ، مائکروسافٹ سیکول سرور، مائی سیکول، اوریکل، پوسٹ گری سیکول، ایس کیو لائٹ، سائبیس

ویب ڈویلپمینٹ کے لیے استعمال ہونے والے چند سافٹ وئر

اگر ایڈوبی سسٹمز کو ویب ڈیزائن اور ڈویلپمینٹ کے متعلقہ سافٹ وئر بنانے والی سب سے بڑی کمپنی کہا جائے تو یہ غلط نہ ہو گا کیوں کہ ڈویلپرز کی ایک بڑی تعداد ایڈوبی پراڈکٹس استعمال کرتی ہے۔ چند لازم و ملزوم سافٹ وئرز میں ڈریم ویور، فوٹو شاپ، فلیش، ایڈوبی السٹریٹر اور فائر ورکس شامل ہیں۔ مائکروسافٹ کارپوریشن بھی اس سلسلے میں سافٹ وئر ایک عرصے سے بنا رہا ہے تاہم ویب ڈیزائننگ اور اینیمیشن کے شعبے میں یہ ایک بڑی پراڈکٹ لانے سے قاصر رہا ہے۔ جبکہ ویب ڈویلپمینٹ سے متعلقہ پراڈکٹس میں ویثول سٹوڈیو جو کہ ڈاٹ نیٹ ٹیکنالوجی سے متعلقہ ڈویلپمینٹ میں مدد دیتا ہے ایک زبردست اور پسندیدہ سافٹ وئر ہے۔ اس کے علاوہ پراڈکٹس میں ایکسپریشن ویب، ایکسپریشن بلینڈ، ایکسپریشن ڈیزائن اور ایکسپریشن انکوڈر شامل ہیں۔

ویب ڈویلپمینٹ کی شروعات کیسے کریں

ویب ڈویلپمینٹ کی شروعات کرنے کے لیے آپ کو سب سے ابتدائی چیز یعنی ایچ ٹی ایم ایل زبان سیکھنی ہو گی۔ اس زبان کی ویب ڈویلپمینٹ میں اہمیت ابھی تک برقرار ہے ۔ ایچ ٹی ایم ایل پڑھنا شروع کیجیے اور اس کے تمام ٹیگز سے واقفیت حاصل کیجیے۔کسی مخصوص حصہ کو فقط اس لیے ترک نہ کیجیے کہ اس کی اہمیت کم یا زیادہ ہے۔ آپ نے ایچ ٹی ایم ایل اس لیے نہیں سیکھنی کہ آپ نے اپنی ویب سائٹ بنانی ہے بلکہ اس لیے سیکھنی ہے کہ پہلے سے بنی ویب سائٹس کا کوڈ دیکھ کر اس میں تبدیلیاں کرنی ہیں۔ اس لیے آپکو اس کے تمام اسرار و رموز سے واقفیت حاصل کرنی ہے۔ ایچ ٹی ایم ایل سیکھنے کے بعد جاوا سکرپٹ سیکھنا شروع کریں، پھر سی ایس ایس میں مہارت حاصل کریں اور نہ صرف کوڈنگ کو پڑھیں بلکہ خود سے لکھ کر تجربات کر کے دیکھیں۔ یہ بنیادی چیزیں آپکو سٹیٹک ویب سائٹ کی آخری حدود تک لے جائیں گی۔ جس کے بعد ڈائنامک ویب سائٹس کی شروعات ہوتی ہے۔ جس کے لیے آپکو کسی ایک لائن کو پکڑ کر اس میں مہارت حاصل کرنی ہو گی۔

اے ایس پی، وی بی سکرپٹ، سیکول سرور، ڈاٹ نیٹ، ایکسپریشن ویب پراڈکٹس، شئر پوائنٹ سرور

پی ایچ پی، جاوا سکرپٹ، مائی سیکول، ایڈوبی ڈریم ویور، فلیش، فوٹو شاپ، اور اپاچی ویب سرور، کانٹینٹ مینجمینٹ سسٹم

کولڈ فیوژن، مائی سیکول

جاوا، جے ڈی بی سی، اوریکل یا مائی سیکول


آپ ان میں سے کسی بھی لائن میں مکمل مہارت کے لیے شروعات کر سکتے ہیں۔ جب آپ ایک لائن پر مکمل عبور حاصل کر لیں تو دیگر لائنوں میں مہارت حاصل کرنا آپ کے لیے چنداں مشکل نہیں ہو گا۔ آج کل کانٹینٹ مینجمینٹ سسٹم جیسے جملہ، ورڈ پریس، ڈروپال اور پی ایچ پی بی بی وغیرہ بہت اہمیت اختیار کر چکے ہیں لیکن یاد رکھیں ان تک پہنچنے کے لیے آپکو اوپر دی گئی لائنوں میں سے کسی ایک کو پار کرنا ہو گا جس کے بعد ہی آپ کانٹینٹ مینجمینٹ سسٹم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ویب ڈویلپمینٹ کے لیے سب سے عمدہ معلوماتی ویب سائٹ ڈبلیو تھری سکولز کی ہے۔ یہاں آپ کو زیادہ تر ٹیکنالوجیز کے ٹیوٹوریل اور مدد مل جائے گی.


ڈبلیو تھری سکولز کی ویب سائٹ
http://www.w3schools.com/default.asp

میرے بلاگ پر یہ پوسٹ
http://wp.me/pahTj-1wv
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ویب ڈیزائن اور ڈویلپمینٹ کیا ہے؟

Post by عتیق »

:clap: :clap: :clap:



ماشاء اللہ اچھی اور بہترین معلومات شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ اللہ آپ کے مزید ترقی سے ہم کنار کرے اور مزید معلومات فراہم کرنے کی توفیق بھی نصیب کرے.
آمین
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: ویب ڈیزائن اور ڈویلپمینٹ کیا ہے؟

Post by علی عامر »

جزاک اللہ بھائی،

آسان زبان میں‌مفید معلومات سے آگاہی پر ممنون ہوں. شکریہ،
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: ویب ڈیزائن اور ڈویلپمینٹ کیا ہے؟

Post by یاسر عمران مرزا »

علی عامر بھائی اور عتیق بھائی، پسند کرنے کا شکریہ

جزاک اللہ
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: ویب ڈیزائن اور ڈویلپمینٹ کیا ہے؟

Post by نورمحمد »

بہترین معلومات ہیں یاسر بھائ . . . بہت بہت شکریہ
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ویب ڈیزائن اور ڈویلپمینٹ کیا ہے؟

Post by محمد شعیب »

بہت شکریہ یاسر صاحب
انتہائی مفید پوسٹ ہے. اگر اجازت ہو تو آپ کے نام کے ساتھ اسے کہیں اور شئر کر سکتا ہوں؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ویب ڈیزائن اور ڈویلپمینٹ کیا ہے؟

Post by چاند بابو »

بہت خوب یاسر عمران بھیا نہایت اچھا مضمون شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ویب ڈیزائن اور ڈویلپمینٹ کیا ہے؟

Post by شازل »

بہت معلوماتی پوسٹ ہے
بہت شکریہ
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: ویب ڈیزائن اور ڈویلپمینٹ کیا ہے؟

Post by یاسر عمران مرزا »

سب کا پسند کرنے کا شکریہ

اور شعیب بھائی، آپ بالکل شئر کرسکتے ہیں میرے نام کے ساتھ
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ویب ڈیزائن اور ڈویلپمینٹ کیا ہے؟

Post by اضواء »

مفید اور جدید تحریر پئش کرنے پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”