متأثر کن شخصیت اور اخلاقیات کی اہمیت

مہکتی باتیں، اقوال زریں کا مجموعہ
Post Reply
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

متأثر کن شخصیت اور اخلاقیات کی اہمیت

Post by یاسر عمران مرزا »

کہتے ہیں ایک بچے نے کچھوا پال رکھا تھا، اُسے سارا دن کھلاتا پلاتا اور اُسکے ساتھ کھیلتا تھا۔ سردیوں کی ایک یخ بستہ شام کو بچے نے اپنے کچھوے سے کھیلنا چاہا مگر کچھوا سردی سے بچنے اور اپنے آپ کو گرم رکھنے کیلئے اپنے خول میں چُھپا ہوا تھا۔

بچے نے کچھوے کو خول سے باہر آنے پر آمادہ کرنے کی بُہت کوشش کی مگر بے سود۔ جھلاہٹ میں اُس نے ڈنڈا اُٹھا کر کچھوے کی پٹائی بھی کر ڈالی مگر کوئی نتیجہ نہ نکلا۔ بچے نے چیخ چیخ کر کچھوے کو باہر نکنے پر راضی کرنا چاہامگر کچھوا سہم کر اپنے خول میں اور زیادہ دُبکا رہا۔

بچے کا باپ کمرے میں داخل ہوا تو بچہ غصے سے تلملا رہا تھا۔

باپ نے بچے سے پوچھا؛ بیٹے کیا بات ہے؟

بچے نے اپنا اور کچھوے کا سارا قصہ باپ کو کہہ سُنایا، باپ نے مُسکراتے ہوتے بچے کا ہاتھ تھاما اور بولا اِسے چھوڑو اور میرے ساتھ آؤ۔ بچے کا ہاتھ پکڑے باپ اُسے آتشدان کی طرف لے گیا، آگ جلائی اور حرارت کے پاس ہی بیٹھ کر بچے سے باتیں کرنے لگ گیا۔ تھوڑی ہی دیر گُزری تھی کہ کچھوا بھی حرارت لینے کیلئے آہستہ آہستہ اُن کے پاس آ گیا۔ باپ نے مُسکرا کر بچے کی طرف دیکھا جو کچھوے کو دیکھ کر خوش ہو رہا تھا۔

باپ نے بچے کو مُخاطب کرتے ہوئے کہا: بیٹے انسان بھی کچھوے کی طرح ہی ہوتے ہیں۔ اگر تم چاہتے ہو کہ وہ اپنے خول اُتار کر تمہارے ساتھ کھلے دِل سے ملیں تو اُنہیں اپنی مُحبت کی حرارت پہنچایا کرو، ناکہ اُنہیں ڈنڈے کے زور پر یا اپنا حُکم چلا کر۔

پُر کشش اور جادوئی شخصیت والے لوگوں کے پوشیدہ رازوں میں سے ایک راز یہ بھی ہے کہ وہ:

زندگی میں لوگوں کو اپنی مُحبت کی حِدت اور اپنے جذبات کی گرمی پہنچا کر اُنہیں اپنا گرویدہ بناتے ہیں، اُن کی تعریف و تحسین اور قدر سے اُن کے دِلوں میں اپنے لئے پیار اور چاہت کے جذبات پیدا کرتے ہیں اور پھر اِنہی جذبات کے بل بوتے پر اُن پر اور اُنکے دِلوں پر حکومتیں کرتے ہیں۔

اور انسانی مخلوق تو ہے ہی ایسی کہ کوئی بھی اُسکے دِل میں گھر نہیں کر سکتا سوائے اِس کے کہ اُس کے ساتھ جذبات کی گرمجوشی، سچے دِل اور روح کی پاکیزگی کے ساتھ مِلا جائے۔

حبیبنا و رسولنا سرکارِ دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے دلوں کو جیتنے کی حسرت رکھنے والوں کو احساس، اخلاق اور جذبات کی اہمیت ایسے ارشاد فرمائی ہے:

عن أبي ھریرہ رضي اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم:

إنكم لن تسعوا الناس بأموالكم ولكن يسعھم منكم بسط الوجہ وحسن الخلق

اِس حدیث مبارک کا ترجمہ کُچھ یوں ہے: ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:


تم لوگوں کو اپنے کثرتِ مال کے ذریعے مسخر نہیں کرسکو گے۔ ہاں وہ ان سے مسخر ہوں گے جو ان سے خوشیاں بانٹے گا اور حسنِ خلق کا مظاہرہ کرے گا۔



از محمد سلیم/شانتو -چائنا
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: متأثر کن شخصیت اور اخلاقیات کی اہمیت

Post by علی عامر »

جزاک اللہ۔

بہت خوب۔ r:o:s:e
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: متأثر کن شخصیت اور اخلاقیات کی اہمیت

Post by اعجازالحسینی »

بہت خوب ۔اچھی شئیرنگ کا شکریہ بھیا
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: متأثر کن شخصیت اور اخلاقیات کی اہمیت

Post by یاسر عمران مرزا »

پسند کرنے کا شکریہ برادران.........
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: متأثر کن شخصیت اور اخلاقیات کی اہمیت

Post by عبیداللہ عبید »

یقینا محبت اورخوش خلقی بہترین ہتھیار اور آلات ہیں
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: متأثر کن شخصیت اور اخلاقیات کی اہمیت

Post by یاسر عمران مرزا »

پسند کرنے کا شکریہ برادران......
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: متأثر کن شخصیت اور اخلاقیات کی اہمیت

Post by نورمحمد »

v;g v;g
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: متأثر کن شخصیت اور اخلاقیات کی اہمیت

Post by یاسر عمران مرزا »

شکریہ نور محمد بھائی....
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: متأثر کن شخصیت اور اخلاقیات کی اہمیت

Post by بلال احمد »

یاسر بھائی نہایت عمدہ شیئرنگ کیلئے شکریہ. ;fl;ow;er; ;fl;ow;er; ;fl;ow;er; ;fl;ow;er; ;fl;ow;er; ;fl;ow;er;
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “باتوں سے خوشبو آئے”