ورڈ پریس کی لوکل ویب سرور پر انسٹالیشن

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
Post Reply
فہیم
دوست
Posts: 216
Joined: Tue Aug 11, 2009 10:54 am

ورڈ پریس کی لوکل ویب سرور پر انسٹالیشن

Post by فہیم »

لوکل ویب سرور کو درست طریقے سے انسٹال اور کنفیگر کر لینے کے بعد اب آپ اس پر ویب سائٹس، فورمز اور بلاگز وغیرہ چلا سکتے ہیں۔ آئیے ہم اس پر ورڈ پریس انسٹال کرتے ہیں۔
http://wordpress.org سے ورڈ پریس کا تازہ ترین ورژن ڈائون لوڈ کر لیجیے۔ ڈائون لوڈ کر لینے کے بعد اسے ایکسٹریکٹ کر لیجیے۔ ورڈ پریس کے فولڈر کو سی ڈرائیو میں موجود innetpub کے فولڈر میں موجود wwwroot کے فولڈر میں کاپی کر دیجیے۔ ورڈ پریس کی انسٹالیشن شروع کرنے سے پہلے ہمیں اس کے لیے ایک ڈیٹا بیس بنانا ہو گا۔ اسٹارٹ مینو میں سے مائی ایس کیو ایل کمانڈ لائن کلائنٹ کو اوپن کر لیجیے۔ اسے رن کرتے ہی یہ آپ سے پاس ورڈ مانگے گا۔ پاس ورڈ ٹائپ کر کے انٹر پریس کر دیجیے۔ اب آپ اس کی مدد سے ورڈ پریس کے لیے ڈیٹا بیس بنا سکتے ہیں۔ جیسا کہ آپ اسکرین شاٹ میں دیکھ سکتے ہیں ہم ورڈ پریس کے لیے wp کے نام سے ایک ڈیٹا بیس بنا رہے ہیں۔
Image
اس کے لیے ہم نے درج ذیل کمانڈ یہاں ٹائپ کی ہے:
create database wp;
ڈیٹا بیس بنا لینے کے بعد اب ہم ورڈ پریس کی انسٹالیشن شروع کر سکتے ہیں۔ ٹرپل ڈبلیو روٹ کے فولڈر میں ورڈ پریس کا فولڈر کاپی کرنے کے بعد برائوزر میں درج ذیل یو آر ایل ٹائپ کر کے اس کی انسٹالیشن کا آغاز کیجیے:
http://localhost/wp
یاد رکھیے کہ جس نام سے آپ نے ورڈ پریس کا فولڈر بنایا ہو وہی نام یہاں لوکل ہوسٹ کے بعد ٹائپ کرنا ہے۔ جیسے ہم نے ’’ڈبلیو پی‘‘ کے نام سے فولڈر بنایا تو ایڈریس میں یہی لکھا ہے۔
مزید کام آگے بڑھانے سے پہلے ایک اور ضروری کام باقی ہے اور وہ ہے ڈیفالٹ کونٹینٹ پیج کا انتخاب۔ index.php کو ہم اپنے ڈیفالٹ کونٹینٹ پیج کے طور پر سب سے اوپر رکھیں گے۔ تاکہ ورڈ پریس کی ڈائریکٹری کو کھولیں تو وہ خود بخود انڈیکس فائل کو کھول لے۔ بصورتِ دیگر آپ کو یو آر ایل میں index.php کو بھی شامل کرنا پڑے گا۔ اسے منتخب کرنے کے لیے مائی کمپیوٹر کے آئی کن پر رائٹ کلک کرتے ہوئے مینج پر کلک کریں۔ کمپیوٹر منیجمنٹ کی ونڈو کھل جائے گی۔ اس میں Internet Information Services کے ساتھ موجود پلس کے نشان پر کلک کریں تو اس کے ذیلی آپشنز ظاہر ہو جائیں گے۔ ان میں سے Web sites اس کے بعد Default Web site کے آپشنز بھی اسی طرح کھول لیں۔ اب یہاں ورڈ پریس کے فولڈر پر رائٹ کلک کر اس کی پراپرٹیز میں آجائیں۔ پراپرٹیز کی ایپلٹ میں Documents کے ٹیب کا انتخاب کریں۔ Enable default content page میں index.php کو شامل کرنے کے بعد اسے سب move up کے بٹن کی مدد سے سب سے اوپر پہنچا دیں۔
Image
اب ہم انسٹالیشن کے مرحلے کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔
http://localhost/wp کھولنے پر کہا جا رہا ہے کہ ہمیں wp-config.php فائل بنانی ہو گی۔
Image
اس فائل میں ڈیٹا بیس کے یوزر کے حوالے سے تفصیلات ہوتی ہیں۔ Create a Configuration File کے بٹن پر کلک دیں۔ اگلے صفحے پر بتایا جا رہا ہے کہ انسٹالیشن کے دوران ہمیں کیا کیا تفصیلات درکار ہوں گی۔ جس میں ڈیٹا بیس نیم، ڈیٹا بیس یوزر نیم اور پاس ورڈ وغیرہ شامل ہیں۔ Let’s go! کے بٹن پر کلک کر انسٹالیشن آگے بڑھائیے۔
Image
اگلے صفحے پر ایک فارم سامنے آجائے گا۔ ڈیٹا بیس نیم کی فیلڈ میں آپ نے جس نام سے ڈیٹا بیس بنایا ہو وہ لکھیں۔ جبکہ مائی ایس کیو ایل کی انسٹالیشن میں آپ نے ڈیٹا بیس کا جو یوزر بنایا تھا وہ اور اس کا پاس ورڈ بھی یہاں آپ کو دینا ہو گا۔ جیسا کہ ہم نے یوزر روٹ اور اس کا پاس ورڈ روٹ منتخب کیا تھا تو وہ یہاں ٹائپ کر دیا ہے۔ جبکہ ڈیٹا بیس ہوسٹ localhost ہی رہے گا اور ٹیبل پریفکس کو بھی تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں۔ یعنی تمام فارم کامیابی سے بھرنے کے بعد Submit کے بٹن پر کلک کر دیجیے۔
Image
اگلے صفحے پر بتایا جا رہا ہے کہ ورڈ پریس انسٹالیشن کے لیے بالکل تیار ہے۔ Run the install کے بٹن پر کلک کر دیجیے۔
Image
ورڈ پریس کی انسٹالیشن کے لیے اگلے صفحے پر ہمیں بلاگ کے لیے ٹائٹل کا انتخاب کرنا ہے ساتھ میں ای میل ایڈریس بھی دینا ہو گا۔
Image
لیجیے ورڈ پریس کی انسٹالیشن مکمل ہوئی۔ گلے مرحلے پر آپ کو ایڈمن کا پاس ورڈ دیا جا رہا ہے۔ اسے احتیاط کے ساتھ کاپی کر لیں کیونکہ ورڈ پریس کے ایڈمن پینل میں داخل ہونے کے لیے آپ کو یہ پاس ورڈ فراہم کرنا ہو گا
Image
Log in کے بٹن پر کلک کیجیے۔ آپ سے یوزر نیم اور پاس ورڈ طلب کیا جائے گا۔
Image
جو کہ درست فراہم کرتے ہی آپ اپنے بلاگ کے ایڈمن پینل میں پہنچ جائیں گے۔
لیجیے.... آپ کا بلاگ کامیابی سے انسٹال ہو چکا ہے۔ اپنا بلاگ دیکھنے کے لیے http://localhost/wp پر جائیے۔ اب کی بار بلاگ کا ہوم پیج آپ کے سامنے ہو گا۔
Image
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ورڈ پریس کی لوکل ویب سرور پر انسٹالیشن

Post by چاند بابو »

بہت خوب فہیم بھیا،
مجھے سمجھ نہیں آئی،
ایک طرف تو آپ اتنے اچھے ٹوٹیوریل لکھتے ہو۔
لکھتے ہو یا شئیر کرتے ہو بات ایک ہی ہے اگر آپ کو سمجھ آتی ہے تو تب ہی آپ یہاں لے کر آتے ہو۔
اور دوسری طرف یہ ظاہر کرتے ہو کہ آپ کو کچھ بھی معلوم نہیں اس بارے میں۔
آخر یہ معاملہ کیا ہے، کیا میرا امتحان لینا مقصود ہے یا کوئی اور معاملہ ہے۔
بہرحال کچھ بھی ہے لیکن خدا کے لئے میرا مزید امتحان نا لو کیونکہ میں آپ کے ہاتھوں فیل نہیں ہونا چاہتا ہوں۔
کہ اردونامہ پر جو بھرم بنا ہوا ہے وہ بنا ہی رہے تو اچھا ہے وگرنہ آپ ہرجگہ ڈھنڈورا پیٹ دو گے کہ مجھے آتا جاتا کچھ نہیں اور ایویں ہی کان کھاتا رہتا ہوں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
فہیم
دوست
Posts: 216
Joined: Tue Aug 11, 2009 10:54 am

Re: ورڈ پریس کی لوکل ویب سرور پر انسٹالیشن

Post by فہیم »

چاند بھائی یہ تو میں کر لیتا ہوں. لیکن سٹائل شیٹ کی ترمیم کرنا مجھے واقعی نہیں آتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ورڈ پریس کی لوکل ویب سرور پر انسٹالیشن

Post by چاند بابو »

اشکے بھئی اشکے، اتنا مشکل مشکل کام کر لیتے ہو اور آسان سا کام نہیں آتا۔
میں نہیں مانتا، لیکن اگر پھر بھی یہ حقیقت ہے تو آپ کے تو کان پکڑوا دینا چاہئں کہ آپ کو اتنا آسان کام نہیں آتا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
فہیم
دوست
Posts: 216
Joined: Tue Aug 11, 2009 10:54 am

Re: ورڈ پریس کی لوکل ویب سرور پر انسٹالیشن

Post by فہیم »

چاند بابو wrote:اشکے بھئی اشکے، اتنا مشکل مشکل کام کر لیتے ہو اور آسان سا کام نہیں آتا۔
میں نہیں مانتا، لیکن اگر پھر بھی یہ حقیقت ہے تو آپ کے تو کان پکڑوا دینا چاہئں کہ آپ کو اتنا آسان کام نہیں آتا ہے۔
یہ تو بالکل مشکل نہیں ہے :lol:
اچھا شام کو ٹیم ویور سے آپ مجھے سمجھانا ؟
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”