زندگی اور موت کی کشمکش… مختلف لوگوں کی نظر میں

مہکتی باتیں، اقوال زریں کا مجموعہ
Post Reply
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

زندگی اور موت کی کشمکش… مختلف لوگوں کی نظر میں

Post by نورمحمد »


#زندگی کمپیوٹر کی وہ فائل ہے جو ایک ناایک دن ضرور ڈیلیٹ ہوجائے گی ۔ (کمپیوٹر آپریٹر )

#زندگی کا کھلاڑی ایک ناایک دن ضرور عزرائیل کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو گا۔ (کرکٹ پلیئر)

#زندگی وہ فون لائن ہے جو ایک ناایک دن ضرور کٹ جائے گی ۔ ( ٹیلی فون آپریٹر)

#زندگی وہ بال ہیں جنہیں موت کا استرا ایک ناایک دن ضرور کاٹ دے گا۔ (ہیئر ڈریسر)

#زندگی وہ کرنٹ ہے جس کا فیوز ایک نہ ایک ضرور اڑ جائے گا۔ ( الیکٹریشن)

#زندگی وہ جوتا ہے جو ایک ناایک دن ضرور پھٹ جائے گا۔ (شو میکر )

#زندگی وہ موٹر ہے جو کسی وقت بھی جل سکتی ہے ۔ (مکینیکل انجینئر )

#زندگی وہ ٹیسٹ میچ ہے جو ایک نا ایک دن ختم ہو جائے گا۔ (کوچ )

#زندگی کرکٹ کی وہ اننگ ہے جسے موت کی گیند کسی بھی وقت ختم کر سکتی ہے۔ (بیٹسمین)

#زندگی وہ کبوتر ہے جسے موت کی بلی کسی بھی وقت جھپٹ لے گی ۔ ( کبوتر باز )

#زندگی وہ گاڑی ہے جس کا چالان موت کا انسپکٹر ضرور کرے گا ۔ (ڈرائیور)

#زندگی وہ پتہ ہے جسے موت کی آندھی اڑا لے جائے گی ۔ (مالی)
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: زندگی اور موت کی کشمکش… مختلف لوگوں کی نظر میں

Post by چاند بابو »

بہت خوب نور محمد بھیا کافی دلچسپ تبصرے ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “باتوں سے خوشبو آئے”