ایف آئی اے نے حامد سعید کاظمی کے فارن کرنسی کھاتے منجمد کر د

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

ایف آئی اے نے حامد سعید کاظمی کے فارن کرنسی کھاتے منجمد کر د

Post by اعجازالحسینی »

سعودی حکومت نے پاکستانی حج مشن کا اکاﺅنٹ‘ ایف آئی اے نے حامد سعید کاظمی کے فارن کرنسی کھاتے منجمد کر دیئے

جدہ + اسلام آباد (مانیٹرنگ نیوز + ایجنسیاں) سعودی حکومت نے پاکستانی حج مشن کو دی جانے والی وارننگ پر عملدرآمد نہ ہونے پر پاکستانی حج مشن کا اکاونٹ منجمد کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی حکام نے یکم محرم الحرام کو سعودی عرب میں پاکستانی قونصلیٹ اور حج مشن کو متنبیہ کیا تھا کہ وہ جدہ میں موجود بنک میں پانچ کروڑ ریال موجود ہے انہیں 30 محرم تک پاکستانی حجاج کرام کو سہولیات فراہم کرنے والی کمپنیوں کی ادائیگی کی مد میں نکال لیا جائے ورنہ سعودی حکومت اس اکاونٹ کو منجمد کر دے گی۔ ذرائع کے مطابق سعودی حکومت کی اس وارننگ کو پاکستانی قونصلیٹ اور حج مشن نے سنجیدہ نہیں لیا جس کی بڑی وجہ حج میں کرپشن کے حوالے سے جاری تحقیقات تھیں جس کی وجہ سے پاکستانی حکام نے سعودی حکومت کی اس وارننگ پر عدم دلچسپی ظاہر کی جس پر سعودی حکومت نے دی جانے والی ڈیڈ لائن مکمل ہونے کے بعد پاکستانی حج مشن کے اکاونٹ منجمد کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی حجاج مشن نے اس اکاونٹ کے ذریعے 210 حج کمپنیوں کو چار کروڑ ریال سے زائد رقم کی ادائیگی کرنا تھی‘ متاثرہ پارٹیوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دریں اثناءحج کرپشن سکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کے فارن کرنسی اکاونٹس کا سراغ لگا کر انہیں منجمد کر دیا ہے۔ ذرائع نے تحقیقات کے حوالے سے انکشاف کیا کہ حامد سعید کاظمی کے ملتان کے کئی بنکوں میں فارن کرنسی اکاونٹس ہیں جن میں ہزاروں پاونڈ اور ڈالر پڑے ہوئے ہیں۔ حامد سعید کاظمی نے پہلے اپنے ان اکاونٹس سے انکار کر دیا تھا تاہم ایف آئی اے کے فرانزک ماہرین اور سٹیٹ بنک کی معاونت سے ان اکاونٹس کا پتہ لگا کر منجمد کر دیا۔ حامد سعید کاظمی نے بھی اپنے ان اکاونٹس کی تصدیق کی ہے۔ ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے سٹیٹ بنک کو خط لکھا ہے جس میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور شگفتہ جمانی اور دیگر افراد کے اکاونٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ابھی تک سعودی عرب میں تحقیقات کر رہے ہیں۔ کیس کا اہم ملزم احمد فیض ابھی تک مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے ریڈ نوٹسز کے باوجود کوئی سراغ نہیں ملا۔ تحقیقاتی ٹیم نے سعودی عرب میں حجاج کے لئے رہائشی انتظامات میں گھپلوں اور ٹریول ایجنٹس کی مبینہ ملی بھگت کے دستاویزی ثبوت حاصل کر لئے ہیں۔ حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ پاونڈ سٹرلنگ کا اکاونٹ بھائی کے بچوں کے لئے اپنے نام پر کھلوایا تھا۔ آن لائن کے مطابق رکن قومی اسمبلی حامد سعید کاظمی نے کہا کہ فارن اکاونٹس میرے وزیر بننے سے پہلے کے ہیں۔ ایف آئی اے نے اکاونٹس منجمد کرنے کی بات کی ہے تو اسے چاہئے کہ وہ یہ بھی میڈیا کو بتائے کہ یہ اکاونٹس کب کھلے تھے اور ان میں کتنی رقم ہے۔ پوری صورتحال واضح کریں اکاونٹس منجمد کرنے کے حوالے سے میری کردار کشی کی جا رہی ہے‘ میری ساکھ کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے‘ آج اہم پریس کانفرنس کر کے بہت سی چیزیں منظر عام پر لاوں گا اور اہم انکشافات بھی ہوں گے۔ اکاونٹس میں کروڑوں روپے نہیں ہیں۔
نوائے وقت
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: ایف آئی اے نے حامد سعید کاظمی کے فارن کرنسی کھاتے منجمد

Post by نورمحمد »

خبر کی شیئرنگ کے لئے شکریہ
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: ایف آئی اے نے حامد سعید کاظمی کے فارن کرنسی کھاتے منجمد

Post by اعجازالحسینی »

آپکا بھی شکریہ
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ایف آئی اے نے حامد سعید کاظمی کے فارن کرنسی کھاتے منجمد

Post by چاند بابو »

کاظمی صاحب کو اچھا خاصا وقت دے تو دیا گیا ہے،
انہیں چاہئے تھا کہ یہ رقوم اپنے سوئٹیزرلینڈ کے اکاونٹ میں منتقل کرلیتے۔
خیر انہیں میرے مشوروں کی ضرورت نہیں انہوں نے اصل مال منتقل کر لیا ہو گا۔
اب تویہ صرف اتنی رقم ہو گی جو ان کی ڈیوڑھی میں جھاڑودینے سے بھی اکٹھی ہو سکتی ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: ایف آئی اے نے حامد سعید کاظمی کے فارن کرنسی کھاتے منجمد

Post by یاسر عمران مرزا »

ہا ہا ہا، چاند بھیا خوب کہی

خیر. پھر بھی سعودی حکومت کا اقدام بہتر ہے، سعودی عرب میں انصاف کا بول بالا پاکستان سے قدرے بہتر ، بلکہ بہت بہتر ہے.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ایف آئی اے نے حامد سعید کاظمی کے فارن کرنسی کھاتے منجمد

Post by چاند بابو »

دیکھا میں نا کہتا تھا یہ بڑے بھولے بادشاہ ہیں۔
یہاں دیکھو موصوف کو اپنے اس بنک اکاونٹ کے بارے میں بھول ہی گیا تھا جس میں ان کی ستائیس لاکھ سے زیادہ کی رقم بقول ان کے اور سینتالیس لاکھ کی رقم بقول اخبار کے موجود تھی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ایف آئی اے نے حامد سعید کاظمی کے فارن کرنسی کھاتے منجمد

Post by بلال احمد »

ملک ترقی کیسے کرے ؟ جب ایسے لوگ ملک کو چونا لگانے سے منع نہیں ہوتے اور تو اور مذہبی لبادہ اوڑھے دین اسلام کی بدنامی کا بھی باعث بنتے ہیں.
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”