پشاور:نصیر اللہ بابر انتقال کر گئے

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

پشاور:نصیر اللہ بابر انتقال کر گئے

Post by اعجازالحسینی »

[center]Image[/center]

پاکستان میں حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ میجر جنرل ریٹائرڈ نصیر اللہ بابر تراسی سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق نصیر اللہ بابر گزشتہ کچھ عرصے سے فالج کے عارضے میں مبتلا تھے اور پشاور میں فوجی ہسپتال سی ایچ ایم میں زیرِ علاج تھے جہاں ان کا انتقال ہو گیا۔
نصیر اللہ بابر کی بیٹی شہلا بابر نے سرکاری ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی سال پہلے ان پر فالج کا حملہ ہوا تھا۔ ’ اتوار کو سانس کی تکلیف کی وجہ سے سی ایم ایچ منتقل کیا جہاں اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو ان کا انتقال ہو گیا۔‘نصیر اللہ بابر کی نمازِ جنازہ پیر کو نوشہرہ کے علاقے پیر پیائی میں ادا کی جائے گی۔
نصیر اللہ بابر سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں سنہ انیس سو پچھہتر سے ستتر تک صوبہ خیبر پختونخوا کے گورنر اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے دوسرے دور اقتدار میں وفاقی وزیر داخلہ تھے۔وہ سنہ انیس سو تیرانوے کے انتخاب میں نوشہرہ سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
نصیر اللہ بابر سال دو ہزار سات میں پارٹی کی پالیسیوں سے اختلافات کی بنا پر جماعت سے الگ ہو گئے تھے۔
نصیر اللہ بابر پیپلز پارٹی کے دوسرے دور حکومت میں کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف متنازعہ آپریشن میں ملوث تھے جب کہ مبینہ طور پر طالبان کو بنانے میں بھی ان کا کردار تھا۔

بی بی سی
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: پشاور:نصیر اللہ بابر انتقال کر گئے

Post by اعجازالحسینی »

انا للہ و انا الیہ راجعون
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: پشاور:نصیر اللہ بابر انتقال کر گئے

Post by نورمحمد »

انا للہ و انا الیہ راجعون . اللہ سبحانہ و تعالی ان کی مغفرت کرے . . آمین
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: پشاور:نصیر اللہ بابر انتقال کر گئے

Post by اعجازالحسینی »

ثمہ آمین r:o:s:e r:o:s:e
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: پشاور:نصیر اللہ بابر انتقال کر گئے

Post by اضواء »

انا لله وانا اليه راجعون
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پشاور:نصیر اللہ بابر انتقال کر گئے

Post by چاند بابو »

انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالٰی انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے (آمین)
مرحوم ایک سیاسی جماعت کے لئے ایک خوف کے ہولیے کی حیثیت رکھتے تھے۔
اب جب مرحوم اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے ہیں تو وہ جماعت اپنے بچوں کو ان کے بھوت سے بھی ڈرایا کریں گے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: پشاور:نصیر اللہ بابر انتقال کر گئے

Post by اعجازالحسینی »

بہت خوب کہا بھیا آپ نے
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پشاور:نصیر اللہ بابر انتقال کر گئے

Post by شازل »

اللہ ایک اور نصیر اللہ بابربھیجے
اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے آمین
مدرس
مدیر
مدیر
Posts: 1120
Joined: Thu Apr 01, 2010 12:42 pm
جنس:: مرد
Location: krachi
Contact:

Re: پشاور:نصیر اللہ بابر انتقال کر گئے

Post by مدرس »

بھائی جان آپ خود ہی بن جاونا منگواتے کیوں ہو

یہ کہو نا اللہ مجھے ان جیسا بنادے

ویسے ذاتی طور پر یہ شکص بہادر ہو نے کی وجہ سے مجھے بےحد پسند ہے اللہ مجھے بھی ان جیسا بہادر بنادے آمین
<a rel="nofollow" href="http:///www.darseislam.com">درس اسلام</a>
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پشاور:نصیر اللہ بابر انتقال کر گئے

Post by چاند بابو »

:) :) :) :)
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
سعیدصدیقی
کارکن
کارکن
Posts: 3
Joined: Thu Jan 13, 2011 1:45 pm
جنس:: مرد

Re: پشاور:نصیر اللہ بابر انتقال کر گئے

Post by سعیدصدیقی »

اے میرے مسلمان بھائیو اور بہنوں ۔۔۔۔۔ کتنی عجیب بات ہے کہ آپ لوگ ایک ایسے شخص کی تلقین کی باتیں کر رہے ہیں اور کہ رہے کہ ایسا بنادے یا ایس ایسا اور بھیج دے ۔۔۔ بہت ہی شرم ک بات ہے ۔۔۔ اسکے مغفرت کی دُعایئں کریں اور اپنے لئے کم از کم کسی مسلمان شہ پارے کی ہیبت اور بہادری والے شخص کے لئے دعا کریں ۔ کوئ طارق بن زیاد بنو، محمدبن قاسم بنو، سلطان صلاح الدین ایوبی بنو ۔۔ تو کوئی بات ہو۔
ایک آدمی جس نے داڑھی نہیں رکھی اور ساری عمر شراب و کباب میں گزارد ی ۔۔۔ اسکی باتیں ۔۔۔۔ چہ چہ چہ چہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پشاور:نصیر اللہ بابر انتقال کر گئے

Post by چاند بابو »

محترم سعید احمد صدیقی صاحب بہت خوشی ہوئی کہ آپ اردونامہ پر تشریف لائے اور یہاں اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔
محترم ہر مرنے والے مسلمان کے لئے مغفرت کی دعا کرنا ہمارے بڑوں سے ثابت ہے اس لئے ان کے لئے مغفرت کی دعا کرنا کوئی جرم نہیں بلکہ یہ ہمارے لئے ضروری ہے کہ حضور اکرم sw: نے تو منافقین کے لئے بھی مرنے کے بعد دعائے مغفرت فرمائی تھی۔
اس کے بعد عرض ہے کہ جیسا کہ آپ نے کہا کے اس نے ساری زندگی شراب و کباب میں گزار دی کم ازکم ہمارے علم میں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔
اور اگر یہ ایک حقیقت بھی تھی تو اس کا تعلق براہ راست اللہ اور اس کے بندے کا ہے ہم بندے اس کے بارے میں یہ رائے دینے کی ہمت نہیں رکھتے ہیں کہ وہ ایک گناہگار تھا یا نہیں، ویسے بھی مرنے کے بعد مرنے والے کی اچھائیوں کو یاد کرنے کے روایت بھی ہمارے بڑوں سے ہم تک منتقل ہوئی ہے۔
اور رہی بات اس جیسا ہونے کی تو محترم یہ خواہش صرف ان کی بہادری اور اس پختون کی اپنے کام کے لئے ہٹ دھرمی کی وجہ سے تھی۔
شاید آپ کو علم ہی ہو گا کہ ملکی تاریخ میں یہ پہلا او رشاید آخری شخص تھا جس نے ایم کیو ایم کی آنکھوں میں نا صرف آنکھیں ڈال کر بات کی بلکہ اس نے ان کی راتوں کی نیندیں حرام کر دیں۔
اس کے علاوہ جنگ 1965 اور 1971 میں ان کا رول ہمارے لئے ایک ہیرو کا رول رہا ہے جنگ 1965 میں اس غازی کی دشمن کے نرغے سے انتہائی حیرت انگیز واپسی اور جنگ 1971 میں ان کا دفاع وطن میں شدید زخمی ہونا ہمارے لئے تو کم ازکم اعزاز کی بات ہے، اور اگر ہم ملتِ اسلامیہ پاکستان کی حفاظت کرنے والے اس ہیرو کی پیروی کرنا چاہتے ہیں یا اس جیسا بننا چاہتے ہیں تو اس میں برا ہی کیا ہے۔
میں سمجھنے سے قاصر ہوں کہ آپ کو اس میں برا کیا لگا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: پشاور:نصیر اللہ بابر انتقال کر گئے

Post by اعجازالحسینی »

بہت خوب کہا آپ نے چاند بابو بھیا
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
مدرس
مدیر
مدیر
Posts: 1120
Joined: Thu Apr 01, 2010 12:42 pm
جنس:: مرد
Location: krachi
Contact:

Re: پشاور:نصیر اللہ بابر انتقال کر گئے

Post by مدرس »

اصل میں ایک ہوتی ہے مشاہبت من کل الوجوہ اور ایک ہوتی ہے مشابہت من بعض الوجوہ

مشابہت من کل الوجوہ کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ میرا ہر ہر جزو اس کے جیسا ہو جائے اگر وہ کالا تو میں بھی کالا اس کی ٹانگ ٹیڑھی تو میری بھی ٹیڑھی

اور مشابہت من بعض الوجوہ یہ ہو تی ہے کسی خاص حوالہ سے مشابہت ہو جیسے کسی شیطان کہاجائے اس کی شرارت کی بناء پر
تو بھائی جان ہم نے ان جیسا بننے کی خواہش من بعض الوجوہ کی ہے ناکہ من کل الوجوہ


یہ لو آج تو میں بات کرنے منطقی طرز استدلال استعمال کرگیا
خیر آئندہ امید نا رکھنا v;e;r;y;happ;y
<a rel="nofollow" href="http:///www.darseislam.com">درس اسلام</a>
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: پشاور:نصیر اللہ بابر انتقال کر گئے

Post by اعجازالحسینی »

:lol: :lol:
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”