آپ کی ویب سائیٹ گوگل سرچ میں بہتر نظر کیوں نہیں آتی۔ٹوٹیوریل

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

آپ کی ویب سائیٹ گوگل سرچ میں بہتر نظر کیوں نہیں آتی۔ٹوٹیوریل

Post by چاند بابو »

آج مجھے اردونامہ کے ایک پیارے سے ساتھی محترم عتیق صاحب کا ذاتی پیغام ملا جس میں انہوں نے اپنی سائیٹ کو گوگل میں بہتر نظر نا آنے کی شکایت کی اور ساتھ ہی مشورہ بھی طلب کیا، میں نے ان کے لئے جواب لکھا تو محسوس ہوا کہ یہ ایک اچھا خاصا ٹوٹیوریل بن چکا ہے اس لئے سوچا کہ اسے اردونامہ پر ہی کیوں نا لکھ دیا جائے ایک تو اس کی وجہ سے ہماری واہ واہ ہو جائے گی اور ساتھ میں باقی اراکین کو بھی مفید معلومات مل جائیں گی۔ اس لئے میں بجائے انہیں جواب دینے کے اسے یہیں اٹھا لایا۔ نیچے ان کے سوالات اور میرے جوابات موجود ہیں۔

[quote="عتیق"]چاند بھائی میں اپنے ویب سائٹ سے مطالق آپ سے کچھ رہنمائی حاصل کرنا چاہتا ہوں.
جب گوگل میں جامعہ مدنیہ لیکھتے ہیں تو اس کے بارے میں کچھ اس طرح آتا ہے.
Image

1 پہلی صورت میں wellcome to jamiamadnia نہیں لکھ سکتا ہوں.یہ اردو میں ہو "ہم آپ کو جامعہ مدنیہ میں خوش آمدید کہتے ہیں
2 اس جگہ پر ایسا ہوکہ download to free softwer یہ اسی طرح کا کچھ اور جو مناسب لگے.
3 میں نے جامعہ کی پی ڈی ایف فائل بنائی ہے.پر مسئلہ یہ ہے.کہ اس کا نام اور اس کے الفاظ صحیح نہیں جیسے کہ آپ تصویر میں دیکھتے ہیں.

یہ سب تبدیل کیسے کی جائے گی.اور اس کا طریقہ ہوتو رہنمائی فرمادیں.
وسلام
خادم اردونامہ[/quote]

السلام علیکم

عتیق بھیا سب سے پہلے تو اپنی تصحیح کر لیں آپ خادمِ اردونامہ نہیں بلکہ رفیقِ اردونامہ ہیں۔
اس کے بعد آتے ہیں آپ کی پوچھی ہوئی باتوں کی طرف۔


تو جناب گوگل کرالر جو بھی گوگل کے صفحات پر لکھتا ہے وہ آپ کی ویب سائیٹ سے ہی لیتا ہے۔
آپ اپنی سائیٹ کی ظاہری خوبصورتی پر تو بہت توجہ دیتے ہیں اور ماشااللہ بہت شاندار سائیٹ تخلیق کی ہے جس پر مبارکباد قبول فرمائیں۔
لیکن آپ نے اس کی اندرونی خوبصورتی پر بہت تھوڑی توجہ دی ہے اور یہی وجہ ہے کہ سائیٹ گوگل پر اس طرح نظر آ رہی ہے۔یہ باتیں آپ کے پوچھے گئے پوائنٹس کے مطابق نیچے درج ہیں۔


آپ اپنی سائیٹ کو کسی بھی Text ایڈیٹر یعنی نوٹ پیڈ وغیرہ یا جہاں آپ مناسب سمجھیں کھولیں تاکہ آپ اس میں موجود html زبان کا کوڈ دیکھ سکیں۔ یہاں آپ نوٹ کریں گے کہ آپ نے اپنے index.html ویب صفحہ میں
[code]<title></title>[/code]
کا استعمال کیا ہے اور ان ٹیگز کے اندر یہ عبارت تحریر کی ہے۔“جامعہ مدنیہ للبنین ولبنات“ اس ٹیگ میں آپ نے یہ الفاظ بالکل درست لکھے ہیں لیکن اگر ان میں آپ کچھ اور بات کا اضافہ کر دیں مثال کے طور پر اپنے شہر کا نام وغیرہ تو یہ مزید نکھر جائے گی۔یعنی آپ وہاں “جامعہ مدنیہ للبنین ولبنات حضرت بلال کالونی کراچی“ لکھ دیں تو یہ زیادہ بہتررہے گا لیکن یاد رکھئے کہ اس تحریر کی لمبائی جتنی میں نے اوپر لکھ دی ہے اس سے زیادہ نا ہونے پائے وگرنہ یہ بات گوگل کچھ زیادہ پسند نہیں کرے گا۔
یہ آپ کی وہ تحریر ہے جو گوگل انڈکسنگ کے وقت اٹھاتا ہے اور جب آپ گوگل میں اپنی سائیٹ تلاش کرتے ہیں تو جو سب سے اوپر Title لائن موجود ہوتی ہے وہاں پر دکھاتا ہے۔ جہاں اسوقت تصویر کے مطابق “جامعہ مدنیہ للبنین ولبنات“ لکھا نظر آ رہا ہے۔
نوٹ: جب آپ اپنے ٹائیٹل ٹیگز کو ٹیکسٹ ایڈیٹر میں دیکھیں گے تو ان میں “جامعہ مدنیہ للبنین ولبنات“ کی بجائے
[code]&#1580;&#1575;&#1605;&#1593;&#1729; &#1605;&#1583;&#1606;&#1740;&#1729; &#1604;&#1604;&#1576;&#1606;&#1740;&#1606; &#1608;&#1604;&#1576;&#1606;&#1575;&#1578;[/code]
یہ الفاظ لکھے نظر آئیں گے یہ کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے بلکہ یہ وہی Characters ہیں جو آپ کی یونی کوڈ تحریر کو ظاہر کرتے ہیں۔

اس کے بعد نمبر آتا ہے اس لائن کے نیچے موجود لائن کا تو یہاں گوگل آپ کی سائیٹ پر سے کچھ چیزیں اٹھا کر لے آیا ہے اور کچھ ایسے نظر آ رہا ہے۔
[code]Flying Bat. 1432 Islamic Calendar · jamiamadnia font download · chat FX online casino Internet casino Hit Counters.[/code]

یہاں گوگل نے آپ کی سائیٹ پر سے کچھ چیزیں یعنی کچھ عبارت اس لئے اٹھائی ہے کیونکہ اسے آپ کی سائیٹ سے مطلوبہ معلومات سرے سے مل ہی نہیں سکی ہیں۔ دراصل یہ معلومات آپ کو اسی Title ٹیگ کے بعد ایک description نامی ٹیگ میں لکھنی ہوتی ہیں لیکن آپ کی سائیٹ میں سرے سے description ٹیگ موجود ہی نہیں ہے، اس لئے گوگل کو جہاں سے جو ملا وہ اسے اٹھا لایا ہے۔
اس کے بعد ایک اور بہت اہم ٹیگ جو آپ کی سائیٹ میں موجود نہیں ہے وہ ہے keywords کا ٹیگ یہ ٹیگ گوگل کو یہ معلومات دیتا ہے کہ کون کون سے الفاظ جب سرچ باکس میں لکھے جائیں تو وہ آپ کی سائیٹ کو بھی اسی سرچ کے رزلٹس میں ظاہر کرے۔
ان تمام ٹیگز کو Meta ٹیگز کا نام دیا جاتا ہے، اسوقت آپ کی سائیٹ پر آپ کے Head ٹیگز کی صورت کچھ یوں ہے۔

[code]<head>
<META HTTP-EQUIV="Content-Type" CONTENT="text/html; charset=iso-8859-1">
<meta http-equiv="Content-Language" content="ur">
<link rel="shortcut icon" type="logo.icon" href="logo.ico">
<title>&#1580;&#1575;&#1605;&#1593;&#1729; &#1605;&#1583;&#1606;&#1740;&#1729; &#1604;&#1604;&#1576;&#1606;&#1740;&#1606; &#1608;&#1604;&#1576;&#1606;&#1575;&#1578;</title>
</head>[/code]

جب کہ ان ٹیگز کو ہونا تو چاہئے تھا لیکن کچھ یوں ہونا چاہئے تھا۔

[code]<head>
<meta name="description" content="Free Web tutorials" />
<title>TiTle of Your Site</title>
<meta name="keywords" content="HTML,CSS,XML,JavaScript" />
<meta name="author" content="Hege Refsnes" />
<meta http-equiv="Content-Type" content="text/html;charset=ISO-8859-1" />
</head> [/code]

اب اپنی سائیٹ کے یہ والے ٹیگز درست کر لیں آپ کی مطلوبہ طرز پر گوگل اسے ظاہر کر دے گا۔

نوٹ: آپ کے keywords اور Description ٹیگز میں لکھی ہوئی ہرچیز کا تعلق آپ کی سائیٹ پر موجود مواد سے ضرور بنتا ہو۔ تاکہ گوگل اس کی درست انڈکسنگ کرے اور اسے درست پیج رینک بھی دے، یہ نا ہو کہ سائیٹ پر تو مواد جامعہ کا موجود ہے اور آپ کے یہ ٹیگز اپنے اندر معلومات کسی موبائل کمپنی کے لئے ہوئے ہیں، ایسے ٹیگز اور ایسی سائیٹ گوگل کو سخت ناپسند ہے اور اس کی انڈکسنگ اور رینکنگ فوری طور پر متاثر ہو جاتی ہے،
چونکہ آپ کی سائیٹ ایک تصویری سائیٹ ہے اور گوگل تصاویر پڑھ نہیں سکتا ہے تو ان سب کا تعلق صرف اور صرف آپ کی سائیٹ پر موجود تصاویر کے ناموں، ان کے Title اور Alt ٹیگز یا سائیٹ پر لکھئے گئے دوسرے انگریزی یا یونی کوڈ اردو میں لکھی جانے والی تحریر سے ہی ہونا چاہئے، اور ان کی ٹیگز میں لکھی گئی عبارت بہت زیادہ لمبی بھی نا ہو، Description میں زیادہ سے زیادہ پندرہ سے بیس الفاظ کی تحریر اور keywords میں بیس سے پچیس کی ورڈز ہونے چاہئے، keywords میں آپ ہر کی ورڈ کو کوما (،) سے جدا جدا کر کے لکھیں گے۔

اس کے علاوہ ایک اور خاص بات جس کی آپ کی سائیٹ پر کمی نظر آ رہی ہے وہ یہ ہے کہ آپ نے ساری سائیٹ تصویر اردو سے بنائی ہے جو گوگل کو کچھ زیادہ لبھاتی نہیں ہے لیکن چونکہ آپ اسے ایسی ہی رکھنا چاہتے ہیں تو اس کا حل یہ کیجئے کہ جہاں جہاں یہ تصاویر استعمال ہوئی ہیں ان میں دو ٹیگز کا استعمال ضرور کیجئے،
[code]Tile=""[/code]
[code]Alt=""[/code]
تصویر کے ٹائیٹل ٹیگ کا کام اسوقت شروع ہوتا ہے جب آپ کی سائیٹ پر آنے والا آپ کی لگائی ہوئی کسی بھی تصویر پر ماؤس لے کر جاتا ہے تو ایک چھوٹی سی پٹی کھلتی ہے جس میں یہ ٹائیٹل جو آپ نے لکھا ہوتا ہے نظر آتا ہے۔
اور Alt ٹیگ کا کام اسوقت شروع ہوتا ہے جب کسی بھی وجہ سے آپ کی سائیٹ پر آنے والے کو آپ کی لگائی ہوئی کوئی تصویر نظر نہیں آ رہی ہوتی ہے چاہے یہ سپیڈ کا کوئی مسئلہ ہو یا آپ کی تصویر پیچھے موجود ڈائریکٹری سے حذف ہوچکی ہو یا اس کا لنک خراب لگا ہو تو اس وقت جب دیکھنے والے کو تصویر کی جگہ پر ایک خالی خانہ نظر آئے گا تو اس کے ساتھ یہ Alt ٹیگ بھی وہاں لکھا نظر آئے گا جس سے اسے سمجھنے میں آسانی رہے گی کہ یہاں جو کچھ بھی لگایا گیا تھا وہ دراصل تھا کیا۔
یہ دونوں ٹیگز گوگل کے لئے آپ کی سائیٹ کے پیج رینک کو بڑھانے میں تو کچھ زیادہ اہمیت نہیں رکھتے ہیں لیکن میرا ذاتی تجربہ ہے کہ یہ دونوں ٹیگز آپ کی سائیٹ کو گوگل سرچ میں بہتر سطح تک لے جانے میں بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ساتھ ہی ساتھ آپ کی سائیٹ کی تصاویر کو گوگل امیج سرچ میں بھی بہتر طریقہ سے دکھانے میں گوگل کی معاونت کرتے ہیں۔مثال کے طور پر آپ گوگل امیج میں urdunama لکھیں گے تو وہاں نظر آنے والی تقریبا ہر تصویر اردونامہ کی ہی تصویر ہو گی۔
اس کے علاوہ آپ کی سائیٹ کا ایک عدد سائیٹ میپ بھی ضرور ہونا چاہئے اس کے لئے کوئی سائیٹ میپ بنانے والا سافٹ وئیر استعمال کر لیں تو بہتر ہے دوسری صورت میں انٹرنیٹ پر کافی سائیٹس آن لائن سائیٹ میپ بنا کر بھی دیتی ہیں ان کا استعمال کر لیں۔
اپنی سائیٹ کو گوگل ویب ماسٹر ٹولز میں بھی ضرور درج کیجئے اور وہاں اپنی سائیٹ کا سائیٹ میپ بھی ضرور جمع کروایئے۔[/color]

آخری بات آپ نے پی ڈی ایف فائل کے بارے میں پوچھی ہے تو محترم جس وقت آپ نے یہ فائل تیار کی ہے اور جس سافٹ وئیر میں تیار کی ہے وہاں بھی ایسے ہی آپشن موجود ہوں گے جو آپ کی فائل کا ٹائیٹل اور باقی معلومات وغیرہ لکھے گا لیکن یہاں آپ کی فائل میں Untitled.pdf لکھا آ رہا ہے اس کا مسئلہ تو صرف اتنا ہے کہ آپ نے اس فائل کو شاید کوئی نام نہیں دیا تھا جس فائل کو آپ نے پی ڈی ایف میں تبدیل کیا ہے اس کا جو بھی نام آپ دیں گے وہی نام یہاں لکھا آ جائے گا۔
لیکن پھر بھی میں اس کام کی اتنی مہارت نہیں رکھتا ہوں یہ کام کوئی دوسرا رکن آپ کو بہتر بتا سکے گا۔


میرے خیال میں اگر آپ اپنی سائیٹ کے ہرصفحہ پر اوپر بتائی گئی ہدایات کے مطابق معلومات درج کرتے ہیں تو ناصرف آپ کی سائیٹ گوگل پر جیسے آپ چاہتے ہیں ویسے نظر آئے گی بلکہ اس کی سرچ میں پوزیشن بھی بہتر ہو گی اور اسے گوگل کی طرف سے پیج رینک ملنے کے بھی قوی امکانات موجود ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: آپ کی ویب سائیٹ گوگل سرچ میں بہتر نظر کیوں نہیں آتی۔ٹوٹی

Post by یاسر عمران مرزا »

واہ جناب . چاند بابو آپ تو چھا گئے ہیں. مجھے اردو نامہ ایسی کاوشوں کی وجہ سے ہی بے حد پسند ہے

بہت شکریہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: آپ کی ویب سائیٹ گوگل سرچ میں بہتر نظر کیوں نہیں آتی۔ٹوٹی

Post by چاند بابو »

میری چھوٹی سی کاوش کو پسند کرنے پر آپ کا ممنون ہوں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: آپ کی ویب سائیٹ گوگل سرچ میں بہتر نظر کیوں نہیں آتی۔ٹوٹی

Post by یاسر عمران مرزا »

مجھے یقین ہے اس چھوٹی سی کاوش پر آپکی گھنٹوں کی محنت ضرور ہو گی.
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: آپ کی ویب سائیٹ گوگل سرچ میں بہتر نظر کیوں نہیں آتی۔ٹوٹی

Post by اضواء »

بہت ہی بہترین اور قیمتی معلومات پر اپ کا شکریہ v;g v;g
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: آپ کی ویب سائیٹ گوگل سرچ میں بہتر نظر کیوں نہیں آتی۔ٹوٹی

Post by علی عامر »

جزاک اللہ ...

الحمد اللہ رب العالمین.
فہیم
دوست
Posts: 216
Joined: Tue Aug 11, 2009 10:54 am

Re: آپ کی ویب سائیٹ گوگل سرچ میں بہتر نظر کیوں نہیں آتی۔ٹوٹی

Post by فہیم »

میرا بلاگ جس کا پہلے نام تھا Mobile Hardware & Software یاہو میں پہلے نمبر پر اور گوگل میں دوسرے نمبر پرتھا .
اب نام تبدیل کر دیا ہے لیکن اب سرچ کیا جائے تو کہیں نام و نشان نہیں ملتا ؟؟؟
اس کا کوئی حل ؟؟
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: آپ کی ویب سائیٹ گوگل سرچ میں بہتر نظر کیوں نہیں آتی۔ٹوٹی

Post by یاسر عمران مرزا »

آپ شاید ہادی صاحب ہیں.

کیا واقعی آپکی گوگل اور یاہو کی سرچ رینکنگ چلی گئی ؟

اگر ایسا ہے تو پھر جہاں آپکا لوگو تبدیل کیا تھا وہاں پر دوبارہ سے عبارت لکھنی پڑے گی، کیوں کہ تصاویر تو گوگل سرچ میں‌کوئی مقام نہیں حاصل کر پاتیں.
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: آپ کی ویب سائیٹ گوگل سرچ میں بہتر نظر کیوں نہیں آتی۔ٹوٹی

Post by نورمحمد »

شکریہ چاند بھائی
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: آپ کی ویب سائیٹ گوگل سرچ میں بہتر نظر کیوں نہیں آتی۔ٹوٹی

Post by عتیق »

ماشاء اللہ چاند بھائی
مجھے بڑی خوشی ہوی کہ آپ نے اسے آپ نے ذاتی پیغام کے بجائے ہرفرد کو بتایا اس عمل پر میرا دل اور بھی خوش ہوا اگر آپ ہمارے علاقے میں ہوتے تو میں ضرور آپ کی دعوت کرتا.
خیر.باقی یہ کہ میں تو خادم ہی ہوں خواں کوئی بھی ہو. رفیق تو مھمان بھی ہوتا ہے.پر خادم تو صرف خادم ہی ہوتا ہے.
اگر آپ مجھے رفیق کہتے ہیں تو رفیق ہی صحیح

اس کے بعد جو آپ نے رہنمائی فرمائیں اس کا بہت شکر گزارہوں کافی آسانی سے سمجھایا آپ نے اور اچھی رہنمائی فرمائی اللہ آپکو دن دگنی رات چگنی ترقی دے.
آمین
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: آپ کی ویب سائیٹ گوگل سرچ میں بہتر نظر کیوں نہیں آتی۔ٹوٹی

Post by چاند بابو »

بہت بہت شکریہ مجھے آپ ہی کے تبصرے کا انتظار تھا کیونکہ میں سمجھا تھا کہ شاید آپ کو یہ بات اچھی نہیں لگی ہو گی کہ میں نے آپ سے پوچھے بغیر آپ کا ذاتی پیغام یہاں شئیرکیا۔
بہرحال بہت بہت شکریہ کہ آپ نے میری یہ کاوش پسند کی۔
ویسے رفیق دوست اور ساتھی کو کہتے ہیں اور اردونامہ کا ہرفرد ہمارا رفیق ہے خادم نہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: آپ کی ویب سائیٹ گوگل سرچ میں بہتر نظر کیوں نہیں آتی۔ٹوٹی

Post by عتیق »

چاند بابو wrote:بہت بہت شکریہ مجھے آپ ہی کے تبصرے کا انتظار تھا کیونکہ میں سمجھا تھا کہ شاید آپ کو یہ بات اچھی نہیں لگی ہو گی کہ میں نے آپ سے پوچھے بغیر آپ کا ذاتی پیغام یہاں شئیرکیا۔
بہرحال بہت بہت شکریہ کہ آپ نے میری یہ کاوش پسند کی۔
ویسے رفیق دوست اور ساتھی کو کہتے ہیں اور اردونامہ کا ہرفرد ہمارا رفیق ہے خادم نہیں۔

r:o:s:e جزاک اللہ r:o:s:e
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”