شمالی وزیرستان: ڈرون حملہ میں سات شھید

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

شمالی وزیرستان: ڈرون حملہ میں سات شھید

Post by اعجازالحسینی »

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں جمعرات کی صبح ایک مبینہ امریکی ڈرون حملے میں 7 افرادشھیدہوگئے ہیں۔
پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران یہ تیسرا ڈرون حملہ ہے جس میں مجموعی طور پر بارہ افراد شھید ہو گئے ہیں۔مقامی انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ سے تقریباً تیس کلومیٹر فاصلے پر تحصیل دتہ خیل کے علاقے اسماعیل خیل میں جمعرات کی صبح بغیر پائلٹ کے اڑنے والے امریکی جاسوس طیارے نے ایک مکان کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سات افراد شھید ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق ڈرون طیارے سے دو میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں مکان بھی مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔اطلاعات ہیں کہ شھید والوں میں تین غیرملکی جنگجو بھی شامل ہیں لیکن ابھی ان کی شہریت کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
بی بی سی کے نامہ نگار دلاور خان وزیر کے مطابق شمالی وزیرستان میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران یہ تیسرا ڈرون حملہ ہے جس میں مجموعی طور پر بارہ افراد شھید ہو گئے ہیں۔

بی بی سی
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: شمالی وزیرستان: ڈرون حملہ میں سات شھید

Post by چاند بابو »

کمال ہے اس موضوع پر کسی نے بولنے کی تکلیف تک نہیں کی ہے۔
مسئلہ این آر او کا ہو یا سپریم کورٹ بارکے الیکشن کا ہر سیاست دان گھنٹوں بلا تھکان بولے گا لیکن یہاں سب کی زبانیں کنگ ہو جاتی ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: شمالی وزیرستان: ڈرون حملہ میں سات شھید

Post by اضواء »

الله يرحم شهداء !!!!!!!
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”