کوئٹہ دھماکہ:دوہلاک، بارہ افراد زحمی

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

کوئٹہ دھماکہ:دوہلاک، بارہ افراد زحمی

Post by اعجازالحسینی »

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڑ پر پولیس موبائل کے قریب بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔بدھ کو ہونے والے اس بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ اہلکاروں سمیت بارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
بم دھماکے کا نشانہ بننے والی پولیس کی موبائل وین میں سوار اے ایس آئی غلام مرتضیٰ نے بی بی سی کو بتایا کہ سریاب روڑ پر شفیق آباد کے سامنے ایک جیسے ہی موبائل وین رکی تو قریب میں کھڑی ایک ریڑھی میں دھماکہ ہو گیا۔انھوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں موبائل وین کا ڈرائیور صداقت حسین ہلاک ہو گیا ہے جس کی لاش سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔دھماکے میں قریب سے گزرنے والے ایک نامعلوم راہ گیر بھی ہلاک ہوئے ہیں۔اس واقعے میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت بارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
غلام مرتضیٰ نے سول ہسپتال میں بی بی سی کے نامہ نگار ایوب ترین کو بتایا کہ بظاہر بم دھماکے کا ٹارگٹ پولیس موبائل تھی اور یہ ایک ریموٹ کنڑول بم دھماکہ تھا۔
تین پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ دو زخمی اہلکاروں سمیت پانچ افراد کو بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے۔دھماکے کے فوری بعد پولیس اور ایف سی کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

بی بی سی
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: کوئٹہ دھماکہ:دوہلاک، بارہ افراد زحمی

Post by چاند بابو »

خبر شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: کوئٹہ دھماکہ:دوہلاک، بارہ افراد زحمی

Post by اضواء »

شکریہ!!!!!
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: کوئٹہ دھماکہ:دوہلاک، بارہ افراد زحمی

Post by اعجازالحسینی »

آپ لوگوں کا بھی شکریہ :inlove: :inlove:
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”