میرے یار ادریس کو اردونامہ پر خوش آمدید

تمام نئے آنے والے معزز ارکان یہاں اپنا تعارف کروا سکتے ہیں۔
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

میرے یار ادریس کو اردونامہ پر خوش آمدید

Post by چاند بابو »

[center]بہت دن ہوئے دیکھے ہوئے تجھے یار[/center]


[center]میرے بہت ہی اچھے دوست اور بھائی ادریس کو اردونامہ کی رکنیت حاصل کرنے پر اردونامہ پر چاند بابو اور اس کی تمام انتظامیہ اور اراکین کی جانب سے بہت بہت خوش آمدید۔

کروانے کو تو ان کا تمام تعارف میں ہی کروا سکتا ہوں لیکن مزہ تب ہی آئے گا جب یہ خود کچھ بتائیں گے۔ بہرحال آپ احباب کے لئے میں بتاتا چلوں کہ ادریس صاحب میرے بہت اچھے دوست بھائی اور بہت کچھ ہیں۔ چند سال پہلے ہمیں چھوڑ کر لندن پڑھنے کے لئے گئے اور وہیں کے ہو رہے۔ ایک اچھا ہنس مکھ انسان ہے اور میرے خیال میں اردونامہ کے لئے بہترین اضافہ بھی۔
[/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

جناب ادریس صاحب کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتا ہوں۔
چاند بھائی آپ نے ادریس بھائی کے لندن جانے کا اور وہاں بسنے کا ذکر کیا اس پر مجھے جناب اکبر الہ بادی صاحب کے وہ اشعار یاد آرہے ہیں، جب ان کےفرزند ‘عشرت‘ لندن چلے گئے اور پھر واپس نہیں آئے، تب انہوں نے یہ شعر کہے تھے:

عشرتی گھر کی رونق کا مزہ بھول گئے
کھا کے لندن کی ہوا عہد وفا بھول گئے

پہونچے ہوٹل میں تو عید کی پروا نہ رہی
کیک کو چک کر سیوئیوں کا مزہ بھول گئے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

ادریس آج آپ اردونامہ پر آئے لیکن بغیر کوئی بھی پوسٹ لگائے واپس لوٹ گئے ہیں۔ یہ آپ کو آخری وارننگ دی گئی ہے اس کے بعد آپ کو جوتے بھی پڑ سکتے ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

چاند بابو wrote:ادریس آج آپ اردونامہ پر آئے لیکن بغیر کوئی بھی پوسٹ لگائے واپس لوٹ گئے ہیں۔ یہ آپ کو آخری وارننگ دی گئی ہے اس کے بعد آپ کو جوتے بھی پڑ سکتے ہیں۔
چاند بھائی آپ کا یہ انداز گفتگو مجھے اچھا نہیں لگا۔ بے شک آپ اور ادریس بھائی بہت ہی اچھے دوست ہیں مگر ایسی گفتگو فورم سے باہر ہی ہو سکتی ہے۔ فورم کے دوسرے اراکین کیا سوچیں گے اس کا خیال رکھیئے گا۔ یہ میری التجا ہے۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

ارے یااااااااااااااااااارررررررررررر

ایک تو یہ تھانیدار بھی بڑی عجیب شئے ہوئے ہیں کوئی غلطی کی نہیں‌ اور پکڑ لیا فورا۔ بھیا جی میں بہت کچھ زیادہ ہی جوش میں کہ گیا تھا اب آپ کی اس سرزنش کا نتیجہ جانتے ہیں کیا ہو گا وہ یہ ہو گا کہ ادریس صاحب یہاں تشریف ہی نہیں لائیں گے انہیں بھی پپو کی طرح کوئی بہانہ ہی چاہئے ہوتا ہے بس اور وہ اب مل گیا ہے۔

خیر کوئی بات نہیں‌ اردونامہ میں نہ سہی لیکن میں یہاں سے باہر واقعی میں اس سے یہی کام کروں گا بس اسے پاکستان آ لینے دیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

چاند بھائی ادریس بھائی کو آپ جو کچھ دینا چاہتے ہیں وہ پارسل بھی کر سکتے ہیں۔ :lol:
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

ہاں یہ تجویز تو بالکل درست ہے میں ایسے ہی کرتا ہوں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
سیدتفسیراحمد
مشاق
مشاق
Posts: 1004
Joined: Wed Jul 23, 2008 9:50 am

Post by سیدتفسیراحمد »

خوش آمدید
Post Reply

Return to “استقبالیہ”