کيسا پہناوا زيب ديتا ہے؟

اگر آپ کسی سے گپ شپ لڑانا چاہتے ہیں تو یہاں آیئے۔ اپنے دوستوں سے ملاقات کیجئے اور ڈھیروں باتیں کیجئے
Post Reply
بنت آدم
کارکن
کارکن
Posts: 44
Joined: Fri Apr 16, 2010 3:30 pm
جنس:: مرد
Contact:

کيسا پہناوا زيب ديتا ہے؟

Post by بنت آدم »

کيسا پہناوا زيب ديتا ہے؟

مثل مشہور ہے کھاؤ من بھاتا پہنو جگ بھاتا ليکن بدلتي اقدار اور سماجي رويوں سے جہاں اور بہت سي تبديلياں رونما ہوئيں ہيں کہ ايک زمانہ تھا کہ لوگ مذکورہ بالا مثل پر عمل کرتے تھے ليکن آج کل لڑکياں ہوں يا لڑکے اکثريت کھاتي بھي من بھاتا ہے اور پہنتي بھي من بھاتا ہے خواہ اسکا من بھاتا جگ کي آنکھوں ميں کانٹا بن کر ہي کيوں نا کھٹکے

‏ اسي لئے ايک اور سلسلہ شروع کرنے لگي ہوں اميد ہے پسند آۓ گا

سوال يہ ہے کہ


لڑکيوں اور لڑکوں پر کيسا لباس زيب ديتا ہے کيسا برا لگتا ہے اور کيوں؟؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: کيسا پہناوا زيب ديتا ہے؟

Post by چاند بابو »

بنت آدم wrote:کيسا پہناوا زيب ديتا ہے؟

سوال يہ ہے کہ


لڑکيوں اور لڑکوں پر کيسا لباس زيب ديتا ہے کيسا برا لگتا ہے اور کيوں؟؟
سوال کا جواب آپ کے سوال میں ہی موجود ہے کہ لباس ویسا ہی ہونا چاہئے جو سب پسند کریں،

ہمارے معاشرے میں لڑکیوں کے لئے صرف شلوار قمیض او رلڑکوں کے لئے شلوار قمیض کے ساتھ ساتھ پینٹ شرٹ یا ساتھ میں کوٹ ہی بہترین لباس ہیں۔

البتہ شلوار قمیض کی بناوٹ اپنے اپنے علاقے کی مناسبت سے مختلف ہو سکتی ہے۔

دیہی علاقوں میں لڑکوں پر تہمند کرتا بھی بہت جچتا ہے اگر ڈھنگ سے پہنا ہو تو۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: کيسا پہناوا زيب ديتا ہے؟

Post by انصاری آفاق احمد »

اسلام علیکم
شریعت نے اس معاملہ میں مکمل راہ نمائی کردی ہے. اس لئیے اس پر ڈبیٹ کرنے کا کوئی مطلب نہیں صاف اور سیدھے انداز میں عورتوں کو اپنی نسوانیت اور حیاء کے اعتبار سے کپڑوں کا انتخاب کرنا چاہیے مردوں کو بھی ایسے کسی کپڑے کا یا سلائی سے بچنا چاہیئے جو وضو و نماز کے ارکان کو ادا کرنے میں رکاوٹ ڈالیں اور شرم گاہ کا حصّہ تنگ کپڑوں سے نمایاں ہو. اور ٹخنے ڈھک جائیں.
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
Post Reply

Return to “باتیں ملاقاتیں”