’سولر ایکٹیوٹی میں کمی، سردی بڑھےگی‘

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

’سولر ایکٹیوٹی میں کمی، سردی بڑھےگی‘

Post by اعجازالحسینی »

محققین کا کہنا ہے کہ ’سولر ایکٹیوٹی‘ میں کمی کی وجہ سے برطانیہ اور براعظم یورپ کو مستقبل میں مزید سرد موسم کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ ماحولیاتی تبدیلی ایک مخصوص خطے کو متاثر کرے گی اور اس سے عالمی حدت کے رجحانات پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔

برطانیہ کی ریڈنگ یونیورسٹی کے پروفیسر مائیک لاک وڈ کا کہنا ہے کہ ہمیں اس مرتبہ شدید سرد موسم کا سامنا کرنا پڑا اور میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ یہ محض اتفاق تھا یا اعدادوشمار کی مدد سے اسے ثابت کیا جا سکتا ہے۔

حالیہ سرد موسم اور سورج کی حرکت میں تعلق جاننے کے لیے پروفیسر لاک وڈ اور ان کی ٹیم نے مرکزی انگلستان کے درجۂ حرارت اور ماضی میں سورج کی حرکت کا تقابلی جائزہ لیا۔

محققین کے مطابق مرکزی انگلستان کے درجۂ حرارت کو بنیاد بنانے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا کہ وہاں گزشتہ تین سو اکیاون برس کا ریکارڈ موجود ہے اور یہ وہ وقت تھا جب ’مونڈر منیمم‘ یا وہ زمانہ تھا جب سورج کی حرکات قریباً پچاس برس تک نہ ہونے کے برابر رہی تھیں۔

’مونڈر منیمم‘ سترہویں صدی عیسوی کے آخری نصف میں وقوع پذیر ہوا تھا اور اس دوران یورپ میں کئی برس شدید سردی پڑی تھی جسے ’لٹل آئس ایج‘ بھی کہا گیا تھا۔ اس دور کے بعد سورج کی حرکت میں بتدریج اضافہ ہوا جو تین سو برس تک جاری رہا۔

پروفیسر لاک وڈ کے مطابق سورج کی حرکات پر تحقیق سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ ’اس میں تین سو برس کے عرصے کے دوران بتدریج اضافہ ہوتا ہے اور پھر قریباً سو برس کے لیے اس میں کمی آتی ہے‘۔

ان کا کہنا ہے کہ کمی یہ حالیہ سلسلہ سنہ 1985 میں شروع ہوا اور ’ہم اب تک مونڈر منیمم جیسے حالات کے نصف تک پہنچ چکے ہیں‘۔

بی بی سی
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ’سولر ایکٹیوٹی میں کمی، سردی بڑھےگی‘

Post by شازل »

خبر شیئر کرنے کا بہت بہت شکریہ
یہاں گرمی سے برا حال ہےاور آپ کی سردی والی خبریں بھی اس گرمی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: ’سولر ایکٹیوٹی میں کمی، سردی بڑھےگی‘

Post by اعجازالحسینی »

:lol: :lol: :lol: :lol:
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: ’سولر ایکٹیوٹی میں کمی، سردی بڑھےگی‘

Post by انصاری آفاق احمد »

السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ
اچھی معلومات کے لئیے جزاک اللہ
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”