ٹوٹیوریل :میرا پرچہ۷ڈائمنڈ انداز تحریرPhotoshop Diamond text

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
Post Reply
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

ٹوٹیوریل :میرا پرچہ۷ڈائمنڈ انداز تحریرPhotoshop Diamond text

Post by انصاری آفاق احمد »

ڈائمنڈ انداز تحریر
اسلام علیکم
ایڈوب فوٹو شاپ میں ایک ایسی تحریری تصویر جس میں تحریر سونے کے دھاتی فریم میں ہیروں سے جڑی نظر آئے
Image
مستعمل سوفٹ وئیر :- ایڈوب فوٹو شاپ سی ایس 4 میڈل ایسٹ Adobe photo shop CS4 ME
فونٹ :- Simple bold jut out
اس تھریڈ میں اسکی لنک ہے [link]http://urdunama.org/forum/viewtopic.php?f=79&t=2052[/link]
1) قدم :- File>New سے ایک نئی ڈکومینٹ Diamond نام سے بنائی ترتیب تصویر میں دیکھیں
Image
2) قدم :- D کنجی دبا کر Foreground اور Background کو Default رنگ کا کرلیا۔ٹیکسٹ ٹول لیکر تحریر لکھی اسکی سائیز move tool لیکر حسب منشاء کرلیا۔جب Move tool لیا جائے گا تو ٹولس کے سیٹنگ بار پر Show transform controls کا آپشن باکس کو چیک یا فعال کرنے پر تحریر کے گرد ایک چوکٹھا نظر آنے لگے گا ۔ اسمیں گانٹھیں نظر آئیں گی جس جانب سے آبجکٹ کو بڑا یا چھوٹا کرنا ہو اس طرف کی گانٹھ کو کرسر سے پکڑ کر آگے یا پیچھے ڈھکیلنے پر آبجکٹ چھوٹا یا بڑا ہوگا اس عمل کے دوران Shift کنجی دبائے رکھنے پر آبجیکٹ کے سکڑنے یا پھیلنے میں یکسانیت ہوگی۔ اس جگہ میں نے کونے والی گانٹھ سے یہ کام کیا ہے جس سے تحریر کی اصل شکل قائم ہے ۔ صرف اسکے حجم میں اضافہ ہوا ہے۔
Image
3) قدم :- تحریر لئیر پر رائیٹ کلک کرکے نمودار ہونے والے context menu میں Rasterize Type آپشن سے تحریر کو Rasterize یعنی پکسل یا تصویری فارمیٹ میں کرلیا۔ جس سے اب اس پر فوٹو شاپ کےبہت سے آپشنس استعمال کئیے جاسکیں گے۔
Image
4) قدم :- اب اس پر Clouds فلٹر ثبت کرنا ہے۔ لیکن اس سے پہلے Ctrl کنجی دبا کر اس لئیر کے تھمبنل پر کلک کیا جس سے اس لئیر پر واقع تمام پکسلس سلیکٹ ہوگئے ۔ اب Filter> render>Clouds اپلائے کرلیا۔
Image
5) قدم :- یہ اضافی یا حسب ضرورت کیا جانے والا کام ہے۔ اگر تحریر میں ایک ہی جگہ سیاہ پن زیادہ نظر آئے تو Dodge tool سے Range=Midtone, Exploser=10 or 12 برش سائیز سیاہی کے حجم سے رکھ کر ہلکا سا سیاہی کم کرلیں
6) قدم:- اب اسمیں ڈائیمنڈ جیسا انداز لانا ہے اسکے لئیے Filter>Distort>Glass تصویر میں دی گئی قیمتوں کے مطابق ترتیب دے کر اپلائے کریں
Image
7) قدم :- تحریر میں ڈائیمنڈ سلیٹی نظر آرہا سلور نہیں اسکے لئیے Image>Adjustment>Curves لے کر ترتیب دینا ہے قیمتیں تصویر میں دیکھیں
Image
8) قدم :- لئیر پر دو اسٹائل لگانا ہے 1-بیول اور امبوس 2-اسٹروک ۔ لئیر پر ڈبل کلک کیا جس سے لئیراسٹائل کی ونڈو سامنے آئی اسمیں ذیلی تصاویر کے مطابق قیمتیں لیں۔
Image

Image
9) قدم :- اب ایک لئیر Hue/Saturation کی بنانا ہے۔ اسکے لئیے layer palette کے نچلے حصّہ پر ایک گول نصف سفید و سیاہ آیکون ہے اسکو Alt+Click کیا click کے بعد ماوس بٹن کو بنا چھوڑے نمودار ہونے والی Context menuمیں Hue/Saturation آپشن تک کرسر کو لے گیا۔ پھر ماوس بٹن کو اور Alt کو چھوڑا ۔ ایک نئی آپشن ونڈو سامنے آئی اسکو بنا کسی تبدیلی کے OK کردیا۔ اب Hue/Saturation لئیر لگ گئی اور اس کی سیٹنگ کی ونڈو سامنے آگئی ذیلی تصویر کے مطابق قیمت لی۔
Image

Image
10) ڈائمنڈ انداز کو مزید حقیقی کرنے کے لئیے تحریر لئیر کو سلیکٹ کرکے اسکی Brightness=53 Contrast=26 کیا۔
Image >Adjustment>Brightness/Contrat سے۔
11) قدم :- سب لئیرس سے اوپر ایک نئی لئیر Ctrl+Shift+N سے بنائی Foreground/Background ڈیفالٹ یعنی کالا اور سفید ہے۔ اب X کنجی دبا کر اسکو پلٹ دیا Foreground سفید ہوگیا۔ B کنجی دبا کر برش ٹول سلیکٹ کیا زیلی تصویر کے مطابق Assorted Burshs میں سے ایک کو منتخب کیا سائیز کم زیادہ کرکے مختلف جگہوں پر چمک کا ایفیکیٹ دیا۔
Image
اصل کام ختم اب تحریر کو کروپ کرنا یا سائیز کم کرنا یا پھر کوئی بیک گراونڈ لگانا یہ آپ کی مرضی ہے میں نے ان کاموں کو کیا اور jpeg فارمیٹ میں File>Save for web& Devices آپشن سے محفوظ کرلیا۔
بونس قدم :- نمونہ میں جو بیک گراونڈ نظر آرہا ہے۔ وہ بیک گراونڈ نہیں افیکٹ ہے۔ اگر آپ چاہیں تو اسکو ذیل کی سیٹنگ سے بنا لیں۔ لیکن پھر آپ کو Hue/Saturation لئیر کی قیمتوں میں تبدیلی کرنا ہوگی اسکو لئیر کو سلیکٹ کرکے اسکی نئی قیمت کیسے بدلیں ذیلی تصویر سے معلوم کرلیں۔
Image

Image
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: میرا پرچہ ۷ ڈائمنڈ انداز تحریرPhotoshop Diamond text

Post by انصاری آفاق احمد »

Image

اسمیں بیک گراونڈ ہے.
Image
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: میرا پرچہ ۷ ڈائمنڈ انداز تحریرPhotoshop Diamond text

Post by رضی الدین قاضی »

واہ آفاق بھائی ۔
بہت ہی خوبصورت ۔
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: میرا پرچہ ۷ ڈائمنڈ انداز تحریرPhotoshop Diamond text

Post by اعجازالحسینی »

بہت خوب آفاق بھائی
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ٹوٹیوریل :میرا پرچہ۷ڈائمنڈ انداز تحریرPhotoshop Diamond text

Post by چاند بابو »

[center]Image[/center]

السلام علیکم

محترم آفاق بھیا ایک بہت شاندار ٹوٹیوریل لکھنے کا بہت بہت شکریہ۔

ایک مشکل ہے جو ہیرے اس تصویرمیں نظر آ رہے ہیں ان کی چمک دھمک تو واقعی اصلی ہیروں والی ہے لیکن جب یہی ہیرے پوری تصویر میں دیکھیں تو ان کی چمک ماند پڑ چکی ہوتی ہے اس کی کیا وجہ ہے کیا کہیں کوئی غلطی ہے یا میرا وہم؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: ٹوٹیوریل :میرا پرچہ۷ڈائمنڈ انداز تحریرPhotoshop Diamond text

Post by انصاری آفاق احمد »

اسلام علیکم
محترم چاند بابو یہ تصویر وہ ہے جس پر میں نے اسکام کی پریکٹس کی تھی اوپر والی اسکے بعد ٹیٹوریل بنانے کے وقت کی ہے امید ہے اسمیں آپ کو مذکورہ خامی نظر نہیں آئے گی. دوسرے یہ کہ اسٹیپ 5 کاکام اسمیں کمزور کیا گیا اور اسٹیپ 10 اسمیں نہیں لیا گیا جس کا اضافہ میں نے بعد کے کام میں کیا
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ٹوٹیوریل :میرا پرچہ۷ڈائمنڈ انداز تحریرPhotoshop Diamond text

Post by چاند بابو »

آپ شاید میری بات سمجھے نہیں ہیں میں نے کہا تھا کہ یہ والی تصویر زیادہ خوبصورت لگ رہی ہے بجائے ٹیوٹوریل کے بعد مکمل کی جانے والی تصویر کے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: ٹوٹیوریل :میرا پرچہ۷ڈائمنڈ انداز تحریرPhotoshop Diamond text

Post by انصاری آفاق احمد »

اسلام علیکم
جناب اس کا تو کوئی جواب نہیں ہوسکتا.سوائے اسکے کہ یہ ذوق و زاویہ نظر پر منحصر ہے
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ٹوٹیوریل :میرا پرچہ۷ڈائمنڈ انداز تحریرPhotoshop Diamond text

Post by چاند بابو »

اچھا شاید ایسا ہی ہے اور مجھ سے ہی غلطی ہو رہی ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ٹوٹیوریل :میرا پرچہ۷ڈائمنڈ انداز تحریرPhotoshop Diamond text

Post by شازل »

اسی لیے کہتے ہیں کہ استاد استاد ہوتا ہے شاگرد چاہے جتنا بھی لائق کیوں نہ ہو استادی والوں بات مشکل سے ہی آتی ہے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ٹوٹیوریل :میرا پرچہ۷ڈائمنڈ انداز تحریرPhotoshop Diamond text

Post by چاند بابو »

یہ تو ہے :P
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: ٹوٹیوریل :میرا پرچہ۷ڈائمنڈ انداز تحریرPhotoshop Diamond text

Post by انصاری آفاق احمد »

شازل wrote:اسی لیے کہتے ہیں کہ استاد استاد ہوتا ہے شاگرد چاہے جتنا بھی لائق کیوں نہ ہو استادی والوں بات مشکل سے ہی آتی ہے
اسلام علیکم
مجھے آپ کی بات سے پورا پورا اتفاق ہے اگر استاد سے مراد چاند بابو ہوں تو..... :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ٹوٹیوریل :میرا پرچہ۷ڈائمنڈ انداز تحریرPhotoshop Diamond text

Post by چاند بابو »

ارے استاد اور چاند بابو

میرا ہاسا نکل گیا۔ :mrgreen:
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: ٹوٹیوریل :میرا پرچہ۷ڈائمنڈ انداز تحریرPhotoshop Diamond text

Post by اعجازالحسینی »

:mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”