یارب! رحم کر!

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

یارب! رحم کر!

Post by اعجازالحسینی »

[center]عرض کیا ہے ۔۔۔ ریاض الرحمن ساغر
پکڑے گا کون سانپ‘ سپیروں میں دم نہیں
بے غیرتی کا زہر لٹیروں میں کم نہیں
غمخوار کوئی ہم کو اے پروردگار دے
اب آسماں سے کوئی مسیحا اتار دے
وہ حکمران دے جو غضب سے ترے ڈریں
نادار پر ستم کی نہ جو انتہا کریں
موسیؑ کوئی تو بھیج دے فرعون کے لئے
مظلوم سہہ کے ظلم یہاں کب تلک جئے
تھانوں میں بے قصور کی چھترول عام ہے
دہقان پر وڈیرے کا جیسے غلام ہے
تنگ آچکے ہیں ظلم سے مہنگائی سے عوام
حکام نے کیا ہے نہ کوئی کریں گے کام
ہر محکمے میں صرف ”کرپشن“ کا راج ہے
معتوب صرف وہ ہے جو سادہ مزاج ہے
ایماندار لوگوں کی گرچہ کمی نہیں
اوپر سے نیچے آتی برائی تھمی نہیں
جو احتساب ذات سے گزرے وہ رہنما
آئے تو قوم کو بھی دکھائے وہ نیک راہ
”پرویز“ ذوالفقار اور طارق سلیم سے
پولیس افسران اگرچہ ہمیں ملے
کچھ ہونگے چند اور بھی کچھ اس میں شک نہیں
ان کی بھی دوڑ ایسے وڈیروں تلک نہیں
دیتے ہیں ڈاکووں کو لٹیروں کو جو پناہ
تجھ سے مگر چھپا نہیں یا رب کوئی گناہ
کیا تیرے پاس ان کے لئے کچھ سزا نہیں
کیا ہے خطا کے صبر کی کوئی جزا نہیں
یہ ملک اب حوالے ترے ہے مرے خدا
کوئی فرشتہ بھیج کے تو ہی اسے چلا
[/center]
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: یارب! رحم کر!

Post by انصاری آفاق احمد »

اسلام علیکم
فریاد تو درست ہے مگر
جیسی (عمومی) رعایا ویسے بادشاہ .ایسا کہیں سنا ہے.

یہ ملک اب حوالے ترے ہے مرے خدا
کوئی فرشتہ بھیج کے تو ہی اسے چلا

اور یہ تو اللہ تعالٰی کا ہی کرم ہے کہ بد اعمالی کا احتساب بندوں ہی کروارہے ہیں شاعر دعاگو فرشتوں کی درخواست کررہے ہیں ان سے احتساب شروع ہوا تو احتجاج کس کو کہتے ہیں یہ بھی بھول جائیں گے.
اللہ تعالٰی بداعمالی سے اور اسکے نتیجے میں آنے والی پریشانیوں سے امّت مسلمہ کی حفاظت فرمائے.آمین یا الرحمہ الراحیمین
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
Post Reply

Return to “اردو شاعری”