سجن کہیڑا دشمن کہیڑا۔۔۔۔۔۔ از ڈاکٹر طارق سلیم

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

سجن کہیڑا دشمن کہیڑا۔۔۔۔۔۔ از ڈاکٹر طارق سلیم

Post by چاند بابو »

اردونامہ دے پپو تے دنیادے لئی ڈاکٹر طارق سلیم دا چنیدا پنجابی کلام



[center]سجن کہیڑا دشمن کہیڑا ، اج نتارے ہوئے نے
میرے چار چوفیرے سپاں پھن کھلارے ہوئے نے

اج کیویں دا ویلا آیا، لالی اڈ گئی چہریاں دی
انج لگدا جیویں ساری لوکی دکھاں مارے ہوئے نے

سر نیزے تے ٹنگ کے، خورے کادا جشن مناندے رہے
اوناں کی سی جتناں جیڑے ازلوں ہارے ہوئے نے

توں ٹر پئی لے کے کچے آں نوں، ایھ عشقاں نے مت ماری
پکے وی ایس دنیا تے کدوں سہارے ہوئے نے

او کردا حسن تے مان بتھیرا، کوئی پُچھے ایھ گل اودے کولوں
کس دے لہو دی سرخی لے کے ایھ روپ نکھارے ہوئے نے

سانوں دوجا ساہ نئیں آوناں، سارے ایھ گل کیندے سن
طارق باجوں دسو یارو ہن کیویں گزارے ہوئے نے[/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

کاش میں پنجابی زبان سمجھ پاتا۔ جب چاند بھائی نے ڈکٹر طارق سلیم صاحب کا کلام یہاں پیش کیا ہے تو ضرور کافی عمدہ کلام ہوگا۔ ایسے غیر اردو کلام کے ساتھ اس کا ترجمہ پیش کیا جاتا تو بہتر ہوتا۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

رضی بھائی گو کہ اس کا اردوترجمہ ممکن تو نہیں ہے کیونکہ اس میں غزل، غزل نہیں رہتی ہے بلکہ ایک سادہ نثر کی صورت اختیار کر لیتی ہے لیکن آپ کی خاطر میں اسے ترجمہ کرنے لگا ہوں چاہے اس حرکت پر پپو مجھے الٹا لٹکا دیں۔
بہرحال پپو (ڈاکٹر طارق سلیم) سے معذرت کے ساتھ ترجمہ کچھ یوں ہے۔

سجن کہیڑا دشمن کہیڑا ، اج نتارے ہوئے نے
میرے چار چوفیرے سپاں پھن کھلارے ہوئے نے


دوست کون دشمن کون، آج معلوم ہوا ہے
میرے چاروں اور سانپوں نے پھن پھلائے ہوئے ہیں

اج کیویں دا ویلا آیا، لالی اڈ گئی چہریاں دی
انج لگدا جیویں ساری لوکی دکھاں مارے ہوئے نے


آج کیسا یہ وقت ہے آیا، لالی اڑگئی چہروں سے
ایسے لگتا ہے کہ سارے لوگ دکھوں کے مارے ہوئے ہیں

سر نیزے تے ٹنگ کے، خورے کادا جشن مناندے رہے
اوناں کی سی جتناں جیڑے ازلوں ہارے ہوئے نے


سر نیزے پر رکھ کے جانے، کیسا جشن منایا تھا
اس نےکیاتھاجیت کےجاناجو ازل سےہارےہوئے ہیں


توں ٹر پئی لے کے کچے آں نوں، ایھ عشقاں نے مت ماری
پکے وی ایس دنیا تے کدوں سہارے ہوئے نے


تو چل دی لے کہ کچے ہی، یہ عشق کا پاگل پن تھا
کب اس دنیامیں پکےبھی،کسی کےسہارے ہوئے ہیں


او کردا حسن تے مان بتھیرا، کوئی پُچھے ایھ گل اودے کولوں
کس دے لہو دی سرخی لے کے ایھ روپ نکھارے ہوئے نے


وہ کرتا ہے حسن پہ مان بہت، کوئی پوچھےاس سے یہ باتیں
کس کے لہو سے سرخی لے کے یہ روپ نکھارے ہوئے ہیں


سانوں دوجا ساہ نئیں آوناں، سارے ایھ گل کیندے سن
طارق باجوں دسو یارو ہن کیویں گزارے ہوئے نے


ہمیں تودوسرا سانس نہیں آنا، سب ہی یہ کہتے تھے
طارق بعد بتاو یارو اب کیسے گزارے ہوئے ہیں


پپو بھائی سے پھر بہت معذرت کہ میں نے دوبارہ یہی غزل پڑھی تو میں خود بھی حیران رہ گیا کہ میں اس خوبصورتی سے اس کا حلیہ بگاڑ سکتا ہوں کیونکہ تمام کی تمام غزل کا بیڑہ غرق ہو گیا ہے اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ میں نے تو کبھی زندگی میں کوئی ایک شعر بھی نہیں کہا ہے اور چلا تھا غزل کا اس کی بہر، ردیف اور قافیہ سمیت اس کا ترجمہ کرنے۔

خیر جو بھی ہوا لیکن رضی بھائی اور وہ لوگ جو پنجابی بالکل نہیں پڑھ سمجھ سکتے ہیں ان کو بھی کچھ نہ کچھ سمجھ تو آ ہی جائے گی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

چاند بھائی بہت بہت شکریہ !
آپ نے کافی عمدہ ترجمہ کیا ہے۔ آپ شاعر بننے سے چند قدم دور ہیں ۔ اور ایک بات سامنے آئی کہ پپو بھائی نے یہ غزل کہی ہے۔ پپو بھائی واقعی مبارک بادی کے مستحق ہیں۔دوسری بات جو معلوم ہوئی کہ پپو بھائی ڈاکٹر ہیں۔ میری نظروں میں پپو بھائی کی عزت اور بڑھ گئی ہے۔
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Post by پپو »

چاند بابو نے اس پنجابی غزل کو اردو میں ترجمہ کرکے اردو جاننے والوں کو اس غزل مفہوم بتانےکی کامیاب کوشش کی ہے جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں
رضی بھائی میں آپکا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں حوصلہ افزائی کا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

شکریہ پپو بھائی میری درگت نہ بنانے پر۔ :P
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”