چین میں گوگل کی ’کاپی کیٹ‘

مختلف ویب سائیٹس جو آپ کو پسند ہیں,ایک جہان نو،ایک جدت،ایک کمال.
Post Reply
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

چین میں گوگل کی ’کاپی کیٹ‘

Post by اعجازالحسینی »

[center]Image[/center]


چین میں سماجی نیٹ ورکنگ اور سرچ کے لیے گوگل کی ہی طرح کی ایک نئی ویب سائٹ گوجی نام سے منظر عام پر آئی ہے۔

اس نئی سائٹ کی برانڈنگ ہو بہو گوگل کی ہی طرح ہے اور اس کا اختتامی تلفظ ’جی‘ میندرن زبان ’جیجی‘ کے طرز پر ہے جس کا مطلب بڑی بہن ہوتا ہے۔

گوجی پر سرچ کے نتائج چینی اصول و ضوابط کے تحت فلٹر ہو کر آتے ہیں اور اس میں حساس قسم کا مواد ظاہر نہیں ہوتا۔

گوگل نے حال ہی میں چین کی اس طرح کی پابندیوں پر اعتراض کیا تھا لیکن یہ نئی سائٹ چینی اصولوں پر کار بند ہے تاکہ وہ اپنا آپریشن وہاں جاری رکھ سکے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس نئی سائٹ پر ایک پیغام کچھ اس طرح لکھا ہے ’بھائی کے نا جانے کے فیصلے سے بہن بہت خوش تھی۔‘

اس ماہ کے اوائل میں گوگل نے کہا تھا کہ چین میں ہیکرز نے ایک بڑے سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کے ای میل اکاؤنٹس میں مداخلت کے لیے اس کی سائٹ کو ہیک کر لیا تھا۔

ایسا لگتا ہے کہ اس میں لفظ ’گوجی‘ بہن کے لیے استعمال کیا گیا ہے جبکہ لفظ گوگل میندرن زبان میں گیجی کے طور پر استعمال ہوا جس کے معنی بھائی کے ہیں۔

لیکن گوگل نے اس پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: چین میں گوگل کی ’کاپی کیٹ‘

Post by انصاری آفاق احمد »

اسلام علیکم
جزاک اللہ
واہ جی بھائی بہن
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
Post Reply

Return to “ویب سائیٹس”